بھٹکل میں بائیک اور کار کی ٹکر؛ بائک سوار زخمی؛ ایک کو کیا گیا مینگلور اسپتال شفٹ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 10th June 2024, 11:01 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 8 جون ( ایس او نیوز) تعلقہ کے مرڈیشور میں کار اور بائک کی ٹکر میں بائک پر سوار دو نوجوان زخمی ہو گئے جس میں بائک کی پچھلی سیٹ پر سوار روحیف (20) کو شدید زخمی حالت میں مینگلور شفٹ کیا گیا ہے۔ 

حادثہ پیر دوپہر قریب تین بجے آر این ایس اسپتال کے قریب نیشنل ہائی وے پر پیش آیا۔ بائک پر سوار ایک اور زخمی کی شناخت عبدالعلیم جبالی (26) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

پتہ چلا ہے کہ دونوں زخمیوں کا تعلق بھٹکل موگلی ہونڈا سے ہے۔ دونوں تفریح کی غرض سے مرڈیشور جارہے تھے، مرڈیشور کے ہی رہنے والے ایک شخص کی کار کے ساتھ ٹکر ہونے سے حادثہ پیش آیا۔

حادثے کے بعد مرڈیشور پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور حالات کا جائزہ لیتے ہوئے تفصیلات سے اگاہی حاصل کی۔

ایک نظر اس پر بھی

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے کہا :  ڈکیتی سے زیادہ خطرناک ہوتا ہے  سائبر فراڈ  

اتر کنڑا ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی پولیس ٹریننگ شعبے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آلوک کمار نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی کونے میں بیٹھ کر انجام دئے جانے والے سائبر فراڈ کا معاملہ ڈکیتی سے زیادہ خطرناک ہوتا ہے ۔