بینگلورو میں شوہر نے بیوی کی انگلی کاٹ کر کھا لی، کیس درج
بینگلورو، 3/اگست (ایس او نیوز/ایجنسی) شوہر اور بیوی کے درمیان ہوئی لڑائی کے دوران شوہر کے خلاف اپنی بیوی کی انگلی نگلنے کے الزام میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لڑائی 28 جولائی کوہوئی تھی، مگر معاملہ جمعرات کو اس وقت سامنے آیا جب خاتون نے شوہر کے خلاف کونن کونٹے پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرایا۔
پولیس نے ملزم شوہر وجے کمار کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پشپا کی شادی 23 سال قبل وجے کمار سے ہوئی تھی۔شادی کے بعد سے ملزم مبینہ طور پر اپنی بیوی کو جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنارہا تھا۔جب تشدد حد سے بڑھ گیا تو پشپا گھر سے نکل گئی اور الگ رہنے لگی۔28 جولائی کو وجے کمار نے پشپا کے گھر جا کر جھگڑا کیا۔ شکایت میں بتایا گیا ہے کہ بحث کی گرمی میں اس نے اس کی بیوی کی بائیں ہاتھ کی ایک انگلی کاٹ کر کھا لی۔ملزم نے اس دوران بیوی کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔واقعے کے بعد خاتون نے پولیس میں شکایت درج کرائی ۔ پولس معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔