بینگلور کی معروف کالج میں زیرتعلیم بھٹکل کے طالب علم نے سی ای ٹی میں حاصل کیا 619 واں رینک

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th June 2024, 2:18 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 7/جون (ایس او نیوز)  بینگلور کی ٹا پ اور  بہترین سمجھی جانے والی    کریسٹ جونئیر کالج  میں زیر تعلیم بھٹکل کے طالب علم  مفاز معلم ابن  مُفیض معلم نے  سی ای ٹی میں 619 واں رینک حاصل کرکے   بھٹکل کا نام روشن کردیا ہے۔

بتاتے چلیں کہ  انجینئرنگ جیسے پیشہ ورانہ کورسس میں داخلے کے لیے  اِمسال ہوئے کامن انٹرنس ٹیسٹ (سی ای ٹی) میں 3,49,673 طلبہ شریک ہوئے تھے، جس میں سے بھٹکل کا یہ طالب علم   619 واں رینک  حاصل کر کے  کسی بھی اعلیٰ کالج میں داخلے کا اہل بن گیا ہے۔

انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے سابق جنرل سکریٹری مرحوم معلم ظفر علی کا پوتا مفاز معلم نے سکینڈ پی یو سی سائنس میں اِمسال  98.16  فیصدمارکس کے ساتھ امتیازی کامیابی بھی درج کی ہے۔ اس طالب علم نے میتھس اور بائیولوجی میں صد فیصد مارکس،  کیمسٹری میں 99 فیصد،  فزیکس اور کنڑا میں 98 فیصد مارکس اور  انگلش میں 94 فیصد مارکس حاصل کرکے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔

ان کی اس امتیازی  کامیابی پر بھٹکل مسلم جماعت بینگلور کے ذمہ داران نے انہیں اور اس کے والدین کو  مبارکباد پیش کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا میں نیشنل ہائی وے پر حادثے میں موت ہونے پر افسران کے خلاف درج ہوگا مقدمہ - نومنتخب رکن پارلیمان کاگیری نے دی وارننگ

نومنتخب رکن پارلیمان وشویشورا ہیگڑے کاگیری نے محکمہ جاتی افسران کے ساتھ منعقدہ اپنی پہلی میٹنگ میں ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ کو سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اگر ضلع اتر کنڑا میں غیر سائنٹفک انداز میں کیے گئے نیشنل ہائی وے کے تعمیراتی کام کی وجہ سے حادثہ رونما ہوتا ہے اور اس میں عام ...

بھٹکل تعلقہ ہاسپٹل رکھشا سمیتی کی میٹنگ میں وزیر منکال وئیدیا نے دیا تیقن : 250 بستروں والا اسپتال جلد ہوگا منظور

بھٹکل تعلقہ ہاسپٹل کے ہال میں ایڈمنسٹریٹیو میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سویتا کامت کی صدارت میں منعقدہ ہاسپٹل رکھشا سمیتی کی میٹنگ میں ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا نے تیقن دیا کہ یہاں 250 بستروں والا ہاسپٹل جلد ہی منظور ہو جائے گا

بھٹکل پولیس گراونڈ میں راستے پر لگے بیریکیڈس - اسسٹنٹ کمشنر نے دیا 'جوں کی توں حالت' برقرار رکھنے کا حکم

پولیس میدان سے گزرنے والے عام پیدل راستے پر پولیس کی طرف سے لگائی گئی رکاوٹوں کے سلسلے میں بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نئینا نے اس زمین کا سروے مکمل ہونے تک جوں کی توں حالت برقرار رکھنے کے احکام جاری کیے

منگلورو میں طلباء کے والدین کو دھمکی والے فون کالس - پولیس کمشنر نے کہا : پولینڈ اور پاکستان کے کوڈ کا ہوا ہے استعمال

منگلورو شہر کے علاوہ سورتکل میں 11 اور 12 جون کو کالجوں میں زیر تعلیم طلباء کے والدین کو ان کے بچوں کے اغوا یا سنگین جرائم میں گرفتاری کی بات کہتے ہوئے تاوان کی رقم طلب کرنے کے  جو دھمکی والے فون کالس آئے تھے اس کے سلسلے میں پولیس کمشنر نے انوپم اگروال نے بتایا کہ فریب کاروں نے فون ...

بھٹکل میں وزیر منکال وئیدیا نے افسران سے کہا : کام کرنا ہے تو رہیں ورنہ دوسری جگہ چلے جائیں 

اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں مانسون اور قدرتی آفات سے متعقلہ معاملات سے نمٹنے کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے کل جو میٹنگ منعقد ہوئی تھی اس میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا نے کہا جن لوگوں کو کام کرنے میں دلچسپی ہے وہ لوگ یہاں رہیں اور جنہیں دلچسپی نہیں ہے ...

منگلورو : بی جے پی کارکنان کے خلاف کیس داخل کرنے میں کانگریس کا ہاتھ ہے ۔ کیپٹن چوتا کا الزام

دکشن کنڑا حلقے سے بی جے پی کے نومنتخب رکن پارلیمان کیپٹن برجیش چوتا نے کانگریس پر الزام لگایا کہ اس کے دباو کی وجہ سے بولیار چاقو زنی معاملے میں پولیس نے بی جے پی کارکنان پر کیس داخل کیا ہے ۔

کویت آتشزدگی معاملہ؛ مہلوکین کی لاشوں کو لانے طیارہ پہنچے گا کویت

کویت کی عمارت میں لگی آگ سے گذشتہ روز جن 40 سے زائد ہندوستانی ورکروں کی موت ہوئی تھیں، ان کی نعشوں کو ہندوستان لانےکی تیاریاں کی جارہی ہیں، چونکہ مرنے والوں کی بڑی تعداد ریاست کیرالہ سے ہے، کیرالہ کے کوچین انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

ممبئی میں آئس کریم کے اندر سے کٹی ہوئی انسانی انگلی برآمد، جانچ کے لیے ایف ایس ایل کو بھیجی گئی

کھانوں کے اندر سے چھپکلی، کاکروچ اور کیڑے مکوڑوں کے ملنے کی خبریں تو وقتاً فوقتاً آتی رہتی ہیں مگر اب انسانی اعضا کے ملنے کی بھی خبر آگئی ہے۔ یہ خبر ممبئی سے ہے جہاں ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ آئس کریم کے اندر سے کٹی ہوئی انسانی انگلی نکلی ہے۔ اس خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے آن ...

آپ نے صرف گالی نہیں دی، مجھے دھمکایا بھی، سینئر صحافی رجت شرما کے خلاف راگنی نایک نے کی پریس کانفرنس

رجت جی، آپ نے مجھے گالی دی۔ یہ ویڈیو میرے والدین، میرے ساس-سسر اور میرے بچوں نے دیکھی۔ آپ نے مجھے گالی اس لیے دی کیونکہ میں ایمانداری سے اپنا کام کر رہی تھی۔ آپ نے صرف گالی ہی نہیں دی، اس کے بعد مجھے دھمکانا شروع کیا۔ آپ کو لگتا ہے کہ ہم دھمکانے سے ڈر جائیں گے؟ یہ باتیں آج ...

کانگریس نے آندھراکی خصوصی ریاست کی حیثیت پر وزیر اعظم مودی سے وضاحت طلب کی

کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے تلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے سربراہ این۔ چندرابابو نائیڈو کے بدھ کو وجئے واڑہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے کے چند گھنٹے بعد تیلگو ریاست کو خصوصی درجہ دیے جانے سمیت پانچ اہم مسائل پر ...

جھارکھنڈ کی جیل میں قید وزیر عالمگیر عالم نے استعفیٰ دے دیا

  جھارکھنڈ کے وزیر عالمگیر عالم جو منی لانڈرنگ کیس کے سلسلہ میں جیل میں ہیں، ریاستی کابینہ کے ساتھ ساتھ کانگریس لیجسلیچر پارٹی (سی ایل پی) کے لیڈر کے طور پر بھی مستعفی ہوگئے ہیں، ایک عہدیدار نے منگل کو یہ بات کہی۔