بھٹکل کے ماوین کوروے بندرگاہ پر یوم دستور پروگرام کا انعقاد : دستور کی تشکیل میں امبیڈکر کا مرکزی کردار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 28th November 2017, 7:40 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:28/ نومبر (ایس اؤنیوز)تعلقہ کے ماوین کوروے بندر پر یوم دستور پروگرام کا آر این ایس پالی ٹکنک کے کارگزار پرنسپال کے مری سوامی نے افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے بھارت کے تمام شہریوں کو سماجی ، معاشی ، سیاسی انصاف، آزادی رائے ، شخصی آزادی ، عقیدے ، مذہب اور عمل کرنے کی ہندوستانی دستور نے آزادی دے رکھی ہے۔ دستور کے تشکیل کا اہم مقصد ملک کی سالمیت ، یک جہتی ، بھائی چارگی اور مساوات کو پیدا کرناہے۔

اُڈپی کے پیجاور مٹھ سوامی جی کے بیان دستور ہند کی تشکیل صرف امبیڈکر اکیلے نے نہیں کی ہے کا جواب دیتے ہوئے مری سوامی نے کہاکہ ڈاکٹر امبیڈکر کی صدارت میں دستوری کمیٹی کی تشکیل کی گئی تھی جس میں الاڑی کرشنا سوامی ائیر، ڈی پی کھیتان، این مادھوراؤ، کے ایم منشی ، این گوپال سوامی ائینگر، ٹی ٹی کرشنامچاری ، سید محمد سعد اللہ جیسے 7ممبران تھے۔ ان میں اکثر ممبران ذاتی وجوہات اور بیمار ی کی وجہ سے سرگرم نہیں رہے۔ تشکیل کے دوران ہی 2ممبران کی موت ہوگئی اور ایک ممبر امریکہ میں تھے اور ایک دیگر کاموں میں مصروف تھے۔ ان حالات میں دستور تشکیل کی پوری ذمہ داری ڈاکٹر امبیڈکر پر تھی اور اکثر انہوں نے ہی پوراکام انجام دینے کی بات کہی۔ سی ڈی ٹی پی منصوبے کے پرکاش جے سی، سلائی کی تربیت دینے والی استانی یمونانائک، گنگاجل مہیلا منڈل کی ممبران پروگرام میں شریک تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کے پڑوسی علاقہ شیرور میں الیکٹرک وائر پر پیر رکھنے سے ایک شخص کی ہوئی موت

پڑوسی علاقہ شیرور میں روڈ پر گری ہوئی   الیکٹرک وائر پر پیر رکھنے کے نتیجے میں  ایک شخص کی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت محمد ارشاد  کورڈی(55) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔واردات اتوار صبح قریب چھ بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات میں بھٹکل کے مسلم اکثریتی پولنگ بوتھوں پر78 فیصد سے بھی زائد پولنگ؛ تنظیم نے کی فیڈریشن اور اسپورٹس سینٹروں کے نوجوانوں کی ستائش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں اُترکنڑا حلقہ کے بھٹکل میں مسلم اکثریتی پولنگ بوتھوں پر 78 فیصد سے بھی زائد ووٹنگ کرانے میں کامیاب ہونے پر قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و  تنظیم نے بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے نوجوانوں اور شہر کے مختلف اسپورٹس سینٹروں اور دیگر اداروں کے ...

بھٹکل کے چوروں کی کہانی - کیا کہتا ہے کنڑا روزنامہ کراولی منجاو !

کاروار سے شائع ہونے والا ضلع اُترکنڑا کا معروف کنڑا روزنامہ   کراولی منجاو  نے اپنے سرسی رپورٹر راجو کانسور کی ایک رپورٹ کو اپنے فرنٹ صفحہ پر شائع کیا ہے جس میں بھٹکل کے عادی چوروں کی کہانی بیان کی گئی ہے ۔ 

کاروار: یکم جولائی سے ہوگا آئی پی سی اور سی آر پی سی کی جگہ نئے قانون کا نفاذ

ملک میں آزادی کے بعد سے اب تک تعزیرات ہند (انڈین پینل کوڈ)، فوجداری قانون (کریمنل پروسیجر کوڈ) اور قانون شہادت (ایویڈنس ایکٹ) کے تحت جو مقدمات درج ہوتے تھے ،اب ان کی جگہ یکم جولائی سے 'بھارتیہ نیائے سنہیتے'، 'بھارتیہ ناگرک سرکھشا سنہیتے' اور 'بھارتیہ ساکشیہ سنہیتے' جیسے نئے قوانین ...