بھٹکل: ساگر روڈ پر واقع بوٹانیکل گارڈن - سیر و تفریح کے لئے ایک پرسکون جگہ

Source: S.O. News Service | Published on 26th May 2023, 1:16 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل، 25 / مئی (ایس او نیوز) شدت کی گرمی سے بے حال شہر کے عوام کے لئے ساگر روڈ پر واقع بوٹانیکل گارڈن ایک پرسکون اور راحت افزا مرکز بن گیا ہے جہاں روزانہ سیکڑوں افراد اپنے بچوں کے ساتھ سیر و تفریح کا لطف اٹھا رہے ہیں۔
    
یہ گارڈن 8 سال قبل قائم کیا گیا تھا جہاں بچوں کے کھیلنے کے لئے بھی سہولتیں فراہم کی گئی تھیں۔ مگر صحیح ڈھنگ سے اس کی دیکھ ریکھ نہ ہونے کی وجہ سے پیڑ پودے سوکھ گئے تھے۔ کھیل کود کا سامان غائب ہوگیا تھا اور سی سی کیمرے خراب ہوگئے تھے۔ جس کی وجہ سے یہاں تفریح کے لئے آنے والوں کی تعداد بالکل گھٹ گئی۔ 
    
اس گارڈن کو نئی زندگی بخشنے کے لئے محکمہ جنگلات نے بھٹکل رابطہ سوسائٹی اور جالی پٹن پنچایت کے تعاون سے اس کی دلکشی دوبارہ واپس لانے میں کامیابی حاصل کی۔ اس گارڈن کو عوام کے لئے کار آمد بنانے کے مقصد سے یہاں دوبارہ خوبصورت پیڑ پودے لگائے گئے۔ صبح کے وقت چہل قدمی کے لئے آنے والوں کے لئے ریمپ تعمیر کیا گیا۔ بچوں کے کھیل کود کا جو سامان خراب ہوگیا تھا اسے بدل دیا گیا۔ پانی کا وافر انتظام کرنے کے ساتھ گارڈن کی دیکھ بھال اور نگرانی کے لئے ضروری عملہ تعینات کر دیا گیا۔ اس گارڈن کی تجدید کاری اور اس کے رنگ و روپ کو سنوارنے کے ضمن میں رابطہ سوسائٹی کی طرف سے تقریباً دس لاکھ روپے اور جالی پٹن پنچایت نے 5 لاکھ روپے کا مالی تعاون دیا۔ جس کی وجہ سے آج یہ گارڈن عوام کو آرام و سکون کے چند لمحے گزارنے کا بہترین موقع فراہم کر رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔