بھٹکل : شیرور چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران 20 لاکھ روپے ضبط

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 18th March 2023, 1:05 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 17/ مارچ (ایس او نیوز) بھٹکل کی سرحد پرواقع شیرور چیک پوسٹ کے پاس معمول کے مطابق گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران کسی بھی قسم کے دستاویزی ثبوت کے بغیر ایک کار میں موجود 20 لاکھ روپے پولیس نے ضبط کرلئے جانے کی اطلاع ملی ہے۔

کنڑا اخبار کی رپورٹ کےمطابق جمعرات دوپہر دو بجے ایک کار بھٹکل کی طرف سے آئی تھی اور اس میں صرف ڈرائیور موجود تھا ۔چیک پوسٹ پر بیندور پولیس نے جب کار کی تلاشی لی تو اس کے اندر 20 لاکھ روپے پائے گئے، جس کی بارے میں ڈرائیور نے کوئی دستاویزی ثبوت پیش نہیں کیا اور نہ ہی اس تعلق سے کوئی اطمینان بخش جواب دے سکا۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ کار بیلتنگڈی جانے والی تھی۔ رپورٹ میں ڈرائیور کا نام نہیں بتایا گیا ہے اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ اس کا تعلق آیا بھٹکل سے ہے یا وہ صرف بھٹکل سائیڈ سے بیلتنگڈی جارہا تھا۔

پولیس نے ڈرائیور سے اس رقم کے تعلق سے ضروری دستاویزی ثبوت پیش کرکے اسے واپس لینے کی ہدایت دی ہے ۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل ٹی ایم سی میں گرما گرم بحث : گیس اسٹیشن کے لئے نو آبجکشن لیٹر منسوخ کرنے کا مطالبہ

شہر کے سنڈے مارکیٹ روڈ پر ایل پی جی بنک قائم کرنے کے لئے ٹی ایم سی ایڈمنسٹریٹر اور اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا کی طرف سے جو نو آبجکشن لیٹر ضلع ڈپٹی کمشنر کو بھیجا گیا ہے اس پر ٹاون میونسپل کاونسل کی میٹنگ میں گرما گرم بحث ہوئی اور اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔

بھٹکل انجمن کی پانچ نئی اسکول بسوں کا افتتاح

نجمن حامئی مسلمین  بھٹکل کے    تعلیمی اداروں کے لئے آج جمعرات کو 5 نئی اسکول بسوں کا افتتاح  عمل میں آیا، اس موقع پر  انجمن کے صدر  یونس قاضیا، جنرل سکریٹری  اسحاق شاہ بندری ، سابق جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل سمیت کئی دیگر  عہدیداران واراکین انتظامیہ موجود تھے۔

انکولہ چٹان کھسکنے کا معاملہ: فوت شدہ خاتون کی آخری رسومات میں تعاون کرنے والے مینگلور کے صحافیوں کی ڈی سی نے کی تہنیت

دکشن کنڑا ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے انکولہ کے شیرور میں چٹان کھسکنے کے بعد ملبے کے اندر دب کر ہلاک ہونے والی خاتون کی آخری رسومات انجام دینے میں تعاون کرنے والے مینگلورو کے صحافیوں کی انسانیت نوازی کو سراہا اور ان کی تہنیت کی

ہوناور کے شراوتی کنارے بسنے والوں کے لئے جاری ہوا الرٹ؛ لنگن مکی میں بڑھ گئی پانی کی سطح

ہوناور میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں لنگن مکّی آبی ذخیرے میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کی طرف بڑھنے لگی ہے جس کی وجہ سے شراوتی ندی کے دونوں کناروں پر بسنے والوں کے چوکنا رہنےکا پہلا الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔