بی جے پی کے باغی ایشورپا نےشیموگہ سے داخل کیا پرچہ نامزدگی، آزاد امیدوار کے طور پر کریں گے مقابلہ

Source: S.O. News Service | Published on 13th April 2024, 10:56 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

شیموگہ،13/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی)  کرناٹک بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا نے جمعہ کو ہائی پروفائل شیموگہ لوک سبھا حلقہ انتخاب سے آزاد امیدوار کے طور پر پرچہ نامزدگی داخل کر دیا۔ آئی اے این ایس کی رپورٹ کے مطابق ایشورپا نے ہزاروں حامیوں کی موجودگی میں ایک جلوس کی شکل میں پہنچ کر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

بی جے پی کے اعتراض کے باوجود ایشورپا نے جلوس میں وزیر اعظم نریندر مودی کے پوسٹر اور بینر کا استعمال کیا۔ ایشورپا نے کہا کہ انہوں نے ایک آزاد امیدوار کے طور پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔  شیموگہ لوک سبھا سیٹ کے تمام اسمبلی حلقوں میں تقریباً 15 ہزار سے 20 ہزار حامیوں نے ان کے ساتھ آ کر انہیں حمایت دی۔

ایشورپا نے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا اور ان کے بیٹے بیوائی وجیندر پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا، ’’آج سے ووٹنگ کے دن تک ہمارے کارکنان گھر گھر مہم چلائیں گے اور بتائیں گے کہ میرے جیسے وفادار بی جے پی کارکنان کے ساتھ ناانصافی کیوں کی گئی۔ وہ یہ بھی بتائیں گے کہ یہ پارٹی باپ اور بیٹے کی جوڑی میں پھنس گئی ہے۔‘‘

ایشورپا نے کہا، ’’مجھے پورا یقین ہے کہ شیموگہ کے ووٹر مجھے منتخب کریں گے۔ انتخاب کے بعد بی جے پی میں تبدیلی ہوگی اور صفائی کا عمل شروع ہوگا۔‘‘

خیال رہے کہ یدی یورپا کے بیٹے بیوائی راگھویندر  شیموگہ سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار ہیں۔ جبکہ کنڑ سپر اسٹار ڈاکٹر شیوراج کمار کی بیوی اور آنجہانی ایس بنگارپا کی بیٹی گیتا شیوراج کمار اس سیٹ سے کانگریس کی امیدوار ہیں۔ ہائی پروفائل سیٹ شیوموگا پر پہلے سخت مقابلہ تھا لیکن ایشورپا کے میدان میں اترنے سے یہ دلچسپ ہو گیا ہے اور اس صورت حال کا فائدہ کانگریس پارٹی کو ہو سکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: بھاری بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں بینگلورو سے مینگلور، مرڈیشور اور کاروار کے درمیان چلنے والی ٹرینیں عارضی طور پر منسوخ

ساوتھ ویسٹرن ریلوے کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق میسورو ڈیویژن کے سیکشن میں وائی ڈی کے - کے جی وی ایل سکیشن میں مٹی کھسک  کر ریلوے ٹریکس پر گرنے کی وجہ سے اس روٹ پر کچھ  ٹرینیں منسوخ کی گئی ہیں

کرناٹک حکومت نے رام نگرکا نام بدل کر بنگلورو ساؤتھ ضلع رکھنے کا فیصلہ کیا

 کرناٹک کی کابینہ نے جمعہ کو پڑوسی رام نگر ضلع کا نام بدل کر ’بنگلورو ساؤتھ‘کرنے کا فیصلہ کیا۔ضلع کا نام تبدیل کرنے کی تجویز جس میں رام نگر، ماگڈی، کنکا پورہ، چننا پٹنہ اور ہروہلی تعلقہ شامل ہیں، حال ہی میں نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی قیادت میں ایک وفد نے وزیر اعلیٰ ...

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...

نوی ممبئی میں تین منزلہ عمارت منہدم، متعدد افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ

نوی ممبئی یعنی نئی ممبئی میں ایک تین منزلہ عمارت 'اندرا نواس' گر گئی ہے ۔ عمارت کے ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ شہباز گاؤں میں اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی این ڈی آر ایف، ممبئی پولیس، محکمہ  فائر اور میونسپلٹی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچاؤ آپریشن شروع کیا۔

بھٹکل ٹی ایم سی میں گرما گرم بحث : گیس اسٹیشن کے لئے نو آبجکشن لیٹر منسوخ کرنے کا مطالبہ

شہر کے سنڈے مارکیٹ روڈ پر ایل پی جی بنک قائم کرنے کے لئے ٹی ایم سی ایڈمنسٹریٹر اور اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا کی طرف سے جو نو آبجکشن لیٹر ضلع ڈپٹی کمشنر کو بھیجا گیا ہے اس پر ٹاون میونسپل کاونسل کی میٹنگ میں گرما گرم بحث ہوئی اور اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔

سونا 6700 روپے سستا، چاندی میں بھی 13000 روپے کی گراوٹ

  سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور یہ اپنی تاریخی بلند ترین سطح سے تقریباً 6700 روپے فی 10 گرام سستا ہو گیا ہے جبکہ چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے 13000 روپے فی کلو کم ہو گئی ہے۔

شمال مغربی ہندوستان میں مانسون پھر سے سرگرم، پنجاب-ہریانہ سے دہلی اور یوپی تک بارش کا امکان

جولائی کا آخری ہفتہ جاری ہے اور مانسون ایک بار پھر سرگرم ہو گیا ہے۔ کم بارش سے پریشان شمالی ہندوستان میں اب کئی دنوں تک بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس بار پر بھی خوب بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے دہلی سے ممبئی تک بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔

این ٹی اے نے ’نیٹ-یوجی‘ کا حتمی ریزلٹ کیا جاری، ٹاپرس کی تعداد 67 سے 61 ہوئی، اور اب گھٹ کر 17 ہو گئی

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے تنازعات سے بھرے میڈیکل انٹرنس امتحان ’نیٹ-یوجی‘ کا آخری نتیجہ یعنی حتمی ریزلٹ جمعہ کے روز جاری کر دیا۔ اس سلسلے میں افسران نے جانکاری دی جس سے پتہ چلا کہ اس امتحان میں ٹاپرس کی تعداد جو پہلے 67 تھی، وہ بعد میں گھٹ کر 61 ہوئی، اور اب حتمی ریزلٹ ...

غزہ پر اسرائیلی حملہ قتل عام ہے، پرینکا گاندھی نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو بنایا تنقید کا نشانہ

اسرائیل لگاتار غزہ پر حملے کر رہا ہے جس سے وہاں ہر طرف تباہی کا منظر ہے۔ اس معاملے میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پرینکا گاندھی نے اپنے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ کئی مغربی ممالک اسرائیلی ...