جدہ میں بھٹکل کمیونٹی کی عید ملن تقریب؛ ہونہار طلبہ کو دیا گیا تعلیمی ایوارڈ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th April 2024, 5:00 PM | خلیجی خبریں |

جدہ 12/ اپریل (ایس او نیوز) بھٹکل کمیونٹی جدہ  کی جانب سے  عید الفطر کے دن بدھ کو عید ملن  تقریب کا  نہایت سادگی کے ساتھ    انعقاد کیا گیا جس میں جدہ میں زیر تعلیم ہونہار بچوں کو تعلیمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تقریب  کاآغاز ابوالحسن عجائب کی تلاوت کلام پاک مع ترجمہ سے ہوا،  عبداللہ برماور نے نعت پاک پیش کی،  فیضان شاہ بندری نے حاضرین سمیت بھٹکل سے تشریف فرما مہمانان کا استقبال کیا۔ طٰحہ شاہ بندری نے  خوبصورت نظم پیش کرکے  حاضرین سے  داد و تحسین حاصل کیا،  جبکہ  معروف نائطی شاعر سمیع اللہ برماور نے  اپنے کلام سے ماحول کو خوشگوار بنادیا۔ جماعت کے صدر قمرسعدا نے  صدارتی خطاب کرتے ہوئے جدہ کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کو جماعت سے جُڑے رکھنے کےلئے گیٹ ٹوگیدر کے انعقادکے تعلق سے کہا کہ   اِس بار حالات کو دیکھتے ہوئے تقریب کو مختصر کیاگیا ہے ۔ انہوں نے   مسلمانوں بالخصوص فلسطین کے حالات  کے پیش نظر تقریب کو نہایت سادگی کے ساتھ منعقد  کرنے کی بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایسے موقعوں پر  کچھ نہیں تو کم ازکم مظلوم بھائیوں کے لئے   دُعا ئیں کرنی چاہئے اسی طرح ملک میں بھی کئی بے قصور لوگ جیلوں میں بند  ہیں، اُن کی رہائی کے لئے  بھی  ہمیں ہرممکن تعاون پیش کرنا چاہئے۔  عُبیداللہ عسکری نے  کلمہ تشکر پیش کیا جس  پر پہلی نشست اختتام کو پہنچی۔

دوسری نشست میں  جدہ  میں زیر تعلیم  ہونہار بچوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا جس میں مدرسہ تحفیظ القران  سے حفظ مکمل کرنے والے احناف محمد حسن علی اکبرا کو  "کے ایم زُبیر حفظ قران ایوارڈ (گولڈ میڈل)" سے نوازا گیا۔ اسی طرح  گریڈ ون سے گریڈ نائن تک کے ہونہار طلبہ کو  زاہد رکن الدین تعلیمی ایوارڈ سے نوازتے ہوئے اُن کی   ہمت افزائی کی گئی۔تقریب میں بھٹکل انجمن پی یو کالج  میں  سکینڈ پی یو سی میں  97 فیصد مارکس کے ساتھ ٹاپ کرنے پر جدہ جماعت کے رُکن  قمر الزماں محتشم کی دُختر ستارہ شاہین محتشم کو زاہد رکن الدین اایجوکیشنل ایوارڈ کے گولڈ میڈل  سے نوازا گیا۔ تعلیمی ایوارڈ تقریب کو  نوید ائیکری  ااور شیہان  سعدا  نے پیش کیا۔ ریحان کوبٹے نے چھوٹے بچوں کے لئے  رمضان  پلانرکے نام سے مقابلہ پیش کیا جس میں بہت سارے بچوں نے حصہ لیا۔مقابلہ میں اول، دوم اور سوم آنے والوں کو انعامات سے نوازا گیا۔

آخری نشست میں نظموں اور گیمس کے ساتھ   آن لائن کوئیز کے ذریعے  ممبران کو  لطف اندوز  ہونے کا بھرپور موقع  فراہم کیا گیا۔بالخصوص طٰحہ شاہ بندری کی طرف سے پیش کی گئی معروف اُردو شاعر جگناتھ آزاد  کی نظم  بھارت کے مسلمان کو سامعین نے خوب داد سے نوازا۔ اسی طرح  اُسامہ مُنیری کی پیش کی گئی نظم کو بھی  حاضرین نے سراہا۔جناب قمرسعدا کی طرف سے پیش کیا گیا  کوئیز مقابلہ بھی بے حد معلوماتی رہا  اور حاضرین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

تقریب میں بھٹکل سے تشریف فرما   قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا عبدالرب خطیب ندوی، قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم  بھٹکل کے صدر عنایت اللہ شاہ بندری، قومی تعلیمی ادارہ انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے جنرل سکریٹری اسحاق شاہ بندری اور دبئی سے تشریف فرما   ابراہیم قاضیا   سمیت دیگر کئی ذمہ داران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

عمر فاروق مصباح اور عتیق الرحمن منیری بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے پھر ایک بار صدر اور سکریٹری جنرل منتخب

  عمر فاروق مصباح اور عتیق الرحمن منیری پھر ایک بار بالترتیب بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے صدر اور سکریٹری جنرل کے عہدہ پر منتخب ہوگئے ان کے ساتھ  سکریٹری کے  طور پر  یاسر قاسمجی کا انتخاب عمل میں آیا، جبکہ  طٰحہ معلم اور مولوی صابر علی اکبرا بالترتیب اکاونٹنٹ اور خزانچی منتخب ...

عمان کے قریب سمندر میں بحری جہاز ڈوب گیا، جہاز میں سوار 13 ہندوستانیوں کا تاحال کوئی سراغ نہیں

عمان سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے جس کے مطابق یمن کی طرف جانے والا آئل ٹینکر جہاز سمندر میں ڈوب گیا ہے۔ عمان کے میری ٹائم سیکیورٹی سینٹر کے مطابق اس آئل ٹینکر کا نام پریسٹیج فالکن بتایا جاتا ہے جس پر سوار عملے کے 16 ارکان کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ اس تیل کے جہاز پر سوار عملے ...

حج کے دوران شدید گرمی کے باعث مکہ و حرم میں 550 سے زائد عازمین جاں بحق۔ عازمین لگارہے ہیں حج کمیٹی پر بدانتظامی کا الزام

عرب سفیروں کے حوالے سے میڈیا میں آ رہی خبروں کے مطابق امسال موسم حج کے دوران انتہا درجے کی گرمی کی وجہ سے 550 سے زائد زائرین حرم جاں بحق ہوگئے ۔      سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے دن حرم مکہ میں پارہ 51.8 ڈگری سیلسیس  (125 ڈگری فارن ہائٹ) تک پہنچ گیا تھا ۔

عرفات کے اہم ترین مقام’مسجد نمِرہ‘ کا تاریخی پس منظر

مسجد نمِرہ کا شمار عرفات کے میدان میں ایک اہم ترین مقام کے طور ہوتا ہے، یہاں ہر سال لاکھوں عازمین حج وقوف عرفہ کے روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرتے ہوئے ظہر اور عصر کی نمازیں ایک وقت میں قصر کرکے پڑھتے ہیں۔

20 لاکھ خوش نصیب،سعادت حج سے مشرف

  دنیا بھر سے آئے مسلمانوں نے ہفتہ کے دن یہاں تپتی دھوپ میں وقوفِ عرفہ کیا۔ جبل ِعرفات کو جبل ِ رحمت بھی کہا جاتا ہے۔ وقوف ِ عرفہ‘ حج کا رُکن ِ اعظم ہوتا ہے جس کے ساتھ ہی حج کی تکمیل ہوجاتی ہے۔ یہ عازمین کے لئے نہایت یادگار ہوتا ہے۔ وہ اللہ سے گڑگڑاکر رحم کی‘ خوشحالی اور اچھی صحت ...