اُترکنڑا ایم پی اننت کمارہیگڈے کو بی جے پی نے رکھا تشہیری مہم سے بھی دور؛ مودی خود کریں گے اُترکنڑا کا دورہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 31st March 2024, 6:00 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

کاروار31 / مارچ (ایس او نیوز) پارلیمانی الیکشن کی تیاریوں میں مصروف بی جے پی نے ریاست میں جن لوگوں کو تشہیری مہم کے لئے اسٹار کیمپینرس کی فہرست میں شامل کیا ہے ان میں اس مرتبہ انتخابی میدان میں اُترنے کے لئے ٹکٹ سے محروم رہنے والے پرتاپ سنہا، سدا نندا گوڑا، نلین کمار کٹیل، نارائن سوامی اور سی ٹی روی شامل ہیں۔

البتہ تعجب خیزطور پرپارٹی نے اُترکنڑا ایم پی اننت کمار ہیگڑے اور شیموگہ کے ایشورپّا کو تشہیری مہم سے بھی دور رکھتے ہوئے اس فہرست میں ان کا نام شامل نہیں کیا ہے۔

خیال رہے کہ ایشورپّا نے اپنے بیٹے کو ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں خود ہی آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے تو دوسری طرف اننت کمار ہیگڑے نے انتخابی تیاریوں کے ابتدائی دنوں میں گمنامی سے باہر نکل کر مذہبی اور فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے والے متنازع بیانات دے کر اپنے لئے ٹکٹ حاصل کرنے کا راستہ اپنایا تھا، مگر پارٹی نے ہیگڑے کو ٹکٹ بھی نہیں دیا اور اب تشہیری مہم کے اسٹارس کی فہرست سے بھی باہر کردیا ہے۔

اس مرتبہ کرناٹکا میں تشہیری مہم چلانے کے لئے بی جے پی کی فہرست میں دس مرکزی وزراء، تین ریاستی وزرائے اعلیٰ اور دیگر ریاستوں کے بی جے پی لیڈران کو شامل کیا گیا ہے۔ ان میں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا شرما اور گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت کے علاوہ مہاراشٹرا کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فرڈنویس کے نام بطور خاص شامل کیے گئے ہیں۔ 

اتر کنڑا حلقے میں وزیراعظم مودی کی ریلی : وزیر اعظم نریندرا مودی اور امت شاہ کے علاوہ یوگی آدتیہ ناتھ کرناٹکا میں کم از کم تین سے چار ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم نریندرا مودی کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ اتر کنڑا میں بھی ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔

سمجھا جاتا ہے کہ اتر کنڑا ایم پی اننت کمار ہیگڑے کو ٹکٹ نہ دینے میں وزیر اعظم نریندرا مودی کا بڑا ہاتھ ہے اور اس وجہ سے اننت کمار نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے پارٹی کی انتخابی سرگرمیوں سے خود کو دور کر لیا ہے۔ ہیگڑے نے پارٹی کے باضابطہ امیدوار سے ملاقات اور روابط سے بھی دوری اختیار کی ہے ۔ اس صورتحال سے نپٹنے اور اترکنڑا حلقے میں پارٹی کو نقصان سے بچانے کے لئے وزیر اعظم کے دورے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ وزیر اعظم کی ریلی کے لئے ہلیال کو منتخب کیا گیا ہے کیونکہ اس سے خانہ پور کتور کے علاوہ دھارواڑ اور بیلگاوی پارلیمانی حلقوں میں بھی تشہیر کا مقصد حاصل ہوگا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: بھاری بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں بینگلورو سے مینگلور، مرڈیشور اور کاروار کے درمیان چلنے والی ٹرینیں عارضی طور پر منسوخ

ساوتھ ویسٹرن ریلوے کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق میسورو ڈیویژن کے سیکشن میں وائی ڈی کے - کے جی وی ایل سکیشن میں مٹی کھسک  کر ریلوے ٹریکس پر گرنے کی وجہ سے اس روٹ پر کچھ  ٹرینیں منسوخ کی گئی ہیں

بھٹکل ٹی ایم سی میں گرما گرم بحث : گیس اسٹیشن کے لئے نو آبجکشن لیٹر منسوخ کرنے کا مطالبہ

شہر کے سنڈے مارکیٹ روڈ پر ایل پی جی بنک قائم کرنے کے لئے ٹی ایم سی ایڈمنسٹریٹر اور اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا کی طرف سے جو نو آبجکشن لیٹر ضلع ڈپٹی کمشنر کو بھیجا گیا ہے اس پر ٹاون میونسپل کاونسل کی میٹنگ میں گرما گرم بحث ہوئی اور اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔

بھٹکل انجمن کی پانچ نئی اسکول بسوں کا افتتاح

نجمن حامئی مسلمین  بھٹکل کے    تعلیمی اداروں کے لئے آج جمعرات کو 5 نئی اسکول بسوں کا افتتاح  عمل میں آیا، اس موقع پر  انجمن کے صدر  یونس قاضیا، جنرل سکریٹری  اسحاق شاہ بندری ، سابق جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل سمیت کئی دیگر  عہدیداران واراکین انتظامیہ موجود تھے۔

انکولہ چٹان کھسکنے کا معاملہ: فوت شدہ خاتون کی آخری رسومات میں تعاون کرنے والے مینگلور کے صحافیوں کی ڈی سی نے کی تہنیت

دکشن کنڑا ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے انکولہ کے شیرور میں چٹان کھسکنے کے بعد ملبے کے اندر دب کر ہلاک ہونے والی خاتون کی آخری رسومات انجام دینے میں تعاون کرنے والے مینگلورو کے صحافیوں کی انسانیت نوازی کو سراہا اور ان کی تہنیت کی

بھٹکل: بھاری بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں بینگلورو سے مینگلور، مرڈیشور اور کاروار کے درمیان چلنے والی ٹرینیں عارضی طور پر منسوخ

ساوتھ ویسٹرن ریلوے کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق میسورو ڈیویژن کے سیکشن میں وائی ڈی کے - کے جی وی ایل سکیشن میں مٹی کھسک  کر ریلوے ٹریکس پر گرنے کی وجہ سے اس روٹ پر کچھ  ٹرینیں منسوخ کی گئی ہیں

کرناٹک حکومت نے رام نگرکا نام بدل کر بنگلورو ساؤتھ ضلع رکھنے کا فیصلہ کیا

 کرناٹک کی کابینہ نے جمعہ کو پڑوسی رام نگر ضلع کا نام بدل کر ’بنگلورو ساؤتھ‘کرنے کا فیصلہ کیا۔ضلع کا نام تبدیل کرنے کی تجویز جس میں رام نگر، ماگڈی، کنکا پورہ، چننا پٹنہ اور ہروہلی تعلقہ شامل ہیں، حال ہی میں نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی قیادت میں ایک وفد نے وزیر اعلیٰ ...

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...