بھٹکل کمیونٹی جدہ کی سالانہ ’عیدملن تقریب - ہونہار طلبا کی گولڈ میڈل کے ذریعے تہنیت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 1st May 2023, 12:25 PM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

جدہ  یکم مئی  (ایس اؤ نیوز )بھٹکل کمیونٹی جدہ کی جانب سے حسب سابق  تعلیمی و ثقافتی ایوارڈ پر مشتمل خوب صورت ’ عیدملن تقریب‘ 21اپریل 2023بروز جمعہ منعقد ہوئی۔ دو سیشن میں منعقد ہ  پروگرام میں  عصری تعلیم میں امتیازی نمبرات سےکامیاب طلبا کو زاہد رکن الدین ایوارڈاورقرآن حفظ کی تکمیل کرنے والوں کو  کے ایم زبیر حفظ قرآن ایوارڈ سے نوازاگیا۔ دوسرے سیشن میں ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے۔ اس کے علاوہ رافل ڈرا اور مقابلہ جات میں شریک ہونے والوں کے درمیان انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

سال 2021-2022کے زاہد رکن الدین تعلیمی ایوارڈ کے طورپر 9طلبا و طالبات کوگولڈ میڈل سے نوازاگیا۔  سکینڈری اسکول امتحانات میں 91.8 فیصد سے کامیاب دانیامحمد شعیب محتشم ، سکینڈ پی یو میں 96.0 فیصد سے کامیاب آمنہ محمد فیض رکن الدین ، بی کام میں 88.7 فیصد سے کامیاب محمد عاکف محمد عارف قاسمجی ، بی، آرکٹیکچر میں 96.4 فیصد سے کامیاب شازیہ محمد شعیب محتشم ، بی ایس سی میں 95.3 فیصد سے کامیاب فرخ محمد امین عجائب کو زاہد رکن الدین گولڈ میڈل تعلیمی ایوارڈسے اور عبداللہ محمد وسیم سدی باپا ، عدنان احمد محمد امین عجائب ، عبدالرحیم عمر فیصل دامودی کو حفظ قرآن مکمل کرنےپر کے ایم زبیر گولڈ میڈل ایوارڈ سے اعزاز بخشا گیا ۔ طلبا و طالبات کی بہترین تربیت و نگرانی اور مختلف میدانوں میں مسلسل گولڈ میڈل حاصل کئے جانے پر محترمہ اور محترم محمد امین عجائب کو ’’پیرنٹس آف دی ائیر ‘‘کے خطاب سے عزت بخشی گئی ۔ بتایا گیا ہےکہ امسال بھی ان کے دو بچے فرخ اور عدنان احمد نے گولڈ میڈل حاصل کئے ہیں۔

عید ملن کے پیش نظر بھٹکل کمیونٹی جدہ کی جانب سے خواتین اور بچوں کے درمیان مختلف مقابلہ جات کا بھی انعقاد کیا گیا تھا۔ جس کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔

مقابلہ جات :بریانی مقابلہ میں فیصل دامودی اور مذکر عسکری  کی ٹیم اور علی اکبرا حسن اور سفیان خطیب کی ٹیم کو اول اور شکیل سعدا اور سمیر کے ایم کو دوم انعام ملا۔ لڑکیوں کے لئے منعقدکئے گئےسلاد مقابلہ میں عائشہ فیضان شاہ بندری اور حنین عمران قاسمجی کی ٹیم نے اول ، صفیہ عسکری اور رحاف ایس ایم کی ٹیم دوم اور مریم فیصل اور سدرا معیز جوکاکو کی ٹیم نے سوم انعام پایا۔لڑکوں کے لئے منعقد کئے گئے سلاد مقابلہ میں عبدالرحمن لئیق کے ایس اور مازین لئیق کی ٹیم اول ۔ عبدالرحمن قمر سعدا اور لبیب احمد ریحان کوبٹے کی ٹیم دوم اور امن عمران قاسمجی اور احناف حسن علی اکبرکی ٹیم نے سوم انعام حاصل کیا۔  خواتین کےلئے بھٹکلی ناشتوں کا (مرکلے ، شئیا گوڈان )مقابلہ رکھا گیا تھا جس میں عدنان رکن الدین کی زوجہ محترمہ اور سعود قاضیا کی زوجہ محترمہ کی ٹیم اول ۔ فیصل دامودی کی زوجہ محترمہ اور قمر سعدا کی زوجہ محترمہ کی ٹیم دوم اور لئیق کے ایس کی زوجہ محترمہ اور یاسر رکن الدین کی زوجہ محترمہ کی ٹیم نے سوم انعام حاصل کیا۔

ریفل  ڈرا: پروگرام کے دوران مختلف موقعوں پر ریفل  ڈرا کی قرعہ اندازی ہوئی ۔جس میں  بمپر پرائز 1،23،456روپئےنقد کے حقدار   حسن قاضیا بنے ۔ سوزوکی برگمن اسٹریٹ 125بائک کے حق دار ایوب رکن الدین بنے ۔  ہیرو ہونڈا ایچ ایف 100 بائک اسماعیل زمام شاہ بندری کے حصہ میں آئی ۔ایک اور  بائک کا قرعہ   ہارو ن سدی باپانے نام لگا۔ اس طرح کئی دیگر ممبران کو بھی قرعہ اندازی کے ذریعے انعامات تقسیم کئے گئے۔

واضح رہے کہ امسال سالانہ امتحانات میں بہترین نتائج درج کئے انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے دونوں کالجس  انجمن پی یو کالج فورویمن اور انجمن پی یوکالج فور بوائز کے پرنسپلس کو بھٹکل کمیونٹی جدہ کی جانب سےفی کس پچاس ۔ پچاس ہزار روپئے نقد انعام سے نوازتے ہوئے تہنیت کی گئی۔ ریفل  ڈرا کے اعلانات قمرسعدا اور عبیداللہ عسکری نےکئے۔

ثقافتی پروگرام :پروگرام میں غفار عسکری  کی زوجہ محترمہ کا ترتیب کردہ ڈرامہ ’پورنی وہاکّل انی نوی وہاکّل ‘ ۔ معصوم بچوں کی جانب سے نشید ۔ زوجہ محترمہ فیضان  شاہ بندری  اورزوجہ محترمہ حسن علی اکبرا کا ترتیب کردہ ڈرامہ ’ریاکاری بری بلا ہے ‘۔ گوبرو ٹینک اور بچوں کاالیکٹرونیکس ڈیوائس پر مشتمل  فینسی ڈریس مقابلہ  وغیرہ  کو لوگوں نے بے حد پسند کیا۔اس موقع پر بچوں کے درمیان مختلف نوعیت کے انعامات  تحفے وغیرہ تقسیم کئے گئے۔

پروگرام کا آغاز مولانا سلیم محتشم کی قرأت قرآن سے ہوا۔ عیدملن کے کنونیر عدنان رکن الدین نے استقبال کیا۔ حماد پلور اور عبداللہ عتبان نے ہدیہ نعت پیش کی ۔بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے سکریٹری جنرل عتیق الرحمن منیری ، جماعت المسلمین بھٹکل کے چیف قاضی مولانا عبدالرب خطیبی ندوی مہمان خصوصی کے طورپر موجود تھےجنہوں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہارکیا۔ ایس ایم شعیب کوٹیشور نے ایجوکیشنل ایوارڈکے اعلانات کئے ۔پروگرام کی صدارت  بھٹکل کمیونٹی جدہ کے صدر عبدالسلام دامداابو نے کی ۔ نائب صدر عبیدا للہ عسکری نے  صدارتی خطاب کیا۔

جماعت کے جنرل سکریٹری عبدالمعیز جوکاکو نے شکریہ کلمات ادا کئے۔ ڈائس پر جماعت المسلمین بھٹکل کے نائب قاضی مولانا محمد انصار خطیب ندوی مدنی ، انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے ایڈیشنل جنرل سکریٹری اسحاق شاہ بندری ، انجمن پی یوکالج کے پرنسپل پروفیسر محمد یوسف کولا، عید ملن کنونیر عدنان رکن الدین  موجود تھے ۔ پہلےسیشن کی نظامت اقبال محتشم اور ثقافتی پروگرا م کی نظامت یاسر رکن الدین اور احمد مصباح نےکی۔ خیال رہے کہ مرد اور خواتین کے الگ الگ متوازی پروگرام ہوئے۔ شریف اور نعمان نے شکریہ کلمات پیش کئے ۔ عیدملن پروگرام میں 195ممبران ، 116خواتین ،88بچے اورعمرہ وغیرہ کے لئے آئے ہوئے 289مہمان سمیت کل 700افراد شریک رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل انجمن کی پانچ نئی اسکول بسوں کا افتتاح

نجمن حامئی مسلمین  بھٹکل کے    تعلیمی اداروں کے لئے آج جمعرات کو 5 نئی اسکول بسوں کا افتتاح  عمل میں آیا، اس موقع پر  انجمن کے صدر  یونس قاضیا، جنرل سکریٹری  اسحاق شاہ بندری ، سابق جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل سمیت کئی دیگر  عہدیداران واراکین انتظامیہ موجود تھے۔

انکولہ چٹان کھسکنے کا معاملہ: فوت شدہ خاتون کی آخری رسومات میں تعاون کرنے والے مینگلور کے صحافیوں کی ڈی سی نے کی تہنیت

دکشن کنڑا ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے انکولہ کے شیرور میں چٹان کھسکنے کے بعد ملبے کے اندر دب کر ہلاک ہونے والی خاتون کی آخری رسومات انجام دینے میں تعاون کرنے والے مینگلورو کے صحافیوں کی انسانیت نوازی کو سراہا اور ان کی تہنیت کی

ہوناور کے شراوتی کنارے بسنے والوں کے لئے جاری ہوا الرٹ؛ لنگن مکی میں بڑھ گئی پانی کی سطح

ہوناور میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں لنگن مکّی آبی ذخیرے میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کی طرف بڑھنے لگی ہے جس کی وجہ سے شراوتی ندی کے دونوں کناروں پر بسنے والوں کے چوکنا رہنےکا پہلا الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔

انکولہ : ایک ڈرائیور اور لاری کی تلاش کا جائزہ لینے پہنچ گئے کیرالہ ایم پی - خبر گیری میں ناکام رہے کینرا ایم پی

شیرور میں پہاڑی کھسکنے کے بعد جہاں کئی لوگوں کی جان گئی وہیں پر کیرالہ کے ایک ٹرک اور اس کے ڈرائیور ارجن کی گم شدگی بھی ایک اہم مسئلہ بنا ہوا ہے اور اس کی تلاشی مہم کا جائزہ لینے کے لئے پہلے تو کیرالہ کے ایک رکن اسمبلی جائے وقوع پر پہنچ گئے ، پھر اس کے بعد کوزی کوڈ ضلع کے رکن ...

عمر فاروق مصباح اور عتیق الرحمن منیری بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے پھر ایک بار صدر اور سکریٹری جنرل منتخب

  عمر فاروق مصباح اور عتیق الرحمن منیری پھر ایک بار بالترتیب بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے صدر اور سکریٹری جنرل کے عہدہ پر منتخب ہوگئے ان کے ساتھ  سکریٹری کے  طور پر  یاسر قاسمجی کا انتخاب عمل میں آیا، جبکہ  طٰحہ معلم اور مولوی صابر علی اکبرا بالترتیب اکاونٹنٹ اور خزانچی منتخب ...

عمان کے قریب سمندر میں بحری جہاز ڈوب گیا، جہاز میں سوار 13 ہندوستانیوں کا تاحال کوئی سراغ نہیں

عمان سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے جس کے مطابق یمن کی طرف جانے والا آئل ٹینکر جہاز سمندر میں ڈوب گیا ہے۔ عمان کے میری ٹائم سیکیورٹی سینٹر کے مطابق اس آئل ٹینکر کا نام پریسٹیج فالکن بتایا جاتا ہے جس پر سوار عملے کے 16 ارکان کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ اس تیل کے جہاز پر سوار عملے ...

حج کے دوران شدید گرمی کے باعث مکہ و حرم میں 550 سے زائد عازمین جاں بحق۔ عازمین لگارہے ہیں حج کمیٹی پر بدانتظامی کا الزام

عرب سفیروں کے حوالے سے میڈیا میں آ رہی خبروں کے مطابق امسال موسم حج کے دوران انتہا درجے کی گرمی کی وجہ سے 550 سے زائد زائرین حرم جاں بحق ہوگئے ۔      سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے دن حرم مکہ میں پارہ 51.8 ڈگری سیلسیس  (125 ڈگری فارن ہائٹ) تک پہنچ گیا تھا ۔

عرفات کے اہم ترین مقام’مسجد نمِرہ‘ کا تاریخی پس منظر

مسجد نمِرہ کا شمار عرفات کے میدان میں ایک اہم ترین مقام کے طور ہوتا ہے، یہاں ہر سال لاکھوں عازمین حج وقوف عرفہ کے روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرتے ہوئے ظہر اور عصر کی نمازیں ایک وقت میں قصر کرکے پڑھتے ہیں۔

20 لاکھ خوش نصیب،سعادت حج سے مشرف

  دنیا بھر سے آئے مسلمانوں نے ہفتہ کے دن یہاں تپتی دھوپ میں وقوفِ عرفہ کیا۔ جبل ِعرفات کو جبل ِ رحمت بھی کہا جاتا ہے۔ وقوف ِ عرفہ‘ حج کا رُکن ِ اعظم ہوتا ہے جس کے ساتھ ہی حج کی تکمیل ہوجاتی ہے۔ یہ عازمین کے لئے نہایت یادگار ہوتا ہے۔ وہ اللہ سے گڑگڑاکر رحم کی‘ خوشحالی اور اچھی صحت ...

نیٹ کی ترمیم شدہ ’میرٹ لسٹ‘ جلد ہوگی جاری، 4 لاکھ امیدواروں کے نتائج پر پڑے گا فرق!

 سپریم کورٹ نے ان تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے جس میں نیٹ-یو جی امتحان کو منسوخ کرنے اور نئے امتحان کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ اس بات کے ثبوت کافی نہیں ہیں کہ امتحان میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں، اس لیے 24 لاکھ بچوں کے لیے دوبارہ امتحان کا انعقاد ...

منالی ۔ لیہہ قومی شاہراہ پر بادل پھٹنے سے بھاری نقصان، پلچان میں سیلاب

ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں کل رات موسلا دھار بارش ہوئی۔ اس بارش کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور بادل پھٹنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ کل رات منالی-لیہہ قومی شاہراہ-003 پر پلچان کے قریب بادل پھٹ گیا۔ بادل پھٹنے سے سڑکوں پر بڑے بڑے پتھر آ گئے ...

کنگنا رنوت کی پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ کرنے کی ہائی کورٹ میں عرضداشت، نوٹس جاری

بالی ووڈ اداکارہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رنوت کی پارلیمنٹ کی رکنیت پر خطرات کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہائی کورٹ میں ان کے انتخاب کو چیلنج کرتے ہوئے ایک عرضداشت داخل کی گئی ہے جس میں ان کے پورے انتخابی عمل کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ہائی کورٹ ...

مانسون اجلاس: کسانوں کو دھوکہ دے رہی حکومت، 70 ہزار روپے فی ایکڑ کی ٹیکس وصولی!

کانگریس سمیت پوری اپوزیشن نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں کہا کہ حکومت کسانوں کو دھوکہ دے رہی ہے اور ان سے 70 ہزار روپے فی ایکڑ ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ کانگریس کے رندیپ سنگھ سرجے والا نے مرکزی بجٹ 2024-25 پر عام بحث کو دوبارہ شروع کرتے ہوئے کہا کہ یہ ’کرسی بچانے‘ کا بجٹ ہے۔ اس بجٹ میں ...