بھٹکل: شرالی کی خاتون نےپنکھا سے لٹک کر کی خودکشی؛ شوہرسمیت پانچ لوگوں کے خلاف معاملہ ہوا درج

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th February 2024, 9:02 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 8 فروری (ایس او نیوز) شرالی نیل کنٹھ کراس کی ایک 36 سالہ شادی شدہ خاتون نے   اپنی ہی ماں کے گھر کے کمرے میں  پنکھا سے لٹک کر خودکشی کرلی جس کی شناخت  سری دیوی بھاسکر موگیر کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آٹھ سال قبل اس کی شادی مرڈیشور مٹادی ہیتلو کے رہنے والے بھاسکر موگیر سے ہوئی تھی، مگر شادی کے دوسال بعد ہی  وہ شوہر کے ظلم سے پریشان ہوکر اپنی ماں کےگھر آگئی تھی۔  

پتہ چلا ہے کہ خاتون کو ایک بیٹا ہے جبکہ  چھ سال قبل خاتون نے مرڈیشور پولس تھانہ پہنچ کر اپنے شوہر کے خلاف ذہنی طور پر اذیت دینے کا الزام عائد  کرتے ہوئے شکایت درج کی تھی، اور حال ہی میں یعنی 27 جنوری  کو معاملہ بھٹکل عدالت میں چلا تھا۔ جس کے دوران   شوہر نے عدالت کے باہر آکر اس سے کہا تھا کہ   بیٹا اُسے کسی بھی حال میں نہیں ملے گا۔

مہلوک خاتون کےوالد  سُکرپّا موگیر نے بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ میں  اپنے دامادبھاسکر موگیر کے خلاف شکایت درج کی ہے، اس کی دی ہوئی ذہنی اذیت سے تنگ آکر اس کی بیٹی سری دیوی نے خودکشی کی ہے۔ شکایت میں اپنی بیٹی پر ڈھائے جانے والے ظلم  کے تعلق سے   مادیو ناگپا موگیر، پدما ستیش موگیر، تُلسی داس  ماستی موگیر اور للیتا  تلسی داس موگیر پر بھی الزام عائد کیا ہے کہ ان چاروں نے  بھاسکر موگیر کا ساتھ دیا تھا۔

بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس چھان بین کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل انجمن کی پانچ نئی اسکول بسوں کا افتتاح

نجمن حامئی مسلمین  بھٹکل کے    تعلیمی اداروں کے لئے آج جمعرات کو 5 نئی اسکول بسوں کا افتتاح  عمل میں آیا، اس موقع پر  انجمن کے صدر  یونس قاضیا، جنرل سکریٹری  اسحاق شاہ بندری ، سابق جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل سمیت کئی دیگر  عہدیداران واراکین انتظامیہ موجود تھے۔

انکولہ چٹان کھسکنے کا معاملہ: فوت شدہ خاتون کی آخری رسومات میں تعاون کرنے والے مینگلور کے صحافیوں کی ڈی سی نے کی تہنیت

دکشن کنڑا ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے انکولہ کے شیرور میں چٹان کھسکنے کے بعد ملبے کے اندر دب کر ہلاک ہونے والی خاتون کی آخری رسومات انجام دینے میں تعاون کرنے والے مینگلورو کے صحافیوں کی انسانیت نوازی کو سراہا اور ان کی تہنیت کی

ہوناور کے شراوتی کنارے بسنے والوں کے لئے جاری ہوا الرٹ؛ لنگن مکی میں بڑھ گئی پانی کی سطح

ہوناور میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں لنگن مکّی آبی ذخیرے میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کی طرف بڑھنے لگی ہے جس کی وجہ سے شراوتی ندی کے دونوں کناروں پر بسنے والوں کے چوکنا رہنےکا پہلا الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔