بینگلورو میں مسافروں سے بھری بس میں اچانک لگ گئی آگ، سبھی مسافر محفوظ

Source: S.O. News Service | Published on 9th July 2024, 11:23 PM | ریاستی خبریں |

بینگلورو  9 / جولائی (ایس او نیوز) شہر کے ایم جی روڈ پر آج 30 مسافروں کے ساتھ سگنل پر رکی ہوئی  بی ایم ٹی کی ایک بس میں اچانک آگ لگ گئی، لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور سبھی مسافر محفوظ رہ گئے 
    
جس وقت آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تب یہ بس روز گارڈن سے شیواجی نگر کی طرف جا رہی تھی۔ ایم جی روڈ پر انیل کمبلے سگنل پر ڈرائیور نے بس روکی تھی۔ جب دوبارہ بس اسٹارٹ کرنا چاہا تو دو تین مرتبہ کوشش کرنے پر بھی بس اسٹارٹ نہیں ہوئی اور پھر اچانک انجن کے اندر آگ نظر آئی۔ 
    
بس ڈرائیور اور کنڈکٹر نے بس میں موجود مسافروں کو فوراً بحفاظت نیچے اتار دیا جس کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ البتہ بری طرح جل کر خاکستر ہوگئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک بورڈ کے 8، 9 اور 10ویں کے نتائج پر عائد پابندی

کرناٹک کے اسکولوں میں کلاس 8، 9، اور 10 کے ششماہی امتحانات کے نتائج جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے کرناٹک کے تمام اضلاع میں واقع اسکولوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اگلے احکامات تک نتائج جاری نہ کریں۔ اس فیصلے کو سپریم کورٹ کا کرناٹک حکومت کے لیے ایک واضح جواب سمجھا ...

بنگلورو: شدید بارشوں سے عمارت منہدم، 17 افراد ملبے تلے دبے، 3 کی موت

کرناٹک میں مسلسل بارشوں نے شدید تباہی مچا دی ہے۔ بنگلورو کے ہینور کے قریب بابوسبپالیہ میں ایک زیر تعمیر عمارت بارش کی وجہ سے منہدم ہو گئی۔ حادثے کے وقت تقریباً 24 مزدور عمارت کے اندر کام کر رہے تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ ...

گلبرگہ میں حاملہ خواتین کی اموات میں تشویشناک اضافہ

ضلع گلبرگہ میں حاملہ خواتین کی زندگی کو محفوظ بنانے اور ان کی صحت کو بہتر کرنے میں کئی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، اپریل سے ستمبر 2024 کے دوران ضلع بھر میں 22 حاملہ خواتین کی اموات ہوئیں، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ تعداد 19 تھی۔ اس سال کے دوران، گلبرگہ کے شہری علاقوں ...

بنگلورو کی بارشیں مسائل اور حکومت کی ذمہ داریاں۔۔۔۔۔۔از: عبدالحلیم منصور

بنگلورو، جو کبھی اپنی شاندار آب و ہوا اور دلکش مناظر کےلئے جانا جاتا تھا، اب موسمیاتی تبدیلیوں اور ناقص انفراسٹرکچر کی وجہ سے سنگین مشکلات کا شکار ہے۔ مانسون کی بارشیں جو پہلے اس شہر کی خوبصورتی کا حصہ تھیں، اب شہریوں کے لیے مصیبت بن گئی ہیں۔ ہر سال بارشوں کے دوران کئی علاقے ...

کرناٹک میں 100 نئے پولیس تھانوں کا قیام ہوگا: سدارامیا

وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اعلان کیا ہے کہ ریاست میں 100 نئے پولیس تھانے قائم کیے جائیں گے اور 10 ہزار پولیس کوارٹرز کی تعمیر 2025 تک مکمل کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات ایک تقریب کے دوران کہی، جس میں انہوں نے پولیس کی سہولیات کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔