بھٹکل مسلم جماعت بحرین میں گیٹ ٹوگیدر پروگرام  ؛ شادی سے پہلے دلہا اور دلہن  کی کونسلنگ پر مہمان خصوصی نے دیا زور

Source: S.O. News Service | Published on 7th June 2024, 4:23 PM | خلیجی خبریں |

بحرین ، 7/ جون (  ایس اونیوز /اطہر پیر زادے )  بھٹکل مسلم جماعت بحرین نےامچو ملن 2024  کے نام سے  گیٹ ٹوگیدر پروگرام   کا انعقاد بروز    جمعرات مطابق 30مئی  کو   کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کے طور پر تشریف فرما کینرا  مسلم خلیج کونسل کے  جنرل سکریٹری جناب امین سیف اللہ نے    معاشرہ میں خلع کی بڑھتی  شرح پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  اس بات پر زور دیاکہ سعودی عربیہ میں جس طرح شادی سے پہلے دلہا اور دلہن  کو ورکشاپ کا انعقاد کر کے  میاں بیوی کے حقوق  سمجھا ئے جاتے ہیں ،  اسی طرح کے ورکشاپ ہمارے یہاں بھی منعقد کئے جانے چاہئے، انہوں نے کہا کہ  معاشرے میں شادی سے قبل ان لوگوں کی کونسلنگ ہونی چاہئے جو ازدواجی زندگی سے منسلک ہونے جا رہے ہوں۔ازدواجی زندگی سے منسلک ہونے سے قبل  ہی لڑکے اور لڑکیوں  کو سمجھایا جانا چاہئے کہ  وہ شریعت کی روشنی میں ازدواجی زندگی کو  بہتر کیسے بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے   نو جوانوں کو مخاطب  کرتے ہوئے حصول رزق میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے میں حلال اور حرام کی تمیز کو نظر انداز کرنے کے بعض واقعات  پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم اپنے بچوں کو زہر کا ایک قطرہ دینا گوارہ نہیں کر سکتے تو پھر حرام کمائی کا دانہ جو کہ زہر سے زیادہ خطرناک ہے   کیسے برداشت کرسکتے ہیں۔ والدین کے لئے ضروری ہے کہ جب بچہ زیادہ پیسہ  لائے تو اسکی  پوچھ تاچھ  کریں ۔  صدر انجمن حامی مسلمین     و کینر امسلم خلیج کونسل  جناب  محمد یونس قاضیا  نے  نو جوانوں کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے درخواست کی کہ تعلیم حاصل کرنے کے لئے شہر بھٹکل کے اداروں  کو ہی ترجیح دی جائے  ۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ہمارے تعلیمی اداروں میں  قوم کے ہی بہت سارے نوجوان تدریسی فرائض انجام دے رہے ہیں۔ جو کہ ایک خوش آئند بات ہے ۔ نوائط محفل کے بانی جناب عبد الرحمٰن  محتشم (جان)  جو کہ بحرین جماعت کے  بھی بانیان میں سے ہیں، شاندار محفل   کے انعقاد  اور اس کے نظم و ضبط کو سراہا ۔

 محفل کا آغاز حافظ عبد الرحمٰن   افریقہ کی خوبصورت تلاوت قرآن پاک سے  ہوا تھا۔ منور علی انصار پیر زادے نے اپنی سریلی آواز میں حمد  پیش کر کے محفل کو منور  کیا۔ جماعت کے جنرل سکریٹری جناب  مصیب  پٹیل نے استقبال کیا اور جماعت کے  سکریٹری دوم جناب عبد الفتاح خلیفہ نے مہمانان و جماعت کا مختصرا تعارف  حاضر ین کے سامنے پیش کیا۔ 

بھٹکل  مسلم جماعت بحرین  ہر سال تعلیمی میدان میں نمایاں  کار کردگی حاصل کرنے والے اپنے حلقہ کے طالب علموں کو تعلیمی ایوارڈ سے نوازتی رہی ہے ۔ اس مرتبہ تعلیمی سال 2023-2022ا ور سال2024-2023میں بہترین نمبرات حاصل کرنے والے اسٹوڈینٹس  کو تعلیمی ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ ان ہو نہا ر طالب علموں کے نام  درجہ ذیل ہیں۔
 2023-2022
1- محمد راحل  ابن  ڈاکٹر مقبول احمد ملاّ  (دسویں 92.5 فیصد ) 
2-  عائشہ حبا بنت  حبیب اللہ سلامتی  (دسویں 90.4 فیصد ) 
2024-2023
1- محمدطُلیب  ابن محمد طیب پیرزادے  (ساتویں 90 فیصد ) 
2-محمد عفنان  ابن محمد شکیل مصباح  (بارہویں 85.2 فیصد )  
 
 ننھے منے بچوں نے  بھی اپنی صلاحیتوں کے جو ہر دکھلائے اور بہت سارے پروگراموں میں حصہ لیا۔ جس میں گروپ ڈانس اور  انفرادی کامیڈی شو کو بہت پسند کیا گیا ۔ جناب مشتاق احمد ائیکر ی صاحب نے بھی  حمد کا نظرانہ  پیش  کیا۔ محفل کو اور دلچسپ بنانے کے لئے نئی ٹیکنا لوجی کا استعمال کرتے ہوئے کھیل اور کوئز کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں حاضرین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنی معلومات میں اضافہ کیا۔کھیل  میں اول نمبر پر  اقدس نے اوردوسرے نمبر پر  عبدالمتین  رکن  الدین  رہے، اسی طرح کوئز  میں  عائشہ  بنت  الطاف مصباح  اول، دوسرے نمبر پر سمرہ  بنت  شعیب افریقہ  اور تیسرے نمبر پر طرفہ  بنت  حنظلہ صدیقہ ہوئے۔ 

بی ایم جے بحرین کے صدر جناب الطاف مصباح  نے صدارت کی۔ محفل کی نظامت مولوی محمد اظہر الدین آر مار ندوی نے  کی۔  تعلیمی ایوارڈ پیش کرنے میں جناب اقدس خمبر، کھیلوں کے انعقاد میں جناب  احمد ضیاء محتشم اور کوئز  کو پیش کرنے میں جناب محمد اسحاق پلور   نے اپنی ذمہ داریاں بنهائی۔ محفل کے کنوینر  جناب  سرفراز محتشم نے شکریہ  کلمات پیش کئے اور   محفل تقریباً  رات دیڑھ  بجے مولوی عبد الرزاق خلیفہ کے دعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی ۔

ایک نظر اس پر بھی

دبئی میں AUZ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے 128 کھلاڑیوں کا انتخاب؛ حیات شیخ اور ابوالحسن سب سے مہنگے کھلاڑی

بھٹکل و اطراف بھٹکل کے کھلاڑیوں پر مشتمل   دبئی میں 26/اکتوبر سے منعقد ہونے والے آوز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے آوکشن کے ذریعے آٹھ ٹیموں نے زائد  پوانٹس کی بنیاد پر  128 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ حالانکہ 225 کھلاڑیوں نے اپنے نام درج کرائے تھے۔

دبئی میں 26اکتوبر سے شروع ہورہا ہےاوز کے زیراہتمام عظیم الشان کرکٹ ٹورنامنٹ؛ 6 اکتوبر کو ہوگا کھلاڑیوں کا آوکشن

دبئی اور متحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں میں برسرروزگار نوجوان کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور ان کے ٹیلنٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے مقصد سے دبئی کی بھٹکلی کمپنی 'اوز' کے زیراہتمام ایک شاندار کرکٹ ٹورنامنٹ 'اوز بلاسٹ' کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ نہ صرف متحدہ ...

دبئی میں شروع ہورہا ہے بھٹکل پریمیر لیگ کرکٹ کا گیارہواں ٹورنامنٹ؛ یکم نومبر سے ٹیموں کا اور 10 نومبر سے کھلاڑیوں کا رجسٹریشن

بھٹکل پریمئیر لیگ (بی پی ایل) کرکٹ کا گیارہواں ٹورنامنٹ 5 جنوری 2025 سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے ٹیموں کا رجسٹریشن یکم نومبر سے جبکہ کھلاڑیوں کا رجسٹریشن 10 نومبر سے شروع ہوگا۔ کھلاڑیوں کی بولی کا عمل 8 دسمبر کو ہوگا۔ یہ تمام تفصیلات بی پی ایل کمشنر طحہٰ معلم ...

ایک ہی دن دبئی میں بھٹکل کے دو لوگوں کا انتقال؛ نماز کی ادائیگی کے دوران آیااللہ کا بُلاوا

   دبئی میں  مقیم  بھٹکل کے دو لوگ ایک کے بعد ایک   انتقال کرگئے۔ انا للہ و اناالیہ  راجعون۔ سنیچر کو پہلے   جناب محمد حُسین خطیب (75)  کے انتقال کی خبر موصول ہوئی تھی،  اسی رات دامودی محمد قطب  (36)بھی انتقال کرگئے، جس کی اطلاع اتوار صبح   کو ملی۔

دمام میں  بھٹکل مسلم جماعت کی جانب سے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر خوبصورت تقریب

15 اگست 2024  بھٹکل مسلم جماعت منطقہ شرقیہ کی جانب سے 78یوم آزادی  کی مناسبت سے پروگرام منعقد ہوا جس میں ننھے منے بچوں کے سامنے ازادی کا ترانہ سنایا گیا اور بچوں نےازادی خوشی میں جھوما  اور چند بچوں نے ازادی نسبت سے چھوٹی چھوٹی تقریر بھی کئے

عمر فاروق مصباح اور عتیق الرحمن منیری بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے پھر ایک بار صدر اور سکریٹری جنرل منتخب

  عمر فاروق مصباح اور عتیق الرحمن منیری پھر ایک بار بالترتیب بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے صدر اور سکریٹری جنرل کے عہدہ پر منتخب ہوگئے ان کے ساتھ  سکریٹری کے  طور پر  یاسر قاسمجی کا انتخاب عمل میں آیا، جبکہ  طٰحہ معلم اور مولوی صابر علی اکبرا بالترتیب اکاونٹنٹ اور خزانچی منتخب ...