بھٹکل :’حضرت محمدﷺبنی نوع انسان کے عظیم رہنما ‘عنوان کے تحت جماعت اسلامی ہند کرناٹک کی 16نومبر سے ریاست گیر سیرت مہم : ہرایک انسان کو نبی ﷺ کی سیرت کا مطالعہ ضروری

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th November 2018, 7:28 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:14؍نومبر (ایس او نیوز) آپسی عدم اعتماداور نفرت کی فضا کو دور کرتے ہوئے امن وسلامتی ، بھائی چارگی اور انسانیت کا پیغام پہنچانے جیسے  نیک مقاصد کو لے کر جماعت اسلامی ہند حلقہ کرناٹکا کے زیراہتمام 16نومبر سے 30نومبر تک ’’حضرت محمد ﷺ بنی نوع انسان کے عظیم رہنما‘‘ کے عنوان سے ریاست گیرسیرت مہم منائے جانے کی  جماعت اسلامی ہند بھٹکل کے امیر  مقامی مجاہد مصطفیٰ نے جانکاری دی ۔

وہ یہاں پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے 15روزہ ریاست گیرسیرت مہم کی تفصیلات دے رہے تھے۔ پریس کانفرنس میں مہم کے کنونیر مولانا سید زبیر نے کہاکہ حضرت محمدﷺکی تعلیمات قیامت تک عالم کی رہنمائی کرتی ہیں، اگر ان کی تعلیمات کو صحیح طورپر عوام کے سامنے پیش کیا جائے تو یہ دنیا امن و سلامتی کا گہوارہ بن سکتی ہے۔ ملک کے عوام اگر نبی ﷺ کے پیغام کو صاف ذہنیت سے سمجھتے ہیں تو ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔حضرت محمد ﷺ صر ف مسلمانوں کے نہیں بلکہ ساری عالم انسانیت کے آخری رسول و پیغمبر ہیں۔ انہی کی تعلیمات سے ٹوٹے ہوئے دلوں کو جوڑا جاسکتاہے۔ یہ ایک  ایسا نسخہ ہے جس سے انسانیت کے سارے امراض شفا ہونگے۔ ریاست گیر منائی جارہی حضرت محمدﷺبنی نوع انسان کے عظیم رہنما  مہم کے متعلق بھٹکل تعلقہ سطح پر کئی ایک پروگرام تشکیل دئیے گئے ہیں اس  دوران  عوام وخواص، افسران ، اساتذہ وغیرہ سے انفرادی و اجتماعی ملاقاتوں کا اہتمام ،مضمون نویسی ، کالج لکچرر، کارنر میٹنگ، کتابوں کی تقسیم وغیرہ کے ذریعے حضرت محمد ﷺ کی سیرت کا پیغام پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔ اس موقع پر مولانا نے تمام لوگوں سے تعاون کی اپیل کی۔

مہم کے ضلعی کنونیر محمد رضا مانوی نے بزبان کنڑا بات کرتے ہوئے کہاکہ انسانی زندگی کے لئے اللہ کے نبی ﷺکے تعلیمات زندگی کی آخری سانس تک اہم و ضروری ہیں۔ عالمی سطح پر ہر مذہب کے پیشواؤں ، مفکروں ، دانشور وں اور سائنس دانوں نے اللہ کے نبی ﷺ کی سیرت سے متاثر ہوکر اپنے بہترین خیالات کااظہار کیا ہے۔ ان پر نازل ہوئی کتاب قرآن اور ان کے اقوال حدیث صحیح طورپر مکمل ومحفوظ  ہیں اور آج بھی ان پر عمل پیرا ہونے سے انسانی زندگی ظلمتوں سے چھٹکار احاصل کرسکتی ہے۔ پریس کانفرنس میں ویلفئیر سوسائٹی کے چیرمن قادر میراں پٹیل موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کے قریب گونونتے نیشنل ہائی وے پر بائک پھسل گئی؛ منکی کے ایک شخص کی موت، ساتھی زخمی

ہوناور کے قریب گونونتے نیشنل ہائی وے پر ایک بائک روڈ پر پھسل جانے کے نتیجے میں بائک پر سوار ایک شخص کی موت واقع ہوگئی جبکہ بائک کی پچھلی سیٹ پر سوار شخص زخمی ہوگیا۔ حادثہ  اتوار دوپہر کو پیش آیا۔

بھٹکل کے سمندر میں ڈوبی ملپے کی ماہی گیر کشتی - پانچ مچھیروں کو بچا لیا گیا ۔ 20 لاکھ روپے کا نقصان

بھٹکل سمندری حدود میں ماہی گیری کے دوران دو کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ملپے بندرگاہ سے تعلق رکھنے والی ایک کشتی غرقاب ہوگئی جس کی وجہ سے  20 لاکھ روپوں کا نقصان ہوا ۔ غرقاب ہونے والی کشتی پر موجود پانچ مچھیروں کو بچا لیا گیا ۔

بھٹکل جامعہ آباد روڈ اور حنیف آباد روڈ پر کچرا پھینکنا اب پڑے گا مہنگا؛ جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرےنصب

 ہیبلے پنچایت حدود کے جامعہ آباد روڈ اور حنیف آباد روڈ کنارے کچروں کا اتنا زیادہ ڈھیڑ جمع رہتا ہے کہ  متعلقہ علاقوں سے گذرنے کے دوران   لوگوں کا ہاتھ خودبخود ناک پر چلاجاتا ہے۔ مگر اب  اُن متاثرہ علاقوں  کے  مکین راحت کا سانس لے سکتے ہیں اور اُن علاقوں سے گذرنے والے لوگوں ...

بھٹکل کے پڑوسی علاقہ شیرور میں الیکٹرک وائر پر پیر رکھنے سے ایک شخص کی ہوئی موت

پڑوسی علاقہ شیرور میں روڈ پر گری ہوئی   الیکٹرک وائر پر پیر رکھنے کے نتیجے میں  ایک شخص کی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت محمد ارشاد  کورڈی(55) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔واردات اتوار صبح قریب چھ بجے پیش آئی۔