دبئی: بی پی ایل ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں یونیک اسٹرائیکرنےاسکین میڈ اسمیشرس کودی شکست

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th February 2023, 2:30 AM | خلیجی خبریں |

دبئی 20 فروری (ایس او نیوز) شارجہ کےاوول گراونڈ میں چار ہفتوں سے جاری بھٹکل پریمیئر لیگ (بی پی ایل)ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ آج اتوار شب کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچا جس میں سیمی فائنل کے بعد فائنل مقابلہ بھی بے حد دلچسپ رہا اور شائقین کرکٹ میچس سے نہایت لطف اندوزہوئے۔

دبئی کے وقت کےمطابق اتواررات قریب ساڑھے نو بجے فائنل مقابلہ یونیک اسٹرائکراوراسکین میڈ اسمیشرس کے درمیان کھیلا گیا،جس میں یونیک اسٹرائیکر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے آٹھ وکٹوں سے جیت درج کرلی اور 2023 کی بی پی ایل چمپئن قرار پائی۔

ٹوس جیت کریونیک اسٹرائیکر نےاسکین میڈ اسمیشرس کوپہلے بلے بازی کی دعوت دی۔ لیکن اوپنر بلے بازعبدالقوی بنا کوئی رن بنائے پہلے اوور کی تیسری گیند پرہی بولڈ ہوگئے۔ لیکن پھراسماعیل خان اورمحمد علی نے شانداربلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کومشکلات سے باہرنکالنے میں ایک حد تک کامیاب ہوگئے۔ اسماعیل خان نے محض 25 گیندوں پرتین چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے دھواں دار41 رن بنائے، محمد علی بھی ایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 41 رن بنانے میں کامیاب رہے۔ ان کے بعد منہاج طاہرہ اور صفوان شانو نے بالترتیب 30 اور27 رن بناکر ٹیم کے اسکور کو تیزی کے ساتھ آگے بڑھایا۔ اس طرح اسکین میڈ اسمیشرز نے مقررہ 20 اووروں میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 176رن بنائے۔

لیکن یونیک اسٹرائیکرکے اوپنروں نے ابتدا سے ہی دھواں دار بلے بازی کا مظاہرہ کیااور اسکین میڈ اسمیشرزکے کھلاڑیوں کو میدان کے چاروں جانب دوڑانے میں کامیاب رہے۔ اوپنرس فیصل پٹیل اور ناشط برماورکی بلے بازی اتنی بہترین رہی کہ دونوں نے تیزرفتارہالف سنچریاں اسکور کرڈالیں، ناشط بارہویں اوور کی دوسری گیند پر اُس وقت بولڈ ہوگئے جب ٹیم جیت کے دھانے پر پہنچ چکی تھی۔ ناشط نے 37 گیندوں پردو چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 51 رن بنائے، جبکہ فیصل آخری وقت تک کریز پر ڈٹے رہے اوردھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے محض 46 گیندوں پرتین چھکوں اوردس چوکوں کی مدد سے 84 رن بنائے۔ یونیک اسٹرائکر نے17 ویں اوورمیں ہی جیت کے لئے مقررہ حدف حاصل کرلیا اوراس طرح یونیک اسٹرائیکرس بی پی ایل 2023 کی چمپن قرار پائی۔ فائنل جیتنے پراس ٹیم کو 8888 درہم مع ٹرافی اور رنرزآپ اسکین میڈ اسمیشرس کو 6666 درہم مع ٹرافی سے نوازا گیا۔

یاد رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔

سیمی فائنل میچس:
اس سے پہلے یونیک اسٹرائیکرزنےابوظہبی رائیڈرز کو شکست دی تھی اورفائنل میں رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھی، جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں اسکن میڈ سمیشرز نے سالف چارجرزکوچاروں شانے چت کردیا تھا۔

پہلے سیمی فائنل میں یونیک اسٹرائیکرز نے ابوظہبی رائیڈرز کو مقررہ 20 اوروں میں 153 رنز تک محدود کر دیاتھا اورصرف 5 وکٹیں گنوا کرکامیابی درج کرلی تھی۔

یونیک اسٹرائیکرزکے بلے بازاخلاق احمد نے 45 اورمعتصم جاکٹی نے 38 رن بنائے تھے اس میچ میں معتصم جاکٹی کومین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

دوسرے سیمی فائنل میں اسکن میڈ اسمیشرز نے سالف چارجرزکوشکست دیتے ہوئے فائنل میں کولیفائی کیا۔

ٹاس جیت کراسکن میڈ اسمیشرز نے سالف چارجرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، سالف چارجس کےعبدالحمید گوائی نے صرف 49 گیندوں پر74 رنز کی تیز رفتاراننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کا اسکور 162پر پہنچانے میں کامیاب رہے۔ لیکن جواب میں اسکین میڈ سمیشرز نے عبدالقوی، اسماعیل خان اور منہاج طاہرہ کی بہترین بلے بازی کی مدد سے 17.2 اوورز میں ہی دو وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنا ڈالے اور اپنی ٹیم کو فائنل تک پہنچادیا۔ سالف چارجرز کے عبدالقوی نے48 گیندوں پرتیز رفتار 65 رنزبنائےجس کی وجہ سے انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

خیال رہے کہ دبئی کی معروف جان اینڈ بروس کمپنی اس سال یعنی بی پی ایل 2023 کی ٹائٹل اسپاونسررہی۔

ایک نظر اس پر بھی

کویت کی ایک کلینک پر چھاپہ؛ 30 ہندوستانی ورکرس سمیت 60 گرفتار

کویت کی ایک کلینک پر چھاپہ ماری کرتے ہوئے 30 ہندوستانیوں سمیت ساٹھ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جس میں کیرالہ کی 19 نرسیں بھی شامل ہیں۔ واردات قریب چھ روز قبل پیش آئی تھی مگر نرسوں کے لواحقین کی طرف سے معاملہ آج سامنے آیا۔

سعودی کے ساتھ کئی معاہدے، تعاون میں اضافہ۔وزیراعظم مودی کی شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں اہم پیش رفت

جی -20 اجلاس ختم ہونے کے بعد بھی وزیراعظم مودی کی مختلف ممالک کے سربراہان مملکت کے ساتھ ملاقاتوں  کا سلسلہ پیر کو بھی جاری رہا۔ انہوں نے پیر کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملاقات کی، جس میں دونوں لیدڑوں نے دو طرفہ تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلۂ خیال کیا اور اس میں ...

مکہ مکرمہ میں منعقدہ عالمی مسابقہ حفظ قران میں بھٹکل سے تعلق رکھنے والے طالب علم کا شاندار پرفارمینس؛ دنیا بھر کے166 مساہمین میں دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

مکہ مکرمہ میں منعقدہ  43  ویں عالمی مسابقہ حفظ قران میں ہندوستان کے شہر بھٹکل سے تعلق رکھنے والے ابراہیم ابن فہیم شاہ بندری نے دوسرا مقام حاصل کرتے ہوئے پورے ملک کا نام روشن کردیا ہے۔