بھٹکل تعلقہ ہاسپٹل رکھشا سمیتی کی میٹنگ میں وزیر منکال وئیدیا نے دیا تیقن : 250 بستروں والا اسپتال جلد ہوگا منظور

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 14th June 2024, 8:17 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 14 / جون (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ ہاسپٹل کے ہال میں ایڈمنسٹریٹیو میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سویتا کامت کی صدارت میں منعقدہ ہاسپٹل رکھشا سمیتی کی میٹنگ میں ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا نے تیقن دیا کہ یہاں 250 بستروں والا ہاسپٹل جلد ہی منظور ہو جائے گا۔

 ڈاکٹر سویتا کامت نے رکھشا سمیتی کے سامنے ہاسپٹل کے اخراجات کا حساب کتاب پیش کرتے ہوئے کہا کہ آیوشمان اسکیم کے تحت ہاسپٹل کو 1.46 کروڑ روپے موصول ہوئے تھے۔ اس فنڈ میں سے 1.38 کروڑ روپے خرچ ہوئے اور 8 لاکھ روپے باقی بچے ہیں۔ 

 ڈاکٹر سویتا نے ہاسپٹل کو درپیش مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ "ہاسپٹل میں آنے والے مریضوں کے لئے گاڑیاں پارک کرنے میں دشواری ہوتی ہے۔ بلڈ بینک عملہ نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو درکار خون فراہم کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ 

 اس موقع پر وزیر منکال وئیدیا نے کہا کہ ' سرکار سے جتنا فنڈ لانا ممکن ہے میں اتنا لانے کی کوشش کر رہا ہوں۔ آوٹ سورسنگ ٹھیکے پر کام کر رہے عملے کا معاوضہ بڑھانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس اسپتال کو 250بستروں والے اسپتال میں تبدیل کرنے کے لئے گزشتہ دو سال سے جد و جہد کر رہا ہوں، لیکن سرکار سے منظوری حاصل کرنا ممکن نہیں ہوا۔ میری کوشش جاری ہے اور امید ہے کہ جلد ہی اسے منظوری مل جائے گی ۔"

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: رابطہ کی جانب سے خواتین کے لئے سلائی اور ایمبرائیڈری کلاسس کے نئے داخلے شروع، یکم نومبر سے ہوں گے کلاسس

خواتین کو خود مختار بنانے اور انہیں معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لیے رابطہ سوسائٹی نے ایک بار پھر سلائی اور ایمبرائیڈری کی تربیتی کلاسس کا اعلان کیا ہے۔ یکم نومبر سے شروع ہونے والے اس تربیتی پروگرام کا یہ تیسرا بیچ ہوگا، جبکہ داخلے  شروع ہو چکے ہیں۔

منگلورو کے قریب سورتکل میں اسکوٹر اور لاری کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار کی موت

لاری اور بائک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ، حادثہ  سورتکل میں سورج انٹرنیشنل ہوٹل کے قریب نیشنل ہائی وے پر منگل رات کو پیش آیا۔ متوفی کی شناخت روی کی حیثیت سے کی گئی ہے، جو مُکّا کا رہائشی تھا اور ایک  بینک  میں ملازمت کرتا تھا۔

بھٹکل: سرور  میں خرابی  کی وجہ سے عوام کو  راشن حاصل کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا

بھٹکل کے اکثر عوام محکمہ خوراک اور شہری سپلائیز کی طرف سے دئیے جانے والے راشن نہ ملنے سے سخت پریشان ہیں اور راشن دکانوں میں جاری سرور میں باربار خرابی کی وجہ سے اپنا ماہانہ راشن حاصل کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اُڈپی: معمولی بات کو لے کر دوست نے دوست کا گلا کاٹ دیا

ایک حیران کن واقعے میں، ایک آدمی نے معمولی تنازعہ کے باعث اپنے دوست کا گلا کاٹ کر بہیمانہ طریقے سے قتل کر دیا۔ یہ واقعہ منگل کی صبح 22 اکتوبر کو اُڈپی میں پرانی  کے ایس آر ٹی سی  بس اسٹینڈ کے قریب کرشنا کریپا عمارت کے گراؤنڈ فلور کے کمرے میں پیش آیا۔

بھٹکل: مویشی چوری کے الزام میں تین گرفتار؛ کیا چوری شدہ جانوروں کا گوشت فروخت ہو رہا ہے؟

حال ہی میں جالی پٹن پنچایت حدود میں مویشی کی چوری کا جو واقعہ پیش آیا تھا اور جانور کو  کار میں لاد کر لے جانے کی جو وڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، اُس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے  بھٹکل ٹاؤن پولس نے تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔