ابوظبی میں منعقدہ تلاوت قران کے قرات مقابلے میں بھٹکلی بچوں کا شاندار پرفارمینس

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th March 2024, 6:14 PM | خلیجی خبریں |

ابوظبی 29 مارچ (ایس او نیوز) انڈین اسلامک سینٹر ابوظبی کے زیراہتمام منعقدہ تلاوت قران کے قرات  مقابلے میں مرکز النوائط ابوظبی کی نمائندگی کرتے ہوئے بھٹکل کے دو بچوں نے شاندار پرفارمینس پیش کرتے ہوئے بھٹکل سمیت   پورے ملک  کا نام روشن کردیا۔ مقابلے میں فردوس بنت آفتاب ایم جے نے دوسرا مقام حاصل کیا جبکہ عبداللہ ابن اشرف علی مصباح نے فائنل راونڈ تک رسائی حاصل کرنے میں  کامیاب رہا۔

مرکز النوائط ابوظبی کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ انڈین اسلامک سینٹر ابوظہبی سیزن ٣ کے مقابلے کے لئے تین گروپ بنائے گئے تھے جس میں ١٢ سال سے ٢٠ سال کا لڑکوں کا ایک گروپ، اسی عمر کی لڑکیوں کا ایک گروپ اور تیسرا گروپ ٢٠ سال سے زائد عمر والوں کا تھا۔ مقابلے میں 260 امیدواروں نے حصہ لیتے ہوئے اپنے وڈیو کلپس جمع  کرائے تھے، جس میں سے ٢٠، ٢٠ لوگوں کو فائنل راونڈ کے لئے منتخب کیا گیا تھا ۔  ١٢ سے ٢٠ سال کی  عمر کے زُمرے میں بھٹکل کےیہ  دونوں بچے بھی فائنل راونڈ میں  داخل ہوگئے۔ جس میں فردوس دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
 
مرکز النوائط ابوظبی کے جنرل سکریٹری جناب آفتاب ایم جے کی دُختر فردوس کی اس اہم کامیابی کے ساتھ  مرکز کے صدر اشرف علی مصباح کے فرزند عبداللہ کے شاندار پرفارمینس پرقائد قوم جناب ایس ایم سید خلیل الرحمن اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے صدر جناب فاروق مصباح، سکریٹری جنرل جناب عتیق الرحمن مُنیری سمیت مرکز النوائط ابوظبی کے نائب صدرعاطف اُدیاور، سابق جنرل سکریٹری مُحیب اللہ سدی احمدا، سکریٹری مدثر جوباپو، جوائنٹ سکریٹری مولانا نعمان جوکاکو، محاسب سمیر شِڑبڑی، خازن فُضیل مصباح و دیگر اراکین انتظامیہ نے بچوں سمیت والدین کو مبارکباد پیش کی ہے اور ان کے روشن مستقبل کے لئے  نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

عمر فاروق مصباح اور عتیق الرحمن منیری بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے پھر ایک بار صدر اور سکریٹری جنرل منتخب

  عمر فاروق مصباح اور عتیق الرحمن منیری پھر ایک بار بالترتیب بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے صدر اور سکریٹری جنرل کے عہدہ پر منتخب ہوگئے ان کے ساتھ  سکریٹری کے  طور پر  یاسر قاسمجی کا انتخاب عمل میں آیا، جبکہ  طٰحہ معلم اور مولوی صابر علی اکبرا بالترتیب اکاونٹنٹ اور خزانچی منتخب ...

عمان کے قریب سمندر میں بحری جہاز ڈوب گیا، جہاز میں سوار 13 ہندوستانیوں کا تاحال کوئی سراغ نہیں

عمان سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے جس کے مطابق یمن کی طرف جانے والا آئل ٹینکر جہاز سمندر میں ڈوب گیا ہے۔ عمان کے میری ٹائم سیکیورٹی سینٹر کے مطابق اس آئل ٹینکر کا نام پریسٹیج فالکن بتایا جاتا ہے جس پر سوار عملے کے 16 ارکان کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ اس تیل کے جہاز پر سوار عملے ...

حج کے دوران شدید گرمی کے باعث مکہ و حرم میں 550 سے زائد عازمین جاں بحق۔ عازمین لگارہے ہیں حج کمیٹی پر بدانتظامی کا الزام

عرب سفیروں کے حوالے سے میڈیا میں آ رہی خبروں کے مطابق امسال موسم حج کے دوران انتہا درجے کی گرمی کی وجہ سے 550 سے زائد زائرین حرم جاں بحق ہوگئے ۔      سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے دن حرم مکہ میں پارہ 51.8 ڈگری سیلسیس  (125 ڈگری فارن ہائٹ) تک پہنچ گیا تھا ۔

عرفات کے اہم ترین مقام’مسجد نمِرہ‘ کا تاریخی پس منظر

مسجد نمِرہ کا شمار عرفات کے میدان میں ایک اہم ترین مقام کے طور ہوتا ہے، یہاں ہر سال لاکھوں عازمین حج وقوف عرفہ کے روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرتے ہوئے ظہر اور عصر کی نمازیں ایک وقت میں قصر کرکے پڑھتے ہیں۔

20 لاکھ خوش نصیب،سعادت حج سے مشرف

  دنیا بھر سے آئے مسلمانوں نے ہفتہ کے دن یہاں تپتی دھوپ میں وقوفِ عرفہ کیا۔ جبل ِعرفات کو جبل ِ رحمت بھی کہا جاتا ہے۔ وقوف ِ عرفہ‘ حج کا رُکن ِ اعظم ہوتا ہے جس کے ساتھ ہی حج کی تکمیل ہوجاتی ہے۔ یہ عازمین کے لئے نہایت یادگار ہوتا ہے۔ وہ اللہ سے گڑگڑاکر رحم کی‘ خوشحالی اور اچھی صحت ...