بجٹ 2023: ’کوئی امید نہیں، بجٹ ایک بار پھر ادھورے وعدوں سے بھرا ہوگا‘، سدارمیا کا اظہارِ خیال

Source: S.O. News Service | Published on 1st February 2023, 11:27 AM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

نئی دہلی، یکم فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی ) یکم فروری کو مرکز کی مودی حکومت رواں مدت کار کا آخری مکمل بجٹ پیش کرنے والی ہے۔ مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن کے ذریعہ بجٹ پیش کیے جانے سے قبل بجٹ 2023 کو لے کر کانگریس کے کچھ لیڈران نے اپنے خیالات ظاہر کیے ہیں۔ بیشتر لیڈروں نے مودی حکومت سے کچھ بہتر کی امید نہ کیے جانے کی بات کہی ہے اور اب تک کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ سدارمیا نے منگل کے روز واضح لفظوں میں یہاں تک کہہ دیا کہ یہ بجٹ ادھورے وعدوں سے بھرا ہوگا۔

جب سدارمیا سے پوچھا گیا کہ وہ بجٹ 2023 سے کیا امیدیں رکھتے ہیں، تو انھوں نے بلاجھجک انداز میں کہا کہ ’’مجھے بجٹ سے کوئی امید نہیں ہے۔ ایسا اس لیے کیونکہ اِس سال بھی وزیر مالیات نرملا سیتارمن کے ذریعہ پیش کیا جانے والا بجٹ ادھورے وعدوں سے بھرا رہے گا۔‘‘ ساتھ ہی سدارمیا نے یہ بھی جوڑا کہ یہ بجٹ ان کا آخری بجٹ ہوگا۔

کانگریس صدر ملکارجن کھر گے نے بھی منگل کے روز بجٹ 2023 سے متعلق اپنی باتیں رکھیں۔ انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوران وہ مہنگائی، بے روزگاری اور چین کے ساتھ سرحد تنازعہ کے ایشوز کو اٹھائیں گے۔ جموں و کشمیر سے لوٹے کھڑگے نے دہلی ایئرپورٹ پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم صدر جمہوریہ کی پہلی تقریر میں حصہ لینا چاہتے تھے، لیکن خراب موسم کے سبب تاخیر سے پہنچے اور اس کے لیے معذرت خواہ ہیں۔ اس بجٹ اجلاس میں ہم مہنگائی، بے روزگاری اور چین کے ساتھ سرحد تنازعہ کے ایشوز کو اٹھائیں گے۔‘‘

واضح رہے کہ کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر مالیات پی چدمبرم نے پہلے ہی بجٹ 2023 کے مایوس کن ہونے کا اندیشہ ظاہر کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے گزشتہ روز پی چدمبرم نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو اپنے آئندہ بجٹ میں معاشی ترقی پر عالمی بحران کے اثرات، گرتے ایکسپورٹ، کرنٹ اکاؤنٹ کے خسارہ میں اضافہ اور بڑھتے ہوئے قرض جیسے ایشوز پر دھیان دینا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ مرکزی بجٹ کو اعلیٰ شرح بے روزگاری، چھنٹنی اور مہنگائی پر بھی دھیان دینا چاہیے۔ اپنے بیان میں چدمبرم نے یہاں تک کہا کہ ’’بجٹ سے بہت امیدیں ہیں، لیکن بڑی مایوسی کے لیے بھی تیار ہیں۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس کی عام بجٹ پر سخت تنقید

ام بجٹ پر  پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس نے بجٹ پر زبر دست تنقید کی  اوراسےایک طرف کرسی بچانے والا بجٹ قراردیا تو  دوسری طرف یہ بھی کہا کہ بجٹ میں کانگریس کے انتخابی منشور کی کئی  اسکیموں کو شامل کیا گیا ہے ۔

اب کانوڑ یاترا روٹ کی دکانوں پر ’نیم پلیٹ‘ نصب کرنے کے فیصلے کی حمایت میں بھی سپریم کورٹ میں درخواست

سپریم کورٹ نے ایک درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کانوڑ یاترا کے روٹ پر موجود تمام دکانوں پر نیم پلیٹ نصب کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا، تاہم یہ تنازعہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ اب سپریم کورٹ میں 'نیم پلیٹ' کی حمایت میں مداخلت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے ...

پٹنہ میں کانگریس لیڈروں اور کارکنوں پر لاٹھی چارج، پارٹی کا ریاست گیر احتجاج کا اعلان

بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ریاستی یوتھ کانگریس نے بدھ کو اسمبلی کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی، اس دوران پولیس نے انہیں روکنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔ اس واقعہ پر مشتعل کانگریس پارٹی نے آج جمعرات کو تمام ضلع دفاتر پر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نیٹ کی ترمیم شدہ ’میرٹ لسٹ‘ جلد ہوگی جاری، 4 لاکھ امیدواروں کے نتائج پر پڑے گا فرق!

 سپریم کورٹ نے ان تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے جس میں نیٹ-یو جی امتحان کو منسوخ کرنے اور نئے امتحان کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ اس بات کے ثبوت کافی نہیں ہیں کہ امتحان میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں، اس لیے 24 لاکھ بچوں کے لیے دوبارہ امتحان کا انعقاد ...

منالی ۔ لیہہ قومی شاہراہ پر بادل پھٹنے سے بھاری نقصان، پلچان میں سیلاب

ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں کل رات موسلا دھار بارش ہوئی۔ اس بارش کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور بادل پھٹنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ کل رات منالی-لیہہ قومی شاہراہ-003 پر پلچان کے قریب بادل پھٹ گیا۔ بادل پھٹنے سے سڑکوں پر بڑے بڑے پتھر آ گئے ...

مانسون اجلاس: بجٹ پر دوسرے دن بھی بحث جاری، لوک سبھا میں رجیجو کے بیان پر اپوزیشن کا ہنگامہ

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آج جمعرات   کو چوتھا دن ہے اور بجٹ پر مسلسل دوسرے روز بھی بحث جاری ہے۔ اپوزیشن لیڈر ایوان میں ہنگامہ برپا کر رہے ہیں، ان کے مطابق بجٹ میں ریاستوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا ہے۔ بجٹ کو لے کر ایوان میں گزشتہ روز بھی ہنگامہ کیا گیا تھا اور اپوزیشن ...