بی جے پی کو3-1 سے ملی شاندار کامیابی؛ ایم پی میں بی جے پی نے کی واپسی، راجستھان اور چھتیس گڑھ سے کانگریس کا کیا صفایا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th December 2023, 12:46 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 3/ دسمبر(ایس او نیوز)2024 لوک سبھا انتخابات سے عین کچھ ماہ قبل بی جے پی نے شاندار کامیابی کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے چار اسمبلی انتخابات میں تین۔ ایک سے کامیابی درج کرلی ہے اور کانگریس کو چاروں خانے چت کردیا ہے۔ ماہ نومبر میں ہوئے چارریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی آج اتوار کو ہوئی۔

اتوار کو جب ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوا تو ابتدا میں ہی رحجانات آنے شروع ہوگئے تھے کہ بی جے پی کانگریس کو پچھاڑتے ہوئے آگے نکل رہی ہے۔ دوپہر تک مطلع صاف ہونے لگا کہ  تین ہندی بولنے والی ریاستوں میں بی جے پی بڑی جیت درج کررہی ہے۔

چار ریاستوں مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ کے الیکشن کے نتائج جب سامنے آئے تو سیکولر لوگوں میں مایوسی چھانی شروع ہوگئی کیونکہ بھگوا اُمیدوار ہرطرف جیت درج کرتے نظر آئے۔

مدھیہ پردیش میں بی جے پی نے اپنی  واپسی کرنے کے ساتھ ہی  چھتیس گڑھ اور راجستھان میں کانگریس سے حکومت چھین لینے میں کامیاب ہوتی نظر آئی۔

تلنگانہ ریاست کے قیام سے مسلسل 10 سال تک حکمران جماعت بھارت راشٹر سمیتی بی آرایس کو کانگریس اکھاڑ پھینکتے ہوئے اپنی حکومت کی راہ ہموار کی۔ اور کم ازکم ایک ریاست میں ہی سہی اپنی کامیابی درج کرتے ہوئے ناک بچالی۔

اطلاعات کے مطابق مدھیہ پردیش میں بی جے پی نےاسمبلی کی کل 230 سیٹوں میں سے 164 پر کامیابی حاصل کی وہیں کانگریس کو محض 65 پر اکتفا کرنا پڑا دیگر کے کھاتے میں ایک سیٹ آئی۔راجستھان میں کانگریس کی گہلوت حکومت کو پٹختنی دیتے ہوئے بی جے پی نے 115 سیٹیں حاصل کیں، کانگریس 69 ، آئی این ڈی 8، بھرتاڑوسپ تین، بی ایس پی دو پر کامیاب ہوئی۔ چھتیس گڑھ میں بھی کانگریس کی بھو پیش بھگیل حکومت کا خاتمہ ہو گیا یہاں بی جے پی نے 54 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی، انڈین نیشنل کانگریس 35 اور جی جی پی ایک پر کامیاب ہوئی۔

اس طرح بی جے پی تین ہندی ریاستوں میں کامیاب ہوئی وہیں تیلگو ریاست تلنگانہ میں کانگریس نے اپنا پرچم گاڑ دیا اور وزیراعلیٰ کے سی آر کی پارٹی بی آرایس کو شکست دے کر حکومت کی راہ ہموار کر لی۔ اطلاعات کے مطابق تلنگانہ اسمبلی الیکشن میں کانگریس کو 64 ، بی آرایس کو 39، بی جے پی کو 8 مجلس اتحاد المسلمین کو 7 اورسی پی آئی کو ایک نشست ملی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس کی عام بجٹ پر سخت تنقید

ام بجٹ پر  پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس نے بجٹ پر زبر دست تنقید کی  اوراسےایک طرف کرسی بچانے والا بجٹ قراردیا تو  دوسری طرف یہ بھی کہا کہ بجٹ میں کانگریس کے انتخابی منشور کی کئی  اسکیموں کو شامل کیا گیا ہے ۔

اب کانوڑ یاترا روٹ کی دکانوں پر ’نیم پلیٹ‘ نصب کرنے کے فیصلے کی حمایت میں بھی سپریم کورٹ میں درخواست

سپریم کورٹ نے ایک درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کانوڑ یاترا کے روٹ پر موجود تمام دکانوں پر نیم پلیٹ نصب کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا، تاہم یہ تنازعہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ اب سپریم کورٹ میں 'نیم پلیٹ' کی حمایت میں مداخلت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے ...

پٹنہ میں کانگریس لیڈروں اور کارکنوں پر لاٹھی چارج، پارٹی کا ریاست گیر احتجاج کا اعلان

بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ریاستی یوتھ کانگریس نے بدھ کو اسمبلی کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی، اس دوران پولیس نے انہیں روکنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔ اس واقعہ پر مشتعل کانگریس پارٹی نے آج جمعرات کو تمام ضلع دفاتر پر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نیٹ کی ترمیم شدہ ’میرٹ لسٹ‘ جلد ہوگی جاری، 4 لاکھ امیدواروں کے نتائج پر پڑے گا فرق!

 سپریم کورٹ نے ان تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے جس میں نیٹ-یو جی امتحان کو منسوخ کرنے اور نئے امتحان کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ اس بات کے ثبوت کافی نہیں ہیں کہ امتحان میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں، اس لیے 24 لاکھ بچوں کے لیے دوبارہ امتحان کا انعقاد ...

منالی ۔ لیہہ قومی شاہراہ پر بادل پھٹنے سے بھاری نقصان، پلچان میں سیلاب

ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں کل رات موسلا دھار بارش ہوئی۔ اس بارش کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور بادل پھٹنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ کل رات منالی-لیہہ قومی شاہراہ-003 پر پلچان کے قریب بادل پھٹ گیا۔ بادل پھٹنے سے سڑکوں پر بڑے بڑے پتھر آ گئے ...

مانسون اجلاس: بجٹ پر دوسرے دن بھی بحث جاری، لوک سبھا میں رجیجو کے بیان پر اپوزیشن کا ہنگامہ

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آج جمعرات   کو چوتھا دن ہے اور بجٹ پر مسلسل دوسرے روز بھی بحث جاری ہے۔ اپوزیشن لیڈر ایوان میں ہنگامہ برپا کر رہے ہیں، ان کے مطابق بجٹ میں ریاستوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا ہے۔ بجٹ کو لے کر ایوان میں گزشتہ روز بھی ہنگامہ کیا گیا تھا اور اپوزیشن ...