بنٹوال میں بس اور ٹینکر کی ٹکر - بس گھر کے اندر گھس گئی - 4/ افراد زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 11th February 2024, 8:02 PM | ساحلی خبریں |

بنٹوال 11 / فروری (ایس او نیوز) بی سی روڈ - پونجلکٹے نیشنل  ہائی وے پر کے ایس آر ٹی سی بس اور ٹینکر کے بیچ ٹکر ہوئی ٹکر کے بعد  بس قریب میں  واقع گھر کے اندر گھس گئی ، جس کے نتیجے میں بس پر سوار چار مسافر زخمی ہوگئے۔

پتہ چلا ہے کہ     تصادم کی وجہ سے ڈرائیور بس پر قابو نہیں رکھ سکا اور بس بوجنگا مولیا نامی شخص کے گھر کی دیوار اور چھت سے ٹکرا گئی ۔ جس سے  گھر کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ بتایا گیا ہے کہ قومی شاہراہ کو چوڑا کرنے کے بعد ان کے گھر کے معاوضے کی رقم ابھی تک نہیں پہنچی، جس کی وجہ سے یہ مکان ہائی وے سے لگ کر ہی لگا ہے، ایسے میں  اہل خانہ اپنی جان کے خوف سے  اُسی گھر میں زندگی گزار رہے ہیں۔

میلکار ٹریفک پولس اے ایس آئی وجئے  اپنے دیگر اہلکاروں رمیش اور راجو پجاری کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ گئے  اور معاملہ درج کرلیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل ٹی ایم سی میں گرما گرم بحث : گیس اسٹیشن کے لئے نو آبجکشن لیٹر منسوخ کرنے کا مطالبہ

شہر کے سنڈے مارکیٹ روڈ پر ایل پی جی بنک قائم کرنے کے لئے ٹی ایم سی ایڈمنسٹریٹر اور اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا کی طرف سے جو نو آبجکشن لیٹر ضلع ڈپٹی کمشنر کو بھیجا گیا ہے اس پر ٹاون میونسپل کاونسل کی میٹنگ میں گرما گرم بحث ہوئی اور اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔

بھٹکل انجمن کی پانچ نئی اسکول بسوں کا افتتاح

نجمن حامئی مسلمین  بھٹکل کے    تعلیمی اداروں کے لئے آج جمعرات کو 5 نئی اسکول بسوں کا افتتاح  عمل میں آیا، اس موقع پر  انجمن کے صدر  یونس قاضیا، جنرل سکریٹری  اسحاق شاہ بندری ، سابق جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل سمیت کئی دیگر  عہدیداران واراکین انتظامیہ موجود تھے۔

انکولہ چٹان کھسکنے کا معاملہ: فوت شدہ خاتون کی آخری رسومات میں تعاون کرنے والے مینگلور کے صحافیوں کی ڈی سی نے کی تہنیت

دکشن کنڑا ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے انکولہ کے شیرور میں چٹان کھسکنے کے بعد ملبے کے اندر دب کر ہلاک ہونے والی خاتون کی آخری رسومات انجام دینے میں تعاون کرنے والے مینگلورو کے صحافیوں کی انسانیت نوازی کو سراہا اور ان کی تہنیت کی

ہوناور کے شراوتی کنارے بسنے والوں کے لئے جاری ہوا الرٹ؛ لنگن مکی میں بڑھ گئی پانی کی سطح

ہوناور میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں لنگن مکّی آبی ذخیرے میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کی طرف بڑھنے لگی ہے جس کی وجہ سے شراوتی ندی کے دونوں کناروں پر بسنے والوں کے چوکنا رہنےکا پہلا الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔