بہار حکومت نے رمضان کے حوالہ سے مسلم ملازمین کو دی رعایت، وقت سے ایک گھنٹہ پہلے دفتر آنے اور جانے کی اجازت

Source: S.O. News Service | Published on 19th March 2023, 12:02 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

پٹنہ،19/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) حکومت بہار نے مسلمان ملازمین کو رعایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ماہِ رمضان کے دوران دفتر وقت سے ایک گھنٹہ پہلے آ سکتے ہیں اور اپنے مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ پہلے دفتر سے واپس جا سکتے ہیں۔ محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے جمعہ کو ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے مسلم ملازمین اور عہدیداروں کی سہولت کے پیش نظر رمضان کے دوران مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ پہلے دفتر آنے اور مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ پہلے دفتر سے نکلنے کی اجازت دی جاتی ہے۔

حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ یہ حکم مستقل طور پر ہر سال کے لئے نافذ العمل رہے گا۔ بہار کے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یہ حکم تمام محکموں، ان کے سربراہوں، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، کمشنروں اور ضلعی افسران کو بھیج دیا گیا ہے۔ اس حکم کا اطلاق کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین پر بھی ہوگا۔

حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ جہاں بائیو میٹرک حاضری کا نظام نافذ ہے، اس حکم کے مطابق ان کی حاضری کو نشان زد کیا جائے گا یعنی مسلم ملازمین ایک گھنٹہ پہلے حاضری مارک کر سکیں گے۔ وہیں، بی جے پی نے حکومت کے اس حکم کو غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔ بی جے پی کے ترجمان نکھل آنند نے کہا کہ حکومت مذہب کی بنیاد پر لوگوں کو تقسیم کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا حکومت نے دیگر مذاہب کے تہواروں میں بھی اسی طرح کی ریلیف دینے کا منصوبہ بنایا ہے؟ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی سیمانچل علاقوں کے اردو اسکولوں سمیت کئی اسکولوں میں جمعہ کو ہفتہ وار چھٹی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ووٹ بینک کو پیغام دینے کی اوچھی سیاست ہے، اسے جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔

ایک نظر اس پر بھی

ممتا بنرجی کا ’نیتی آیوگ‘ کو ختم کرنے اور ’پلاننگ کمیشن‘ کو بحال کرنے کا مطالبہ

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نیتی آیوگ کو ختم کرنے اور پلاننگ کمیشن کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ ممتا بنرجی ہفتہ، 27 جولائی کو نیتی آیوگ کی میٹنگ میں شرکت کے لئے دہلی پہنچی ہیں۔ ممتا بنرجی نے موجودہ تنظیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’نیتی آیوگ کو ہٹاؤ، پلاننگ کمیشن کو ...

نوی ممبئی میں تین منزلہ عمارت منہدم، متعدد افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ

نوی ممبئی یعنی نئی ممبئی میں ایک تین منزلہ عمارت 'اندرا نواس' گر گئی ہے ۔ عمارت کے ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ شہباز گاؤں میں اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی این ڈی آر ایف، ممبئی پولیس، محکمہ  فائر اور میونسپلٹی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچاؤ آپریشن شروع کیا۔

سونا 6700 روپے سستا، چاندی میں بھی 13000 روپے کی گراوٹ

  سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور یہ اپنی تاریخی بلند ترین سطح سے تقریباً 6700 روپے فی 10 گرام سستا ہو گیا ہے جبکہ چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے 13000 روپے فی کلو کم ہو گئی ہے۔

شمال مغربی ہندوستان میں مانسون پھر سے سرگرم، پنجاب-ہریانہ سے دہلی اور یوپی تک بارش کا امکان

جولائی کا آخری ہفتہ جاری ہے اور مانسون ایک بار پھر سرگرم ہو گیا ہے۔ کم بارش سے پریشان شمالی ہندوستان میں اب کئی دنوں تک بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس بار پر بھی خوب بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے دہلی سے ممبئی تک بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔

مغربی بنگال اور کیرالہ حکومتوں کا بل پینڈنگ رکھنے کے معاملہ میں سپریم کورٹ نے مرکز سے طلب کیا جواب

سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کر مغربی بنگال اور کیرالہ حکومتوں کے ذریعہ بل پینڈنگ معاملے میں داخل عرضی پر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے مغربی بنگال اور کیرالہ کے گورنرس کے سکریٹریز سے بھی ان ریاستی حکومتوں کی طرف سے داخل علیحدہ درخواستوں کے بارے میں ...

نوی ممبئی میں تین منزلہ عمارت منہدم، متعدد افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ

نوی ممبئی یعنی نئی ممبئی میں ایک تین منزلہ عمارت 'اندرا نواس' گر گئی ہے ۔ عمارت کے ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ شہباز گاؤں میں اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی این ڈی آر ایف، ممبئی پولیس، محکمہ  فائر اور میونسپلٹی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچاؤ آپریشن شروع کیا۔

بھٹکل ٹی ایم سی میں گرما گرم بحث : گیس اسٹیشن کے لئے نو آبجکشن لیٹر منسوخ کرنے کا مطالبہ

شہر کے سنڈے مارکیٹ روڈ پر ایل پی جی بنک قائم کرنے کے لئے ٹی ایم سی ایڈمنسٹریٹر اور اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا کی طرف سے جو نو آبجکشن لیٹر ضلع ڈپٹی کمشنر کو بھیجا گیا ہے اس پر ٹاون میونسپل کاونسل کی میٹنگ میں گرما گرم بحث ہوئی اور اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔

سونا 6700 روپے سستا، چاندی میں بھی 13000 روپے کی گراوٹ

  سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور یہ اپنی تاریخی بلند ترین سطح سے تقریباً 6700 روپے فی 10 گرام سستا ہو گیا ہے جبکہ چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے 13000 روپے فی کلو کم ہو گئی ہے۔

شمال مغربی ہندوستان میں مانسون پھر سے سرگرم، پنجاب-ہریانہ سے دہلی اور یوپی تک بارش کا امکان

جولائی کا آخری ہفتہ جاری ہے اور مانسون ایک بار پھر سرگرم ہو گیا ہے۔ کم بارش سے پریشان شمالی ہندوستان میں اب کئی دنوں تک بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس بار پر بھی خوب بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے دہلی سے ممبئی تک بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔

این ٹی اے نے ’نیٹ-یوجی‘ کا حتمی ریزلٹ کیا جاری، ٹاپرس کی تعداد 67 سے 61 ہوئی، اور اب گھٹ کر 17 ہو گئی

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے تنازعات سے بھرے میڈیکل انٹرنس امتحان ’نیٹ-یوجی‘ کا آخری نتیجہ یعنی حتمی ریزلٹ جمعہ کے روز جاری کر دیا۔ اس سلسلے میں افسران نے جانکاری دی جس سے پتہ چلا کہ اس امتحان میں ٹاپرس کی تعداد جو پہلے 67 تھی، وہ بعد میں گھٹ کر 61 ہوئی، اور اب حتمی ریزلٹ ...

غزہ پر اسرائیلی حملہ قتل عام ہے، پرینکا گاندھی نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو بنایا تنقید کا نشانہ

اسرائیل لگاتار غزہ پر حملے کر رہا ہے جس سے وہاں ہر طرف تباہی کا منظر ہے۔ اس معاملے میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پرینکا گاندھی نے اپنے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ کئی مغربی ممالک اسرائیلی ...