بھٹکل حنیف آباد میں گھروں کے کمپاونڈ میں گھس رہا ہے بارش کاپانی، تنظیم صدر کا دورہ

Source: S.O. News Service | Published on 8th July 2024, 7:23 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 8 / جولائی (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ ہیبلے گرام پنچایت علاقے میں واقع حنیف آباد میں مسجد عمیر کے قریب بارش کا پانی بعض گھروں کے کمپاونڈ میں جمع ہوجانے سے مکین پریشان ہیں۔ ایک مکین ابراہیم خلیل جوباپو نے شکایت کی ہے کہ کسی شخص نے برساتی پانی کی نکاسی والے نالے پر ہی اپنا گھر تعمیر کیا ہے جس کی وجہ سے برسات کا پانی آس پاس کے دیگر گھروں کے علاوہ ان کے گھر کے کمپاونڈ میں بھی جمع ہو گیا ہے۔
    
ابراہیم خلیل کی طرف سے ہیبلے گرام پنچایت کو پوری تفصیلات کے ساتھ تحریری شکل میں شکایت بھی دی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ برساتی پانی کی نکاسی کا راستہ بند ہو جانے کی وجہ سے ان کے کمپاونڈ میں اتنا پانی جمع ہو رہا ہے کہ اب ان کا گھر کسی بھی وقت گرنے جیسی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ مہینے ہی پنچایت کو تحریری شکایت دی گئی تھی، ابھی زوردار بارش شروع ہوتے ہی پنچایت کے ذمہ داروں کو حالات سے باخبر کیا گیا ہے، ذمہ داران نے موقع پر پہنچ کر جائزہ بھی لیا ہے مگر تا حال اس ضمن میں کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے ابراہیم خلیل کی اہلیہ نے بتایا کہ بھاری مقدار میں پانی کمپاونڈ میں جمع ہونے کی وجہ سے گھر منہدم ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اپنی پریشانی کے تعلق سے انہوں نے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کے صدر کو بھی آگاہ کیا ہے اور اس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے انصاف دلانے کی اپیل کی ہے۔

تنظیم صدر کا دورہ:  شکایت ملنے کے بعد مجلس اصلاح و تنظیم کے صدر عنایت اللہ شاہ بندری دیگر ذمہ داران کے ساتھ متاثرہ علاقہ پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا ہے، جانکاری ملنے پر ہیبلے پنچایت ڈیولپمنٹ آفسر بھی جائے وقوع پر پہنچ کر جائزہ لیا ہے اور مناسب کاروائی کا یقین دلایا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: رابطہ کی جانب سے خواتین کے لئے سلائی اور ایمبرائیڈری کلاسس کے نئے داخلے شروع، یکم نومبر سے ہوں گے کلاسس

خواتین کو خود مختار بنانے اور انہیں معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لیے رابطہ سوسائٹی نے ایک بار پھر سلائی اور ایمبرائیڈری کی تربیتی کلاسس کا اعلان کیا ہے۔ یکم نومبر سے شروع ہونے والے اس تربیتی پروگرام کا یہ تیسرا بیچ ہوگا، جبکہ داخلے  شروع ہو چکے ہیں۔

منگلورو کے قریب سورتکل میں اسکوٹر اور لاری کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار کی موت

لاری اور بائک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ، حادثہ  سورتکل میں سورج انٹرنیشنل ہوٹل کے قریب نیشنل ہائی وے پر منگل رات کو پیش آیا۔ متوفی کی شناخت روی کی حیثیت سے کی گئی ہے، جو مُکّا کا رہائشی تھا اور ایک  بینک  میں ملازمت کرتا تھا۔

بھٹکل: سرور  میں خرابی  کی وجہ سے عوام کو  راشن حاصل کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا

بھٹکل کے اکثر عوام محکمہ خوراک اور شہری سپلائیز کی طرف سے دئیے جانے والے راشن نہ ملنے سے سخت پریشان ہیں اور راشن دکانوں میں جاری سرور میں باربار خرابی کی وجہ سے اپنا ماہانہ راشن حاصل کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اُڈپی: معمولی بات کو لے کر دوست نے دوست کا گلا کاٹ دیا

ایک حیران کن واقعے میں، ایک آدمی نے معمولی تنازعہ کے باعث اپنے دوست کا گلا کاٹ کر بہیمانہ طریقے سے قتل کر دیا۔ یہ واقعہ منگل کی صبح 22 اکتوبر کو اُڈپی میں پرانی  کے ایس آر ٹی سی  بس اسٹینڈ کے قریب کرشنا کریپا عمارت کے گراؤنڈ فلور کے کمرے میں پیش آیا۔

بھٹکل: مویشی چوری کے الزام میں تین گرفتار؛ کیا چوری شدہ جانوروں کا گوشت فروخت ہو رہا ہے؟

حال ہی میں جالی پٹن پنچایت حدود میں مویشی کی چوری کا جو واقعہ پیش آیا تھا اور جانور کو  کار میں لاد کر لے جانے کی جو وڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، اُس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے  بھٹکل ٹاؤن پولس نے تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔