بنٹوال : بجرنگ دل اور بی جے پی کارکنان پر حملہ 

Source: S.O. News Service | Published on 25th May 2023, 12:12 PM | ساحلی خبریں |

بنٹوال،24 / مئی (ایس او نیوز) کسی معمولی بات پر جھگڑے کے نتیجے میں بی جے پی اور بجرنگ دل کے دو کارکنان پر حملہ کیا گیا جس کے بعد دونوں زخمیوں کو پتور کے اسپتال میں داخل کیا گیا۔
    
اس حملے کے بارے میں پہلے یہ خبر عام ہوگئی تھی کہ بنٹوال ایم ایل اے کی جیت کے موقع پر جو بی جے پی اور کانگریس کارکنان کے بیچ جھگڑا ہوا تھا اس کا بدلہ لینے کے لئے کانگریس کارکنان نے آج حملہ کیا ہے ۔ مگر بعد میں پولیس ذرائع نے واضح کیا کہ یہ دو پارٹی کارکنان کا جھگڑا نہیں ہے بلکہ معمولی تنازع کے نتیجہ میں حملہ ہوا ہے۔
    
مانی جنکشن کے پاس ہوئے حملہ میں زخمی ہونے والوں کے نام پیراجے میں بجرنگ دل کے کنوینر مہیندرا اور بی جے پی کارکن پرشانت نائک بتائے جاتے ہیں جبکہ حملہ آوروں کی شناخت راکیش، مانی منجوناتھ عرف منجو اور پروین نائک عرف ملینگا کے طور پر کی گئی ہے۔ 
    

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل ٹی ایم سی میں گرما گرم بحث : گیس اسٹیشن کے لئے نو آبجکشن لیٹر منسوخ کرنے کا مطالبہ

شہر کے سنڈے مارکیٹ روڈ پر ایل پی جی بنک قائم کرنے کے لئے ٹی ایم سی ایڈمنسٹریٹر اور اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا کی طرف سے جو نو آبجکشن لیٹر ضلع ڈپٹی کمشنر کو بھیجا گیا ہے اس پر ٹاون میونسپل کاونسل کی میٹنگ میں گرما گرم بحث ہوئی اور اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔

بھٹکل انجمن کی پانچ نئی اسکول بسوں کا افتتاح

نجمن حامئی مسلمین  بھٹکل کے    تعلیمی اداروں کے لئے آج جمعرات کو 5 نئی اسکول بسوں کا افتتاح  عمل میں آیا، اس موقع پر  انجمن کے صدر  یونس قاضیا، جنرل سکریٹری  اسحاق شاہ بندری ، سابق جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل سمیت کئی دیگر  عہدیداران واراکین انتظامیہ موجود تھے۔

انکولہ چٹان کھسکنے کا معاملہ: فوت شدہ خاتون کی آخری رسومات میں تعاون کرنے والے مینگلور کے صحافیوں کی ڈی سی نے کی تہنیت

دکشن کنڑا ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے انکولہ کے شیرور میں چٹان کھسکنے کے بعد ملبے کے اندر دب کر ہلاک ہونے والی خاتون کی آخری رسومات انجام دینے میں تعاون کرنے والے مینگلورو کے صحافیوں کی انسانیت نوازی کو سراہا اور ان کی تہنیت کی

ہوناور کے شراوتی کنارے بسنے والوں کے لئے جاری ہوا الرٹ؛ لنگن مکی میں بڑھ گئی پانی کی سطح

ہوناور میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں لنگن مکّی آبی ذخیرے میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کی طرف بڑھنے لگی ہے جس کی وجہ سے شراوتی ندی کے دونوں کناروں پر بسنے والوں کے چوکنا رہنےکا پہلا الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔