بھٹکل میں نیشنل ہائی وے ادھورے کاموں کو جلد مکمل کرنے کا مطالبہ: پندرہ دن میں کام شروع نہیں ہوا تو شیرور ٹول ناکہ بند کرکے کیا جائے گا احتجاج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 28th February 2024, 9:41 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :28؍فروری   (ایس اؤ نیوز ) قومی شاہراہ کی تعمیر کےد وران ہورہی دیری اور خامیوں کو  لےکر آج بھٹکل تعلقہ ناگریک ہِتا رکشھنا سمیتی کا ایک وفد بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا سے ملاقات کیا۔ اور  شاہراہ کاتعمیری کام جلد  مکمل کرنے کا مطالبہ کیا۔  وفد نے اسسٹنٹ کمشنر کو منتبہ کیا کہ پندرہ دن کے اندر اگر کام شروع نہیں کیا گیا تو  شیرور ٹول ناکہ  بند کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

ستیش کمار نائک کی قیادت میں وفد نے  اسسٹنٹ کمشنر کو بتایا کہ موڈ بھٹکل بائی پاس پر سنگل روڈ ہونےکی وجہ سے بار بار حادثات  پیش آرہے ہیں  اور ہلاکتیں بھی ہورہی  ہیں۔ ان اموات کے لئے راست طور پر  ریاستی حکومت ذمہ دار ہے۔ 

قومی شاہراہ پر اربن بینک کے قریب صرف ایک جے سی بی اور ایک ہٹاچی کےذریعے کام کرتےہوئے پورے شہر کےماحول کوآلودہ کیاجارہاہے ، یہاں کام  سست روی کا شکار ہے، وفد نے مطالبہ کیا کہ یا تو  یہ کام  فوری طورپر   بند کیاجائے پا پھر زیادہ مشینوں کے ذریعے کام کو جلدی ختم کیاجائے۔

قومی شاہراہ پر یوجی ڈی کام جاری ہے۔ الیکٹرک پول کے اندر کی جگہوں پر یہ کام ہورہاہے  تو  بارش کے پانی کی نکاسی  کیسے ہوگی  اور اسے کس نالے میں بہایا جائے گا ،  نیشنل ہائی وےوالے  غیر تیکنیکی اور غیر سائنٹفک  انداز میں کام کررہےہیں۔ ابھی تک انہوں نے اوور برج، فلائی اوور اورلیول کراسنگ کے متعلق کس طرح کا  فیصلہ لیا ہے، اس کی کوئی جانکاری نہیں دے رہے ہیں  اور عوام کو بے وقوف بنایاجارہاہے۔

تینگنگنڈی کراس پر ڈوائیڈر کا کام ٹھیک طرح سے انجام نہیں دئیے جانے سے سواریاں حادثے کا شکار ہورہی ہیں۔ نامکمل اور ادھورے کاموں کو تکمیل تک نہیں پہنچایاجارہاہے۔

وفد نے متنبہ کرایا کہ اگر اگلے 15دنوں میں کام شروع نہیں کیاگیا تو ہم لوگ شیرور ٹول بند کردیں گے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے  وفد کو یقین دلایا  کہ ایک ہفتہ کے اندر ہائی وے والوں کی میٹنگ منعقد کی جائے گی جس میں آپ لوگوں کو بھی بلایاجائے گا۔  میٹنگ میں  نیشنل ہائی وے اتھارٹی(NHAI) کے انجنئیر کے ساتھ ٹھیکیدار کمپنی آئی آر بی کے انجنئیر اور متعلقہ اہلکاربھی  موجود رہیں گے۔ اس موقع پر سمیتی کی طرف سے کہاگیا کہ اگر وقت پر کام نہیں ہوا تو ہم لوگ عوام کے ساتھ راستہ پر اُترکر جدوجہد کریں گے۔

بھٹکل تعلقہ ناگریک ہِیتا رکشھنا سمیتی بھٹکل کے صدر ستیش کمار نائک، سکریٹری  عمران لنکا اور سمیتی کے ممبران  ایس ایم نائک، عنایت اللہ شاہ بندری ، راجیش نائک اقبال سہیل، کے ایم اشفاق ، ربیع رکن الدین وغیرہ  موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل انجمن کی پانچ نئی اسکول بسوں کا افتتاح

نجمن حامئی مسلمین  بھٹکل کے    تعلیمی اداروں کے لئے آج جمعرات کو 5 نئی اسکول بسوں کا افتتاح  عمل میں آیا، اس موقع پر  انجمن کے صدر  یونس قاضیا، جنرل سکریٹری  اسحاق شاہ بندری ، سابق جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل سمیت کئی دیگر  عہدیداران واراکین انتظامیہ موجود تھے۔

انکولہ چٹان کھسکنے کا معاملہ: فوت شدہ خاتون کی آخری رسومات میں تعاون کرنے والے مینگلور کے صحافیوں کی ڈی سی نے کی تہنیت

دکشن کنڑا ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے انکولہ کے شیرور میں چٹان کھسکنے کے بعد ملبے کے اندر دب کر ہلاک ہونے والی خاتون کی آخری رسومات انجام دینے میں تعاون کرنے والے مینگلورو کے صحافیوں کی انسانیت نوازی کو سراہا اور ان کی تہنیت کی

ہوناور کے شراوتی کنارے بسنے والوں کے لئے جاری ہوا الرٹ؛ لنگن مکی میں بڑھ گئی پانی کی سطح

ہوناور میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں لنگن مکّی آبی ذخیرے میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کی طرف بڑھنے لگی ہے جس کی وجہ سے شراوتی ندی کے دونوں کناروں پر بسنے والوں کے چوکنا رہنےکا پہلا الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔