بھٹکل میں مشکوک گوشت؛ تنظیم نے لگائی بیف کی خریداری پرعارضی پابندی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 3rd December 2023, 10:17 PM | ساحلی خبریں |

 بھٹکل 3/ ڈسمبر (ایس او نیوز) بھٹکل میں مشکوک مویشی کے گوشت کی خرید و فروخت  کی خبروں پر کارروائی کرتے ہوئے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح وتنظیم نے بھٹکل کے تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تنظیم کی طرف سے کئے جانے والے اگلے اعلان تک بڑے کے گوشت کی خریداری کو مکمل بند کریں اور اُس وقت تک گوشت نہ کھائیں جب تک مشکوک اور مشتبہ گوشت کی سپلائی پر مکمل طور پرروک نہیں لگائی جاتی۔

یاد رہے کہ حالیہ ہفتوں میں شہر میں سوشل میڈیا پر چوری شدہ مویشیوں اورغیرقانونی طور پرحاصل کردہ مویشیوں کے گوشت کی تجارت کی خبریں عام ہورہی تھی جس کی وجہ سے شہر کے ذمہ داران تشویش میں مبتلا تھے ۔ بالآخر آثار و شواہد کا جائزہ لیتے ہوئے اورعوام کو جانے انجانے میں مشکوک اورحرام گوشت کھانے سے باز رکھنے کے لئے تنظیم نے یہ فیصلہ کیا کہ  کچھ دنوں کے لئے بڑے کے گوشت کی خرید فروخت پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔

پتہ چلا ہے کہ گٓذشتہ روز شہر کے قاضی صاحبان، علمائے کرام اور مجلس اصلاح و تنظیم کے ذمہ داران نے گوشت کے کاروباریوں کے ساتھ  میٹنگ منعقد کرکے حالات کا جائزہ لیا تھا۔  جس میں یہ بات عیاں ہوگئی کہ گوشت کے کچھ کاروباریوں  کے رابطے مشکوک افراد سے ہیں اوران کا لین دین شک و شبہ سے پاک نہیں ہے۔ جس کے بعد مشکوک گوشت کی خرید وفروخت پر گہری تشویش ظاہر کی گئی اور اس بات کی سخت تاکید کی گئی کہ پاک اور حلال گوشت فروخت ہونا ضروری ہے ورنہ حرام گوشت بیچنا بالکل گوارہ نہیں کیا جائے گا۔ اس موقع پر قاضی صاحبان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے تنظیم نے عوام کو حرام غذا سے بچاتے ہوئے اور حرام کاروبارپر روک لگانے کے لئے فوری طور پر عوام کے لئے اپیل جاری کی کہ وہ عارضی طور پر بڑے کا گوشت نہ کھائیں اور حرام لین دین پر مکمل لگام کسنے کے لئے تنظیم کے ساتھ تعاون کریں۔

صورتحال کو سدھارنے کے لیے تنظیم نے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جسے گوشت کے کاروبار کو صحیح حالت میں بحال کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔ اس میں مشکوک جانوروں کے ذبح اور مشکوک گوشت کی سپلائی کو روکنا بھی شامل ہے۔ کمیٹی کو دس دن کے اندر اندر تمام اُمور کو انجام دینے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

Bhatkal Tanzeem urges Muslims to refrain from beef consumption; Enforces temporary ban for suspicious meat probe

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل انجمن کی پانچ نئی اسکول بسوں کا افتتاح

نجمن حامئی مسلمین  بھٹکل کے    تعلیمی اداروں کے لئے آج جمعرات کو 5 نئی اسکول بسوں کا افتتاح  عمل میں آیا، اس موقع پر  انجمن کے صدر  یونس قاضیا، جنرل سکریٹری  اسحاق شاہ بندری ، سابق جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل سمیت کئی دیگر  عہدیداران واراکین انتظامیہ موجود تھے۔

انکولہ چٹان کھسکنے کا معاملہ: فوت شدہ خاتون کی آخری رسومات میں تعاون کرنے والے مینگلور کے صحافیوں کی ڈی سی نے کی تہنیت

دکشن کنڑا ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے انکولہ کے شیرور میں چٹان کھسکنے کے بعد ملبے کے اندر دب کر ہلاک ہونے والی خاتون کی آخری رسومات انجام دینے میں تعاون کرنے والے مینگلورو کے صحافیوں کی انسانیت نوازی کو سراہا اور ان کی تہنیت کی

ہوناور کے شراوتی کنارے بسنے والوں کے لئے جاری ہوا الرٹ؛ لنگن مکی میں بڑھ گئی پانی کی سطح

ہوناور میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں لنگن مکّی آبی ذخیرے میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کی طرف بڑھنے لگی ہے جس کی وجہ سے شراوتی ندی کے دونوں کناروں پر بسنے والوں کے چوکنا رہنےکا پہلا الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔

انکولہ : ایک ڈرائیور اور لاری کی تلاش کا جائزہ لینے پہنچ گئے کیرالہ ایم پی - خبر گیری میں ناکام رہے کینرا ایم پی

شیرور میں پہاڑی کھسکنے کے بعد جہاں کئی لوگوں کی جان گئی وہیں پر کیرالہ کے ایک ٹرک اور اس کے ڈرائیور ارجن کی گم شدگی بھی ایک اہم مسئلہ بنا ہوا ہے اور اس کی تلاشی مہم کا جائزہ لینے کے لئے پہلے تو کیرالہ کے ایک رکن اسمبلی جائے وقوع پر پہنچ گئے ، پھر اس کے بعد کوزی کوڈ ضلع کے رکن ...