ہریانہ میں راجستھان کے دو مسلم نوجوانوں کا قتل؛ بھرت پور میں ماحول کشیدہ، کیا بجرنگی کارکنوں نے اُتارا موت کے گھاٹ ؟

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th February 2023, 8:13 PM | ملکی خبریں |

ہریانہ :17؍ فروری (ایس اؤ نیوز )بجرنگ دل کارکنانوں سے اغواکردہ راجستھان کے  2مسلم نوجوانوں  کی نعشیں ایک جل کر بھسم ہوئی کار میں   پائے جانےکا واقعہ بھوانی  ضلع میں پیش آیا ہے۔مہلوکین کی  شناخت ناصر(25) اور جنید (35) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔دونوں کی نعش کا پتہ چلتے ہی جنید کے رشتہ دار اسماعیل نے پولس تھانہ پہنچ کر ان دونوں کے قتل کا ا ایف آئی آر درج کرایا ہے۔

الزام لگایا گیا ہے  کہ  ان دونوں کو  راجستھان کے بھرت پور ضلع سے بجرنگ دل کارکنوں نے اغواء  کیا تھا، مہلوکین کے خاندان والوں کی طرف سے دی گئی شکایت پر منومنیسر، لوکیش سنگھیا، رنکو سائنی ، انیل اور شریکانت کے خلاف کیس درج کرلیاگیا ہے۔

الزام ہے کہ ان دونوں کو گائے سپلائی کرنے کاالزام لگاتے ہوئے بجرنگ دل والوں نے اغواء کیا ،  پھردونوں کو بہت بری طرح مارپیٹ کرنےکے بعد سواری کو ہی آگ لگاکر موت کے گھاٹ اُتارا گیا۔ 

میڈیا میں آئی خبروں کے مطابق بھرت پور ضلع کے پہاڑی تھانہ علاقے میں واقع گھاٹمیکا گاؤں میں رہنے والے دو نوجوانوں کو زندہ جلائے جانے کو لے کر بھرت پور میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی  رینج آئی جی اور بھرت پور ایس پی پولس فورس کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں  اور پورے علاقے میں  سات سے آٹھ تھانوں کی پولیس فورس  کو تعینات کیا گیا ہے۔

بھرت پور پولیس نے بتایا کہ گاؤں کے رہنے والے جنید اور اس کے دوست ناصر کو بدھ کی صبح آخری بار گاؤں میں دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد وہ کام پر چلے گئے۔  پھر یہ بولیرو ہریانہ کے بھیوانی ضلع کے لوہارو جنگل میں جلی ہوئی حالت میں ملی اور اسی بولیروں میں دونوں کی جلی ہوئی نعشیں ملیں۔ دونوں کی لاشوں کو گاؤں لایا گیا، مگر واقعے کے بعدگاؤں میں پنچایت کی جارہی ہے اور اس پنچایت میں آس پاس کے درجنوں دیہاتوں  کے لوگ شامل ہیں۔ یہاں کے لوگوں نے ہریانہ کے کچھ گئورکھشکوں اور بجرنگ دل کے  کارکنوں پر الزامات لگائے   ہیں۔ گھاٹمیکا گاؤں میں جاری مہاپنچایت میں فی الحال رشتہ داروں نے  دونوں کی میت کی تدفین کرنے  سے انکار کر دیا ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ قاتلوں کو  پہلے گرفتار کیا جائے۔  بھرت پور میں ماحول  کو پُرامن رکھنے  اور حالا  ت کو بے قابو ہونے سے روکنے کے لئے  پولیس کے بھاری انتظامات کیے گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے کی تیاریاں مکمل، ووٹنگ پیر کو ہوگی

  لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں پیر کو آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 49 پارلیمانی نشستوں اور اڈیسہ اسمبلی کے دوسرے مرحلے کے لئے 35 نشستوں پر ووٹنگ کے ہموار انعقاد کے لئےلیے ضروری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

کانگریس کی گارنٹی ہر شخص کی اقتصادی اور سماجی تحفظ کی ڈھال ہے: ملکارجن کھرگے

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ کانگریس نے اپنے منشور میں جو پانچ ’نیائے‘ (انصاف) اور 25 گارنٹیاں ملک کے شہریوں کے سامنے پیش کی ہیں وہ سب کے لیے سماجی اور اقتصادی تحفظ کی مضبوط ڈھال ہے۔ یہ ملک کے ہر شہری کو سماجی و اقتصادی طور پر مضبوط بنانے کا ایک مضبوط بنیاد بھی ...

بی جے پی کی مرکزی حکومت 4 جون کو رخصت ہو رہی ہے؛ سنجے راوت کا دعویٰ

  دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے سواتی مالیوال معاملے میں ویبھو کمار کی گرفتاری کے خلاف بی جے پی ہیڈکوارٹر کی طرف مارچ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن پولیس نے راستے میں ہی روک دیا ہے۔ اروند کیجریوال کے اس مارچ کو مہاراشٹر کی پارٹی شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے حمایت کی ...

مشن جھاڑو کے تحت عآپ لیڈروں پر ایکشن ہو رہا ہے؛ کیجریوال کا پی ایم مودی پر و بی جے پی پر سخت حملہ

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اتوار کو عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کو یکے بعد دیگرے جیل میں ڈالنے کے خلاف بی جے پی و پی ایم مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آپ کے لیڈروں کے خلاف مشن جھاڑو کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔ بی جے پی آپریشن جھاڑو چلا رہی ہے۔ جو کچھ بھی ہو رہا ...

ہمیں ڈرپوک لوگ نہیں، ببر شیر کانگریسی چاہیے؛ راہل گاندھی نے دہلی کے رام لیلا میدان میں جلسہ عام سے کیا خطاب

راہل گاندھی نے آج دہلی واقع رام لیلا میدان میں ایک عظیم الشان جلسہ سے خطاب کر راجدھانی میں لوک سبھا انتخاب کی مہم کو رفتار دے دی ہے۔ انھوں نے تقریب میں موجود زبردست بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر کانگریس کارکنان کو ’ببر شیر‘ کہہ کر پکارا، ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ’’ہمیں ...