بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

Source: S.O. News Service | Published on 14th April 2024, 12:13 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 14/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

وزیر اعلی  سدارامیا نے اپنے بیان میں کہا، ’’وہ گزشتہ ایک سال سے میری حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہمارے اراکین اسمبلی کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی تھی۔ انہوں نے کوشش کی، لیکن ناکام رہے۔ ان مبینہ کوششوں کے باوجود ایک بھی ایم ایل اے کانگریس نہیں چھوڑے گا۔ انہوں نے کرناٹک میں لوک سبھا انتخابات میں کانگریس پارٹی کی بہتر کارکردگی کے بارے میں بھی امید ظاہر کی اور کہا کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات کی طرح اس بار بھی کانگریس کو ووٹروں کی وسیع حمایت حاصل ہوگی۔‘‘

کرناٹک میں 28 پارلیمانی سیٹوں کے لیے دو مرحلوں میں 26 اپریل اور 7 مئی کو انتخابات ہوں گے۔ بی جے پی نے 2019 کے عام انتخابات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور 25 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ کانگریس صرف ایک سیٹ برقرار رکھنے میں کامیاب رہی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...