مرڈیشور سے میسور ہوتے ہوئے بینگلورو کے لئے نئی ٹرین کی آج سے ہوئی شروعات

Source: S.O. News Service | Published on 17th September 2023, 6:12 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل،17 / ستمبر (ایس او نیوز)   ملک کے معروف سیاحتی مقام مرڈیشور سے  میسور ہوتے ہوئے بینگلورو  کے لئے نئی  ایکسپریس ٹرین کی   آج اتوار 17 ستمبر سے شروعات کی گئی ہے جو ہفتے  میں ساتوں دن چلے گی۔

اُترکنڑا  ریلوے  سمیتی اور کنداپور ہیتارکھشنا سمیتی کے ذمہ داران نے بتایا کہ   اُن کی مشترکہ کو ششوں  کے نتیجے میں  اُترکنڑا کے  مرڈیشور سے میسور کے لئے پہلی ٹرین سروس  کی شروعات کی گئی ہے جو  مرڈیشور سے بھٹکل، کنداپور، اُڈپی اور مینگلور ہوتے ہوئے میسور جائے گی اور میسور سے یہ ٹرین بینگلورو پہنچے گی۔  نئی  ٹرین کو ہری جھنڈی دکھانے کے لئے  مرڈیشور ریلوے اسٹیشن پر موجود  دونوں کمیٹیوں کے ذمہ داران  کا کہنا تھا کہ کونکن ریلوے سے زیادہ تر فائدہ صرف ریاست کیرالہ کو پہنچ رہا ہے  حالانکہ کرناٹک  والوں نے بھی کونکن ریلوے پروجکٹ کے لئے اپنی زمینات دی ہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ  کرناٹک  کے عوام کو بھی کونکن ریلوے  سے فائدہ پہنچے۔ مرڈیشور ایک اہم سیاحتی مقام ہے  اور یہاں سے   ریاست کی راجدھانی کو جوڑنے کے لئے ٹرین کی اشد ضرورت تھی جو آج پوری  ہو گئی ہے۔  اُترکنڑا ریلوے سمیتی والوں نے بتایا کہ ان کا اگلا نشانہ  اس ٹرین کو گوکرن تک توسیع دینا ہے کیونکہ گوکرن بھی کرناٹک کا اہم سیاحتی مقام ہے۔

Tourist Route Expanded: Murdeshwar-Bangalore via Mysore Train on daily basis inaugurated

    کونکن ریلوے کی  طرف سے  بتایا گیا ہے کہ  ہفتے میں چھ دن چلنے والی ٹرین نمبر 16585 بینگلورو کے سر۔ ویشویشوریا ٹرمنل سے نکل کر میسورو  ہوتے ہوئے منگلورو سینٹرل ٹرمنل تک پہنچتی تھی،  اب  اسی  ٹرین کو  مرڈیشور تک  توسیع دی گئی ہے اور اب یہ ٹرین ہفتے کے ساتوں دن چلے گی۔

اسی طرح ایکسپریس ٹرین نمبر 16586  جو  منگلورو سینٹرل سے بینگلورو کے لئے روانہ ہوتی تھی، اب یہ ٹرین  مرڈیشور سے اپنا سفر شروع کرے گی جس  کی شروعات آج یعنی 17 ستمبر سے  کی گئی ہے۔
    
 طے شدہ ٹائم ٹیبل کے مطابق ٹرین نمبر 16585 بینگلورو کے سر وشویشوریا ٹرمنل سے رات 8:15 بجے نکلے گی، رات 11:30 بجے میسور پہنچے گی، صبح 8:55 کو مینگلور پہنچے گی۔ مینگلور سینٹرل سے یہ ٹرین 9:20 کو نکلے گی،  10:32 کو سورتکل، 11:18کو  اُڈپی ، 11:54 کو کنداپور،  12:56 کو بھٹکل  اور دوپہر 1:35 کو مرڈیشور پہنچے گی۔

اسی طرح ایکسپریس ٹرین نمبر 16586 دوپہر 2:10  کو مرڈیشور سے نکلے گی، 14:22 کو بھٹکل،  15:08 کو کنداپور، 15:48 اُڈپی،  16:50 سورتکل اور 18:05 کو مینگلور پہنچے گی۔  مینگلور سے 18:35 کو نکلے گی اور دیر رات 3:15 کو میسور اور صبح 7:15 بجے بینگلور پہنچے گی۔ 
    
میسورو سے ہوکر گزرنے والی اس ٹرین کے لئے حسب سابق پڈیل اور میسورو میں اسٹاپ رہے گا ۔ اس کے علاوہ اضافی طور پر اب سورتکل، مُلکی، اڈپی، بارکور، کنداپور، بیندوراور بھٹکل میں بھی  اس ایکسپریس ٹرین کے لئے اسٹاپ رہے گا ۔
    
اس ٹرین میں 19 کوچ ہیں جس میں ایک فرسٹ کلاس اے سی، ایک ٹو ٹائر اے سی ، تین تھری ٹائر اے سی، 9 سلیپر کوچ، 4 جنرل بوگی اور دو ۔ایس ایل آر بوگیاں شامل ہیں ۔ 

مرڈیشور میں نئی  ٹرین کو ہری جھنڈی دکھانے  کے موقع پر کنداپور ہیتا رکھشنا سمیتی کے صدر گنیش پوترن، گوتم، ویویک نائک اور اُترکنڑا ریلوے سمیتی کے صدر راجو گاونکر،  جارج فرنانڈیز، ایس ایس  کامتھ ، شنکر دیواڑیگا اور دیگرکئی اراکین موجود تھے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل ٹی ایم سی میں گرما گرم بحث : گیس اسٹیشن کے لئے نو آبجکشن لیٹر منسوخ کرنے کا مطالبہ

شہر کے سنڈے مارکیٹ روڈ پر ایل پی جی بنک قائم کرنے کے لئے ٹی ایم سی ایڈمنسٹریٹر اور اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا کی طرف سے جو نو آبجکشن لیٹر ضلع ڈپٹی کمشنر کو بھیجا گیا ہے اس پر ٹاون میونسپل کاونسل کی میٹنگ میں گرما گرم بحث ہوئی اور اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔

بھٹکل انجمن کی پانچ نئی اسکول بسوں کا افتتاح

نجمن حامئی مسلمین  بھٹکل کے    تعلیمی اداروں کے لئے آج جمعرات کو 5 نئی اسکول بسوں کا افتتاح  عمل میں آیا، اس موقع پر  انجمن کے صدر  یونس قاضیا، جنرل سکریٹری  اسحاق شاہ بندری ، سابق جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل سمیت کئی دیگر  عہدیداران واراکین انتظامیہ موجود تھے۔

انکولہ چٹان کھسکنے کا معاملہ: فوت شدہ خاتون کی آخری رسومات میں تعاون کرنے والے مینگلور کے صحافیوں کی ڈی سی نے کی تہنیت

دکشن کنڑا ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے انکولہ کے شیرور میں چٹان کھسکنے کے بعد ملبے کے اندر دب کر ہلاک ہونے والی خاتون کی آخری رسومات انجام دینے میں تعاون کرنے والے مینگلورو کے صحافیوں کی انسانیت نوازی کو سراہا اور ان کی تہنیت کی

ہوناور کے شراوتی کنارے بسنے والوں کے لئے جاری ہوا الرٹ؛ لنگن مکی میں بڑھ گئی پانی کی سطح

ہوناور میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں لنگن مکّی آبی ذخیرے میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کی طرف بڑھنے لگی ہے جس کی وجہ سے شراوتی ندی کے دونوں کناروں پر بسنے والوں کے چوکنا رہنےکا پہلا الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...