بینگلوروکے ایک اسکول میں طالبات کے سامنے لڑکوں کی فحش حرکت‘ شکایت درج
بینگلورو،4/اگست (ایس او نیوز/ایجنسی) خانگی اسکول کی طالبات کے سامنے فحش حرکت کرنے پر ہم جماعت لڑکوں کے گروپ کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ یہ واقعہ بسویشور نگر پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ایک طالبہ کے والدین نے پولیس میں اس کی شکایت کی۔
آٹھویں جماعت کے لڑکوں نے منگل کو فحش حرکت کی۔ شکایت کنندہ نے الزام عائد کیاکہ ملزم لڑکوں نے اپنے کپڑے اتاردیے اور لڑکیوں کے ساتھ ناشائستہ حرکت کرتے ہوئے انہیں اذیت پہنچائی۔
گھر پہنچنے کے بعد طالبات نے یہ معاملہ اپنے والدین کے علم میں لایا۔ ایک سرپرست نے انگریزی کی جماعت میں پیش آئے اس واقعہ پر انتظامیہ سے سوال کیا اور لڑکوں اور اسکول انتظامیہ کی لاپرواہی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
تاہم انتظامیہ نے شکایت کو نظرانداز کیا۔ آخری بنچ پر بیٹھنے والے ملزم لڑکے فحش حرکتوں میں ملوث تھے۔ سرپرستوں نے طلباء کی جانب سے اسناپ چیاٹ کے استعمال پر بھی تشویش ظاہر کی۔