منڈگوڈ میں اننت کمار ہیگڈے کے خلاف ایک اور مقدمہ درج 

Source: S.O. News Service | Published on 26th February 2024, 8:30 PM | ریاستی خبریں | ساحلی خبریں |

منڈگوڈ 26 / فروری (ایس او نیوز) پچھلے دنوں منڈگوڈ میں بی جے پی کارکنان کی جو میٹنگ ہوئی تھی اس میں رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے نے ریاستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا کو 'سدارا مُلّا خان' کہتے ہوئے مذاق اڑایا تھا ۔ اس پر پولیس نے از خود کارروائی کرتے ہوئے اننت کمار ہیگڈے کے خلاف کیس درج کیا ہے۔
    
بتایا جاتا ہے کہ اننت کمار ہیگڈے نے وزیر اعلیٰ کو سدارا ملا خان کا نام دینے کے علاوہ دہلی میں احتجاج کر رہے کسانوں کو ملک کے دشمن قرار دیا تھا ۔ اس بیان کی ویڈیو کلپ سوشل  میڈیا  پر وائرل  ہوگئی ہے ۔ اسی کی بیناد پرمنڈگوڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اننت کمار  ہیگڈے کے خلاف مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا کیس درج کیا ہے۔ 
    
اس سے پہلے کمٹہ میں بھی اشتعال انگیز بیان کے پس منظر میں پولیس نے اننت کمار  ہیگڈے کے خلاف کیس درج کیا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...

بھٹکل ٹی ایم سی میں گرما گرم بحث : گیس اسٹیشن کے لئے نو آبجکشن لیٹر منسوخ کرنے کا مطالبہ

شہر کے سنڈے مارکیٹ روڈ پر ایل پی جی بنک قائم کرنے کے لئے ٹی ایم سی ایڈمنسٹریٹر اور اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا کی طرف سے جو نو آبجکشن لیٹر ضلع ڈپٹی کمشنر کو بھیجا گیا ہے اس پر ٹاون میونسپل کاونسل کی میٹنگ میں گرما گرم بحث ہوئی اور اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔

بھٹکل انجمن کی پانچ نئی اسکول بسوں کا افتتاح

نجمن حامئی مسلمین  بھٹکل کے    تعلیمی اداروں کے لئے آج جمعرات کو 5 نئی اسکول بسوں کا افتتاح  عمل میں آیا، اس موقع پر  انجمن کے صدر  یونس قاضیا، جنرل سکریٹری  اسحاق شاہ بندری ، سابق جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل سمیت کئی دیگر  عہدیداران واراکین انتظامیہ موجود تھے۔

انکولہ چٹان کھسکنے کا معاملہ: فوت شدہ خاتون کی آخری رسومات میں تعاون کرنے والے مینگلور کے صحافیوں کی ڈی سی نے کی تہنیت

دکشن کنڑا ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے انکولہ کے شیرور میں چٹان کھسکنے کے بعد ملبے کے اندر دب کر ہلاک ہونے والی خاتون کی آخری رسومات انجام دینے میں تعاون کرنے والے مینگلورو کے صحافیوں کی انسانیت نوازی کو سراہا اور ان کی تہنیت کی

ہوناور کے شراوتی کنارے بسنے والوں کے لئے جاری ہوا الرٹ؛ لنگن مکی میں بڑھ گئی پانی کی سطح

ہوناور میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں لنگن مکّی آبی ذخیرے میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کی طرف بڑھنے لگی ہے جس کی وجہ سے شراوتی ندی کے دونوں کناروں پر بسنے والوں کے چوکنا رہنےکا پہلا الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔