بلقیس بانو معاملہ: گینگ ریپ کا ایک مجرم خودسپردگی کے 15 دن بعد پیرول پر رہا

Source: S.O. News Service | Published on 9th February 2024, 8:36 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

گاندھی نگر،9/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) بلقیس بانو گینگ ریپ کیس کے 11 مجرموں میں سے ایک خودسپردگی کے 15 دن بعد 5 دن کی پیرول پر باہر آ گیا ہے۔ نیوز پورٹل ‘اے بی پی لائیو ڈاٹ کام‘ کی خبر کے مطابق بدھ (7 فروری) کو مجرم پردیپ مودھیا اپنے سسر کی موت کے بعد گجرات ہائی کورٹ کی طرف سے دی گئی پانچ دن کی پیرول پر جیل سے باہر آیا اور داہود ضلع میں اپنے آبائی گاؤں رندھیک پور پہنچا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد 21 جنوری کو تمام 11 مجرموں نے گودھرا سب جیل میں خودسپردگی کی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس ایم آر مینگڈے کی عدالت نے 5 فروری کو مودھیا کو 7 سے 11 فروری تک پیرول کی اجازت دی تھی۔ مودھیا کی جانب سے 31 جنوری کو دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ اس کے سسر کی موت کی وجہ سے اسے 30 دن کے لیے پیرول پر رہا کیا جائے۔

استغاثہ نے گجرات ہائی کورٹ کو بتایا تھا کہ جیل ریکارڈ کے مطابق جب مودھیا کو آخری بار پیرول پر رہا کیا گیا تھا تو وہ وقت پر واپس آ گیا تھا، اس کے علاوہ جیل میں اس کا طرز عمل بھی اچھا ہے۔ تاہم عدالت نے اسے صرف 5 دن کے لیے پیرول پر رہا کرنے کی منظوری دی۔

جمعرات کی صبح مقامی باشندوں نے مودھیا کو رندھیک پور مارکیٹ میں کام کرتے دیکھا۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق، ایک دیہاتی نے بتایا، ’’رندھیک پور سے تقریباً 32 کلومیٹر دور لیمڈی میں جنوری کے آخری ہفتے میں مودھیا کے سسر کی موت ہو گئی تھی۔ وہ بدھ کی رات دیر گئے گاؤں پہنچا اور جمعرات کو گاؤں سے واپس آ گیا تھا۔‘‘

داہود کے لیم کھیڑا کی ایس پی وشاکھا جین نے کہا، ’’ہائی کورٹ نے مجرم مودھیا کی پیرول منظور کی ہے اور وہ 5 دنوں کے لیے اپنے گاؤں واپس آ گیا ہے۔ پیرول کی شرائط کے مطابق، اسے رندھیک پور تھانے میں رپورٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ پیرول کی مدت کے دوران ضلعی پولیس کا کوئی کردار نہیں ہوتا۔ امید ہے کہ وہ خود جیل واپس لوٹ جائے گا۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

میں نے کبھی ایسا وزیر اعظم نہیں دیکھا جس کی تقریریں حقائق اور حقیقت پر مبنی نہ ہوں: شرد پوار

  نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے سربراہ شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریروں میں حقائق اور حقیقت کا فقدان ہے۔ پریس سے بات کرتے ہوئے پوار نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی عوام سے جڑے مسائل پر بات نہیں کرتے بلکہ ان کی ...

سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضافہ پر اٹھائے سوال، پوچھا-’ یہ زائد ووٹ کہاں سے آئے؟‘

شیوسینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں پہلے و دوسرے مرحلے کی ووٹنگ فیصد میں 10 فیصد کے زبردست اضافے پر الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے کے 11 دن اور دوسرے مرحلے کے ایک ہفتے بعد الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر ووٹنگ کا جو فیصد پیش کیا ہے، اس ...

سپریم کورٹ نے 2 جی اسپیکٹرم معاملے میں مودی حکومت کی عرضی کو کیا خارج، لگائی پھٹکار

سپریم کورٹ نے آج مرکز کی مودی حکومت کو اس وقت شدید جھٹکا دیا جب 2 جی اسپیکٹر معاملے میں عدالت عظمیٰ کے فیصلے میں ترمیم سے متعلق عرضی کو خارج کر دیا۔ سپریم کورٹ رجسٹری نے مرکز کی اس عرضی کو خارج کرنے کا فیصلہ کیا اور ایک طرح سے پھٹکار لگاتے ہوئے کہا کہ مرکز کی یہ عرضی غلط سوچ پر ...

وزیر اعظم مودی اور بی جے پی عام لوگوں کے مسائل کی نہیں، پاکستان اور چین کی بات کرتے ہیں: پرینکا گاندھی

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے چھتیس گڑھ کے کوربا حلقہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی اور بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی اور بی جے پی عام لوگوں کے مسائل کی بات نہیں کرتے بلکہ پاکستان اور چین کی باتیں کرتے ہیں۔

پچھلے دروازے سے نوکریاں ختم، پی ایم مودی پر راہل گاندھی کا ریزرویشن کے حوالے سے شدید حملہ

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ریزرویشن کے حوالے سے پی ایم نریندر مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی ریزرویشن ہٹاؤ مہم کا منتر ہے کہ نہ رہے گا بانس نہ بجے گی بانسری‘ یعنی نہ رہے گی سرکاری نوکری اور نہ ملے گاریزرویشن۔ راہل گاندھی نے الزام لگایا ہے کہ بی جے ...

ووٹنگ کا ڈیٹا 11 دن بعد آنے پر کپل سبل کا الیکشن کمیشن سے سوال

راجیہ سبھا کے رکن اور سپریم کورٹ کے مشہور وکیل کپل سبل نے 11 دن بعد الیکشن کا ڈیٹا جاری کرنے پر الیکشن کمیشن پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ 11 دن بعد ووٹ کا ڈیٹا کمیشن کی ویب سائٹ پر آرہا ہے۔ ایسے میں میرا سوال یہ ہے کہ ڈیٹا 11 دن بعد کیوں آیا؟ آج لوگ کسی ادارے پر اعتماد نہیں ...

اروند کیجریوال کی گرفتاری پرای ڈی کو سپریم کورٹ میں تلخ سوالات کا سامنا

دہلی  کے مبینہ شراب گھوٹالہ کیس میں ای ڈی کے ذریعہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ میں منگل کو لگاتار  دوسرے روز بھی زوردار بحث ہوئی جس کے بعد عدالت نے دہلی کے وزیراعلیٰ کی گرفتاری کے وقت پر سوال اٹھاتے ہوئے ای ڈی سے جواب طلب  کرلیا ہے۔ عدالت نے ...

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، روہت شرما کپتان

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل 30 اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر دوپہر کو ہوٹل پہنچے۔ اس سے پہلے اگرکر نے دہلی میں ہندوستانی کپتان ...

ہیمنت سورین کو نہیں ملی راحت، انتخابی مہم کے لیے نہیں آسکیں گے جیل سے باہر،آئندہ سماعت 6 مئی کو

سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی گرفتاری اور ای ڈی کی کارروائی کے خلاف ان کی درخواست پر نوٹس جاری کیا ہے۔ زمین گھوٹالے کے معاملے میں گرفتار ہیمنت سورین کا کہنا ہے کہ ان کے لیے اپنی پارٹی کی تشہیر کے لیے انتخابات کے دوران باہر آنا ضروری ہے۔ سورین نے عدالت ...

تہاڑ جیل انتظامیہ سے اجازت کے بعد سنیتا کجریوال کی وزیر اعلیٰ کجریوال سے ہوئی ملاقات

ہاڑ جیل انتظامیہ سے اجازت ملنے کے بعد دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی بیوی سنیتا نے ان سے ملاقات کی۔ یہ جانکاری پیر کے روز عام آدمی پارٹی (عآپ) نے دی۔ حالانکہ عآپ نے اتوار کے روز الزام لگایا تھا کہ جیل افسران نے سنگیتا کیجریوال کو وزیر اعلیٰ سے ملنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ ...