کانگریس گارنٹی، نئے بی پی ایل کارڈ کی درخواستوں میں اضافہ، حکومت کی منظوری کے بعد جون یا جولائی میں درخواست دے سکتے ہیں: محکمہ خوراک

Source: S.O. News Service | Published on 27th May 2023, 2:04 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلور و،27/مئی (ایس او  نیوز/ایجنسی ) انتخابات سے قبل کئے گئے اعلان کے مطابق ریاستی  حکومت کی طرف سے پانچ گارنٹی اسکیمیں نافذ جارہی ہیں۔ ریاست میں یہ افواہ پھیل رہی ہے کہ یہ اسکیمیں صرف ان لوگوں کو دی  جارہی ہیں جن کے پاس  بی پی ایل کارڈ ہے۔ اس کا طرح بی پی ایل کارڈ کے لیے درخواست دینے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ تاہم محکمہ خوراک نے واضح کیا ہے کہ ہم نئے بی پی ایل کا رڈ جاری کرنے کے لیے درخواستیں قبول نہیں کر رہے ہیں۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے محکمہ خوراک کے ایڈیشنل ڈائریکٹر گیا نیندر نے کہا کہ نئے بی پی ایل کارڈ جاری کرنے کے لیے حکومت کی منظوری حاصل کرنا ہوتا ہے۔ حکومت سے منظوری کے بعد ہی بی پی ایل کارڈ کے لیے عرضیاں حاصل کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ نئے بی پی ایل کارڈ کی درخواست کے لیے درخواستیں قبول کرنے کا عمل جون یا جولائی کے مہینے سے شروع ہوگا۔ اسی لیے محکمہ خوراک کی ویب سائٹ بھی بند کر دی گئی ہے۔ 2020 سے 2023 تک نیا راشن کارڈ حاصل کرنے کے لیے  8 لاکھ سے زیادہ درخواستیں جمع کی گئیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 3 ماہ قبل 1.50 لاکھ سے زیادہ نئے کارڈ جاری کیے ہیں۔ اب گرو ہالکشمی اور انا بھاگیہ جیسی اسکیمیں حاصل کرنے کے لیے نئے کارڈ کی درخواست دینے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 15 دنوں میں درخواستیں دینے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہی جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمارے ٹول فری نمبر پر بھی کال کر کے پوچھ رہے ہیں۔ ہم کسی بھی بی پی ایل کارڈ کے لیے درخواستیں قبول نہیں کر رہے ہیں۔ الیکشن کے اعلان کے بعد انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق نئی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی ۔ 3لاکھ سے زائد درخواستیں زیر التوا ہیں جو پہلے ہی جمع کرائی جاچکی ہیں۔ تو اب نئے راشن کارڈ کی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کے منڈیا میں کھڑی بس سے کار کی ٹکر، 4 ہلاک

سڑک پر کھڑی بس کو پیچھے سے ایک کار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں چار لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔یہ واقعہ چہارشنبہ کی صبح ضلع کے نا گمنگالا تعلقہ کے بی جے نگر میں آد چنچن گیری اسپتال کے سامنے پیش آیا۔

کاویری سے روزانہ3ہزار کیوسک پانی تمل ناڈو کو دیا جائے کرناٹک کو کاویری ریور مانیٹرنگ کمیٹی کا تازہ فرمان، عمل کرنے سے ریاستی حکومت کا انکار

ایک طرف کاویری سے تمل ناڈو کو پانی فراہم کرنے کی بات کو لے کرکرناٹک میں بند او ر احتجاجات کا سلسلہ چل پڑا ہے اسی درمیان کرناٹک کے زخموں پر نمک پاشی کرنے کے مترادف کاویری ریور مانیٹرنگ کمیٹی نے تازہ حکم صادر کیا ہے کہ کرناٹک کاویری سے تمل ناڈوکو 28ستمبر تا15/اکتوبر روزانہ 3000کیوسک ...

بنگلورو بند پر ملا جلا رد عمل، کاروباری علاقے بند، باقی مقامات پر اثرمعمولی دفعہ 144کے سبب پولیس کا سخت بندوبست، احتجاجیوں کی گرفتاری اور بند کے بعد رہائی، بسیں حسب معمولی چلتی رہیں، تعلیمی ادارے بند

کاویری سے تمل ناڈو کو پانی فراہم کرنے سپریم کور ٹ کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرنے کیلئے منگل کے روز بنگلورو بند منانے کیلئے کسان تنظیموں سمیت چند کنڑا نوازتنظیموں کی طرف سے دی گئی آواز پر شہر میں لوگوں کا ملا جلا رد عمل دیکھا گیا۔

گلبرگہ میں ضلع انچارج وزیر پریانک کھرگےکے ہاتھوں سرکاری اسکیموں کے تحت قائم کردہ، مختلف اسٹالس کا افتتاح،عوامی شکایات کی سماعت و یکسوئی کے لئے جنتا درشن پروگرام میں شرکت

وزیر پنچایت راج کرناٹک و ضلع انچارج وزیر گلبرگہ مسٹر پریانک کھرگے نے پیر کے دن چنچولی ضلع گلبرگہ میں عوام ی شکایات کی سماعت اور ان کی یکسوئی کے لئے ایک جنتا درشن نامی جلسہ میں شرکت کی۔

کرناٹک: بی جے پی-جے ڈی ایس اتحاد سے دونوں پارٹی لیڈران میں ناراضگی

بی جے پی اور جے ڈی ایس میں اتحاد سے کرناٹک میں ایک الگ ہی سیاسی ہلچل شروع ہو گئی ہے۔ دونوں ہی پارٹیوں کے لیڈران و کارکنان میں بغاوت کی حالت پیدا ہو گئی ہے۔ دونوں پارٹیوں میں کبھی بھی بگدڑ مچ سکتی ہے۔ ناراض لیڈرا کانگریس کے رابطے میں ہیں۔ کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ اور ریاستی ...

بنگلورو بند: لیکن انتشار کی کیفیت کئی تنظیمیں بنگلورو بند کی تائید سے دستبردار، 29ستمبر کو کرناٹک بند کا اعلان

کاویری سے تمل ناڈو کو پانی کی فراہمی کے خلاف احتجاج کرنے کیلئے منگل کے روز بنگلورو بند منانے کیلئے کنڑانواز تنظیموں اور کسان یونینوں کی طرف سے دی گئی آواز پیر کے روز اس وقت انتشار کا شکار ہو گئی حب کنڑا چلولی لیڈر واٹال ناگرراج نے بنگلورو بند کی حمایت سے صاف انکار کرتے ہوئے ...

کرناٹک کے منڈیا میں کھڑی بس سے کار کی ٹکر، 4 ہلاک

سڑک پر کھڑی بس کو پیچھے سے ایک کار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں چار لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔یہ واقعہ چہارشنبہ کی صبح ضلع کے نا گمنگالا تعلقہ کے بی جے نگر میں آد چنچن گیری اسپتال کے سامنے پیش آیا۔

منگلورو سمندر میں ماہی گیر پر دل کا دورہ - کوسٹ گارڈس نے فراہم کی طبی امداد

منگلورو کے پانمبور ساحل سے 36 ناٹیکل مائلس دوری پر گہرے سمندر میں مچھلیوں کا شکار کرنے کے دوران ماہی گیر پر دل کا دورہ پڑا جس کے بعد ایمرجنسی کال کے جواب میں کوسٹ گارڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر مریض کو ابتدائی طبی امداد پہنچائی ۔ 

منگلورو سب رجسٹرار آفس میں بڑھ رہے ہیں آن لائن فراڈ کے واقعات

موبائل فون پر میسیج یا کال کے ذریعے دھوکہ اور فراڈ کے معاملات تو عام ہوگئے ہیں ، لیکن تعجب خیز اور تشویشناک بات یہ ہے کہ اب جعلسازوں نے سرکاری دفاتر میں استعمال ہونے والے بایومیٹرک شناختی تفصیلات کو بھی اپنے مفاد کے لئے استعمال کرنا اور اس کی مدد سے لوگوں کی رقمیں ہڑپنا شروع ...

سابق مرکزی وزیر شاہنواز حسین کو پڑا دل کا دورہ، ممبئی کے اسپتال میں داخل

سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سینئر لیڈر شاہنواز حسین کو آج اچانک دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انھیں ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انھیں شام تقریباً 4.30 بجے لیلاوتی اسپتال لایا گیا اور فوری طور پر علاج شروع ہو گیا۔