بہار، بنگال، ایم پی سمیت 7 ریاستوں کی 13 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان، 10 جولائی کو ہوگی ووٹنگ
نئی دہلی، 10/ جون (ایس او نیوز /ایجنسی) الیکشن کمیشن نے بہار، بنگال، ایم پی سمیت 7 ریاستوں کی 13 اسمبلی سیٹوں کے لیے ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ 13 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ 10 جولائی کو ہوگی۔ جن سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی ان میں بہار کی 1، بنگال کی 4، تمل ناڈو کی 1، مدھیہ پردیش کی 1، اتراکھنڈ کی 2، پنجاب کی 1 اور ہماچل پردیش کی 3 سیٹیں شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ان سیٹوں پر نوٹیفکیشن 14 جون کو جاری کیا جائے گا۔ نامزدگی کی آخری تاریخ 21 جون ہوگی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ 24 جون کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 26 جون مقرر کی گئی ہے۔
جن سیٹوں پر یہ ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں ان میں بہار کی روپولی کی سیٹ ہے جو ایم ایل اے بیمابھارتی کے استعفے کی وجہ سے خالی ہوئی ہے۔ اسی طرح بنگال کی رائے گنج، رانا گھاٹ جنوب، باگدا اور منی کتلا کی سیٹ، تامل ناڈو کی وکراوندی سیٹ، مددھیہ پردیش کی امرواڑہ سیٹ، اتراکھنڈ کی بدری ناتھ سیٹ، منگلور کی سیٹ، پنجاب کی جالندھر مغرب کی سیٹ، ہماچل پردیش کی دہرا، ہمیر پور اور نالاگڑھ کی سیٹ شامل ہے۔