قبضہ جات ہٹانے بی بی ایم پی کے اقدامات ، 1,500کروڑ کی لاگت سے راج کا لوے کی مرمت کا فیصلہ

Source: S.O. News Service | Published on 8th September 2022, 11:15 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،7؍ستمبر(ایس او  نیوز) بنگلوو شہر میں ہو رہی مو سلا دھار بارش کی وجہ سے ہو رہیپریشانی او ر وراج کا لوے میں پانی کے آسان بہاؤ میں رکاوٹیں پیدا کر رہے غیر قانونی قبضہ جات کو فوری ہٹانے کے لئے بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی) نے فیصلہ لیتے ہو ئے قبضہ جات کو ہٹانے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

بی بی ایم پی حدود میں 840کلو میٹر لمبے راج کا لوے موجود ہیں ان میں سے400کلومیٹر لمبے راج کا لوے کی مرمت کی جا چکی ہے بقیہ راج کا لوے کی مر مت دو مرحلوں میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پہلے مرحلہ میں 481.88کروڑ روپیوں کی لاگت سے47.49کلومیٹر اور دوسرے مرحلہ میں 1,005.12کروڑ روپیوں کی لاگت سے123.5کلو میٹر لمبے راج کا لوے کے مرمت کام شروع کیا جائے گا،جس کے لئے ایک جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے،اس منصوبہ کے لئے ٹکنیکی صلاح کمیٹی نے بھی منظور ی دی ہے۔بی بی ایم پی حدود میں داج کا لوے پر696غیر قانونی قبضہ جات کئے گئے ہیں انہیں ہٹانے کا کام باقی ہے۔

بنگلوروشہر میں بارش کی وجہ سے جو نقصانات پیش آتے ہیں اس پر قابو پانے کے مقصد سے 2016کے دوران محکمہ محصولات نے سروے کروایا تھا،جس کے تحت شیر میں 2,626مقامات پر موجود راج کا لوے پر غیر قانونی قبضہ جات کی نشاندہی کی گئی تھی،اس میں 2016-17کے دوران428،2018-19کے دوران1,502اور2020کے دوران714غیر قانونی قبضہ جات ہٹائے گئے ہیں،جبکہ696غیر قانونی قبضہ جات کو ہٹانا باقی ہے۔ اس دوران بی بی ایم پی ایسٹ زون 110،ویسٹ زون59،ساوتھ زون20،کورمنگلا3،یلہنکا96،مہا دیو پورہ136،مہا دیو پورہ(نیو)45،بومنہلی26، بومنہلی(نیو)66، راجا راجیشوری نگر9، داسرہلی126سمیت جملہ696غیر قانونی قبضہ جات کو ہٹانے باقی ہے۔

بتا یا جا تا ہے کہ رینبو لے آؤٹ میں چند افراد نقشہ کے خلاف ورزی کر تے ہو ئے عمارتیں تعمیر کر رکھے ہیں،جس میں 32مکانات راج کا لوے پر تعمیر کئے گئے ہیں۔بقیہ قبضہ جات کو فوری ہٹانے کے لئے درکار اقدامات کئے گئے ہیں۔شہر میں بارش کی وجہ سے راج کا لوے میں پانی کا بہاؤ اسان نہ ہو نے کی وجہ سے پانی سڑکوں پربہنے لگتا ہے جس کی وجہ سے پانی مکانوں میں داخل ہو نے لگا ہے،جس سے مقامی مکینو ں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس سلسلہ میں بی بی ایم پلاننگ شعبہ کے چیف انجینئر لوکیش نے بتا یا کہ راج کا لوے پر کئی گئی غیر قانونی قبضہ جات کو ہٹانے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے،دیگر قبضہ جات کو ہٹانے کے لئے درکار اقدامات کئے گئے ہیں۔

انہوں نے بتا یا کہ راج کا لوے کی مرمت اور ان کو ترقی دینے کے لئے1,500کروڑ روپیوں کا ایک جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے اس کے لئے ٹنڈر کی کارروائی بھی جاری ہے۔انہوں نے بتا یا کہ بارش کے دوران نشیبی علاقوں اور راج کا لوے کے اطراف واکناف موجود مکانوں میں پانی داخل ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے کافی پریشانی اٹھانی پڑتی ہے،اس پر قابو پانے کے لئے حکومت نے راج کا لوے کی مرمت اور ان کی ترقی کے لئے1,500کروڑ روپئے کا فنڈ جاری کی ہے۔انہوں نے بتا یا کہ ایک جامع منصوبہ تیار کرکے اس کی منظوری کے لئے حکومت کو روانہ کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...