بینگلورو میں شدید برسات نے توڑا 133 کا ریکارڈ 

Source: S.O. News Service | Published on 3rd June 2024, 6:48 PM | ریاستی خبریں |

 بینگلورو ،3 / جون (ایس او نیوز) کرناٹکا کے ساحلی علاقے میں جنوب مغربی مانسون نے ابھی پوری طرح شروع بھی نہیں ہوا ہے کہ اس دوران بینگلور میں اتوار کی رات میں جو شدید بارش ہوئی ہے اس نے گزشتہ 133 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔
    
اتوار کی آدھی رات تک بینگلورو میں 111 ایم ایم برسات ہوئی ہے جو اس سے پہلے جون کے مہینے میں کسی ایک دن میں کبھی ریکارڈ نہیں ہوئی ہے ۔
    
محکمہ موسمیات کے افسران کا کہنا ہے کہ اس سے قبل 16 جون 1891 میں شہر میں ایک دن کے اندر 101.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی ۔ تعجب خیز بات یہ بھی ہے کہ بینگلورو شہر کے لئے جون کے ایک مہینے کا کوٹا 110.3 ملی میٹر ہے اور اس بار یہ کوٹا صرف ایک ہی دن میں پورا ہوگیا ہے جبکہ گزشتہ دو دن میں یہاں 120 ایم ایم برسات ہوئی ہے ۔
    
محکمہ ریوینیو کے کرناٹکا اسٹیٹ نیچرل ڈیسیاسٹر مونیٹرنگ سینٹر (کے ایس این ڈی ایم سی) کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو دنوں کے اندر بینگلورو کے مختلف حصوں میں معتدل اور شدید برسات ہوئی ہے ۔ سب سے زیادہ بارش ہمپی نگر میں ریکارڈ ہوئی جو 110.50 ایم ایم ہے ۔ کل شام سے تیز بارش اور ہواوں کے چلنے سے شہر کے الگ الگ علاقوں میں 100 سے زائد درخت جڑ سے اکھڑ گئے جبکہ پانچ سو سے زائد درختوں ٹہنیاں ٹوٹ کر سڑکوں، گھروں اور موٹر گاڑیوں پر گریں جس سے مختلف اثاثوں کو بڑا نقصان پہنچا ہے ۔ اس کے علاوہ بجلی  کی لائنیں ٹوٹنے کی وجہ سے  اس کی سپلائی بھی بہت زیادہ متاثر رہی اور شہر کے کچھ علاقوں میں پوری رات بجلی غائب رہی ۔ الیکٹرک کھمبے اکھڑنے کے علاوہ ٹرانسفارمرس اور سروس اسٹیشنوں میں خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے بیسکام کو بھاری مالی نقصان ہوا ہے ۔ 
    
بینگلورو - میسورو ہائی وے پر ڈرینیج سسٹم صحیح نہ ہونے کی وجہ سے سڑک پر برسات کا پانی ابلنے لگا اور کئی جگہ پانی جمع ہوگیا جس سے موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت میں خلل واقع ہوا ۔ 
    
محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ کچھ دنوں تک بینگلورو شہر پر بادل چھائے رہیں گے اور متعدل سے تیز برسات ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...