کانگریس کو انکم ٹیکس کیس میں راحت، کارروائی مؤخر

Source: S.O. News Service | Published on 2nd April 2024, 11:09 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 2/ اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) یکے بعد دیگرے انکم ٹیکس کے نوٹس سے پریشان کانگریس کو اس کے خلاف  سپریم کورٹ  سے رجوع کرنے کے  بعد بڑی راحت ملی ہے۔ عدالت میں سوالات کے گھیرے میں آنے کےبعد محکمہ انکم ٹیکس نے اپنے موقف کو تبدیل کر لیا ہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ24 جون تک یعنی عام انتخابات کے مکمل ہونے تک وہ کانگریس کے خلاف اس معاملے میں کوئی کارروائی  نہیں کریگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں میں یکے بعد دیگرے کئی نوٹس بھیج کر  انکم ٹیکس محکمہ نے کانگریس سے مجموعی طور پر ۳؍ ہزار ۵۶۷؍ کروڑ روپے کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس  کے علاوہ وہ پارٹی کے کھاتوں سے پہلے۱۳۵؍ کروڑ نکال چکا ہے۔ کانگریس نے سپریم کورٹ میں  اسے بھی چیلنج کیا ہے۔ 

کانگریس نے انکم ٹیکس محکمہ کے ذریعہ اپنے کھاتوں کو منجمد کئے جانے اور ٹیکس گوشوارے میں واجبات کی ادائیگی کیلئے ابھی تک ساڑھے تین ہزار کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کئے جانے کے خلاف سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔عدالت کی طرف سے اس معاملہ میں کسی سخت احکامات کے خدشہ کو محسوس کرتے ہوئے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے خود ہی عدالت کے سامنے یہ یقین دہانی کرائی کہ انکم ٹیکس محکمہ انتخابات کے دوران کسی پارٹی کیلئے کوئی مسئلہ پیدا کرنا نہیں  چاہتا۔ انہوں نے جسٹس بی وی ناگرتھناکی سربراہی  والی بنچ کے سامنے کہا کہ کانگریس سے ٹیکس کے واجبات کے طور پر اس سال ۱۳۴؍ کروڑ روپے کی ادائیگی جبکہ اضافی ۱۷۰۰؍ کروڑ روپے کا مطالبہ پہلے طے کئے گئے ضابطے کے مطابق  ہیں۔ انہوںنے مزید کہا کہ چونکہ الیکشن ہورہاہے، اس لیے جب تک الیکشن کے بعد معاملہ نہیں سنا جاتا ہم اس وقت تک رقم کی وصولی کیلئے کوئی کارروائی نہیں کریں گے۔

 مرکز کی طرف سے اس رعایت پر کانگریس کے سینئر لیڈر اور وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے حیرانی کا اظہار کیا ۔سالیسٹر جنرل کے بیان کے جواب میںابھیشیک منو سنگھوی نے کہاکہ وہ حیران ہیں اور ان کے پاس اس پر کہنے کیلئے کوئی لفظ نہیں ہے۔ منو سنگھوی ہی کورٹ میں پارٹی کی پیروی کررہے تھے۔ اس پر جسٹس بی وی ناگرتھنا نے  کہاکہ ’’ہمیشہ کسی کے بارے میں منفی نہیں سوچنا چاہیے۔‘‘ اس کے بعد عدالت نے سالیسٹر جنرل کے بیان کو ریکارڈ پر لیتے ہوئے معاملہ کی سماعت میرٹ پر کئے جانے کا عندیہ دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ہی تاریخی رام لیلا میدان میں اپوزیشن نے اپنی ریلی میں حکومت کے سامنے پانچ نکاتی مطالبہ پیش کرتے ہوئے تفتیشی ایجنسیوں اور انکم ٹیکس محکمہ کی زور زبردستی کی کارروائیوں پر روک لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔

 دریں اثناء کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے پارٹی پر انکم ٹیکس کے ذریعہ ساڑھے ۳؍ ہزار کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کئے جانے پر سوال اٹھایا۔انہوں نے نشاندہی کی کہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب بی جےپی کےاکاؤنٹ کے مطابق ۲۰۱۷ء اور ۲۰۱۸ء میں ایک ہزار ۲۹۷؍ لوگوں نے نام،پتہ کے بغیر بی جےپی کو ۴۲؍ کروڑ روپے دیئے۔ سیاسی پارٹیوں کے پیسے کے حساب کتاب کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر بی جےپی کو ۴؍ہزار ۶۰۰؍کروڑ روپے کے جرمانہ کا سامنا ہے، لیکن اس پر کوئی آواز نہیں اٹھتی۔ سوال کیا جارہاہے کہ جو اصول کانگریس کیلئے ہے  وہی بی جے پی پر کیوں لاگو نہیں ہوتا؟ پرینکا گاندھی نے کہا کہ دراصل انتخابات کے وقت یہ یکطرفہ کارروائی ہماری اور۱۴۰؍کروڑ ہندوستانیوں کی آواز کو کمزور کرنے کے لیے کی جارہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

سپریم کورٹ نے سیاسی جماعتوں میں ’پوش ایکٹ‘ کے نفاذ کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا

سپریم کورٹ نے پیر کو مفاد عامہ کی ایک عرضی کو خارج کر دیا، جس میں سیاسی پارٹیوں کو کام کی جگہ پر خواتین کے جنسی ہراسانی کے روک تھام، ممانعت اور ازالہ ایکٹ، معروف ’پوش ایکٹ‘ کے دائرہ میں لانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس منموہن کی بنچ نے عرضی گزار سے کہا کہ ...

مغربی بنگال: مرشد آباد میں دھماکہ، 3 افراد ہلاک

  مغربی بنگال میں ایک بم دھماکہ ہوا ہے جس میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ دھماکہ غیر قانونی طور پر بم بنانے کے دوران ہوا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ ایک عمارت شدید طور پر منہدم ہو گئی۔ دھماکہ کچا بم باندھنے کے دوران ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد کی جانیں گئیں۔ سوشل ...

کسان تحریک: شمبھو بارڈر سے مظاہرین کو ہٹانے کی عرضی سپریم کورٹ میں خارج، سماعت سے انکار

سپریم کورٹ نے پیر کے روز وہ عرضی خارج کر دی جس میں پنجاب کی شاہراہوں پر کسانوں کے احتجاج کے سبب پیدا ہونے والی رکاوٹیں ہٹانے کے لیے مرکزی حکومت اور دیگر حکام کو ہدایت دینے کی درخواست کی گئی تھی۔ جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس منموہن کی بنچ نے واضح کیا کہ یہ معاملہ پہلے سے ہی عدالت میں ...

دہلی اسمبلی انتخابات: عآپ کی دوسری فہرست جاری، منیش سسودیا جنگ پورہ سے امیدوار

دہلی اسمبلی کی 70 نشستوں کے لیے انتخابات کا اعلان ابھی باقی ہے، لیکن سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ عام آدمی پارٹی (عآپ) نے آج اپنے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی ہے، جس میں 20 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس فہرست میں اعلان کردہ 20 نشستوں میں سے 13 ...

منی پور: سپریم کورٹ کا ریاستی حکومت سے تشدد کے دوران ضبط شدہ جائیدادوں کی مہر بند رپورٹ طلب کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے منی پور میں 2023 کے تشدد سے متعلق ایک درخواست پر آج سماعت کی۔ عدالت نے ریاستی حکومت سے تشدد کے دوران جلائی گئی، لوٹی گئی یا قبضہ کی گئی جائیدادوں اور عمارتوں کی تفصیلات پر مبنی ایک مہر بند رپورٹ طلب کی ہے۔ عدالت نے ہدایت دی ہے کہ رپورٹ میں جائیداد کے مالک کا نام اور ...

سنبھل جامع مسجد کیس: سروے رپورٹ کی پیشی میں تاخیر، ایڈووکیٹ کمشنر نے مزید 15 دن کی مہلت مانگ لی

اتر پردیش کے سنبھل میں واقع شاہی جامع مسجد کے معاملے میں سروے رپورٹ آج عدالت میں پیش کی جانی تھی، لیکن ایڈووکیٹ کمشنر کی جانب سے یہ رپورٹ پیش نہیں کی جا سکی۔ ایڈووکیٹ کمشنر نے صحت کے مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے عدالت سے مزید 15 دنوں کی مہلت طلب کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایڈووکیٹ کمشنر ...