وژن انڈیا مشن فاؤنڈیشن بھٹکل کے زیر اہتمام بیسٹ ٹیچر ایوارڈ یافتہ نورجہاں کے اعزاز میں تہنیتی تقریب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 7th October 2017, 7:47 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:7/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)ریاستی سطح کےسال 2017 بیسٹ ٹیچر ایوارڈیافتہ سرکاری ہائر پرائمری اسکول تنگنگنڈی کی صدر مدرسہ نوجہاں شیخ کے اعزاز میں وژن انڈیا مشن فاؤنڈیشن بھٹکل کے زیراہتمام7اکتوبر بروز سنیچر فاؤنڈیشن کے دفتر میں تہنیتی تقریب منعقد ہوئی ۔

تقریب میں صدر مدرسہ نورجہاں شیخ کی تدریسی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے فاؤنڈیشن کی طرف سے شال پوشی کرکے میمونٹو سے نوازتے ہوئے ان کی تہنیت کی گئی ۔ تہنیت قبول کرنے کے بعد صدرمدرسہ نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنے تدریسی سفر پر روشنی ڈالی۔ پروگرام کی صدارت فاؤنڈیشن کے صدر محمد فاروق شیخ نے کی۔ نائب صدر ڈاکٹر نسیم نے استقبال کیا تو شوکت خطیب نے مہمانوں کا تعارف پیش کیا۔ اس موقع پر انجمن گرلس ہائی اسکول کی صدر مدرسہ حسینہ بانو نذیر شیخ،جے سی آئی بھٹکل کے صدر ناگراج شیٹھ، جنرل سکریٹری امجد علی شیخ وغیرہ موجود تھے۔ نذیر احمد شیخ نے شکریہ اداکیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کے پڑوسی علاقہ شیرور میں الیکٹرک وائر پر پیر رکھنے سے ایک شخص کی ہوئی موت

پڑوسی علاقہ شیرور میں روڈ پر گری ہوئی   الیکٹرک وائر پر پیر رکھنے کے نتیجے میں  ایک شخص کی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت محمد ارشاد  کورڈی(55) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔واردات اتوار صبح قریب چھ بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات میں بھٹکل کے مسلم اکثریتی پولنگ بوتھوں پر78 فیصد سے بھی زائد پولنگ؛ تنظیم نے کی فیڈریشن اور اسپورٹس سینٹروں کے نوجوانوں کی ستائش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں اُترکنڑا حلقہ کے بھٹکل میں مسلم اکثریتی پولنگ بوتھوں پر 78 فیصد سے بھی زائد ووٹنگ کرانے میں کامیاب ہونے پر قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و  تنظیم نے بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے نوجوانوں اور شہر کے مختلف اسپورٹس سینٹروں اور دیگر اداروں کے ...

بھٹکل کے چوروں کی کہانی - کیا کہتا ہے کنڑا روزنامہ کراولی منجاو !

کاروار سے شائع ہونے والا ضلع اُترکنڑا کا معروف کنڑا روزنامہ   کراولی منجاو  نے اپنے سرسی رپورٹر راجو کانسور کی ایک رپورٹ کو اپنے فرنٹ صفحہ پر شائع کیا ہے جس میں بھٹکل کے عادی چوروں کی کہانی بیان کی گئی ہے ۔ 

کاروار: یکم جولائی سے ہوگا آئی پی سی اور سی آر پی سی کی جگہ نئے قانون کا نفاذ

ملک میں آزادی کے بعد سے اب تک تعزیرات ہند (انڈین پینل کوڈ)، فوجداری قانون (کریمنل پروسیجر کوڈ) اور قانون شہادت (ایویڈنس ایکٹ) کے تحت جو مقدمات درج ہوتے تھے ،اب ان کی جگہ یکم جولائی سے 'بھارتیہ نیائے سنہیتے'، 'بھارتیہ ناگرک سرکھشا سنہیتے' اور 'بھارتیہ ساکشیہ سنہیتے' جیسے نئے قوانین ...