بھٹکل: گائے سے بچنے کی کوشش میں آٹو الٹ گیا: ڈرائیور ہلاک

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 30th November 2023, 2:02 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 29 نومبر(ایس او نیوز) سڑک کے بیچ آئی گائے کو ٹکرانے سے بچنے کی کوشش میں ایک آٹو ڈرائیور کو اپنی جان سے ہی ہاتھ دھونا پڑگیا۔ واردات بدھ کو ماروکیری، کوٹا کھنڈ میں پیش آئی۔

متوفی آٹو ڈرائیور کی شناخت ناگیش کرشنا گونڈا کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ بھٹکل ساگر روڈ سے ماروکیری کی طرف جارہا تھا جب کوٹاکھنڈ کے قریب ایک گائے سڑک کے درمیان آگئی، اُس سے بچنے کی کوشش میں ناگیش نے آٹو پر سے قابوکھودیا جس کے نتیجے میں اس کی آٹو کا اُلٹ گیا۔ حادثے میں شدید طور پر زخمی ڈرائیور کو بھٹکل سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد منی پال روانہ کرنے کی کوشش کی گئی، مگر بھٹکل سرحد کو پارکرنے سے پہلے ہی وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ آٹو پر سوار ناگراج نائک حادثے میں محفوظ رہ گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی بھٹکل سرکاری اسپتال میں عوام کثیر تعداد میں پہنچ گئے اورمیت کا آخری دیدار کرتے ہوئے مہلوک کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔  بھٹکل آٹو ڈرائیورس اسوسی ایشن کی جانب سے  بھی اس موقع پرتعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں زخمی ناگراج نائک نے دیہی پولیس اسٹیشن میں شکایت  درج کی ہے۔ اورسرکل پولس انسپکٹر چندن گوپال معاملے کی چھان بین کررہے ہیں۔

Bhatkal: Auto-Rickshaw overturns in attempt to avoid cow; driver succumbs to injuries

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: انجمن نور اسکول میں 19 مئی کو شروع ہورہا ہے آدھار کارڈ کیمپ؛ بھٹکل کے عوام اُٹھا سکتے ہیں فائدہ

بھٹکل کے چھ اسپورٹس سینٹروں پر مشتمل نور حلقہ کی جانب سے  مورخہ 19 مئی کو نورمسجد کے قریب واقع نور انجمن اسکول میں آدھار کارڈ کا میگا کیمپ منعقد کیا گیا ہے جہاں پہنچ کر  بھٹکل کے عوام  نیا  آدھار کارڈ بھی بنواسکتے ہیں، پرانے کارڈ کو درست کرنا ہے تو کرکشن بھی کرواسکتے ہیں، نام ...

چکمگلورو میں چلتی بس میں لگی آگ 

شیموگہ سے میسورو کی طرف جا رہی کے ایس آر ٹی سی کی آئیراوتی بس میں اچانک آگ لگنے سے پوری بس جل کر خاکستر ہوگئی ۔ ڈرائیور کی پھرتی اور مستعدی کی وجہ سے کسی بھی مسافر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔