بنگلورو: بی ایم ٹی سی کے اسپیئرپارٹس چوری کرنے والے ملزم گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 22nd May 2023, 1:08 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،22/مئی (ایس او نیوز)بی ایم ٹی سی بس ڈپو میں اسپیئر پارٹس کی چوری کے بڑے پیمانے پر الزامات کے تناظر میں، یہ انکشاف ہوا ہے کہ شانتی نگر ڈپو -3 میں اسپیئر پارٹس کی چوری میں سیکورٹی اہلکار ملوث پائے گئے ہیں -سی سی کیمرے کے معائنے کے دوران ملزم پکڑے گئے ہیں -

بی ایم ٹی سی سیکورٹی گارڈ نتیش اور چوری کے ملزم نور جو ڈپو سے اسپیئر پارٹس چوری کرنے کی راہ ہموارکررہے تھے،ان کو ولسن گارڈن پولیس نے گرفتار کرلیاہے- نتیش کو 16 مئی کو رات کی شفٹ کا کام سونپا گیا تھا- پولیس نے بتایا کہ اسی رات نجی گوڈس سواری میں آنے والے نور گیئرباکس،بیل ہاؤسنگ سمیت دیگراسپیئر پارٹس گاڑی میں بھراہواتھا- جب ڈپو منیجر کانتاراجو نے یونٹ کے سی سی ٹی وی فوٹیج کو چیک کیا تو معلوم ہوا کہ ایک پرائیویٹ مال گاڑی آئی اور چلی گئی- اس کے ساتھ نتیش داخلی دروازہ کھولتے ہوئے پکڑا گیا- اس سلسلے میں انہوں نے شکایت کی کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے- تفتیش میں معلوم ہوا کہ ملزم مالیاتی معاہدے کی بنیاد پر کئی ماہ سے اسپیئر پارٹس چوری کر رہے تھے-

ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ ملزم نور اسپیئر پارٹس چوری کرکے کہیں اور بیچتاتھا اور پیسے کا حصہ نتیش کو دیتا تھا-ایساپہلی بار نہیں ہواہے،نتیش بی ایم ٹی سی سیکورٹی گارڈ کے طور پر ملازم ہے، اس پر پہلے بھی اسپیئر پارٹس کی چوری اور دیگر الزامات لگائے گئے تھے- اس طرح بی ایم ٹی سی نے اندرونی تحقیقات کی اور تادیبی کارروائی کی-

ایک نظر اس پر بھی

چئیترا کنداپورا بی جے پی ٹکٹ فراڈ معاملہ میں 2 کروڑ روپے مالیت کی اشیاء ، 76 لاکھ روپے بازیافت - 8 ملزمین گرفتار

بی جے پی سے اسمبلی ٹکٹ دلانے کے نام پر کٹر ہندوتوا وادی کارکن چئیترا کنداپورا کی طرف سے گووندا بابو نامی تاجر کے ساتھ کیا گیا جو 5 کروڑ روپے فراڈ کا معاملہ ہے اس تعلق سے اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے پولیس کمشنر بی دیانندا نے کہا کہ چئیترا کنداپور اس کے ساتھیوں کی ...

کرناٹک میں 1,17,646 بی پی ایل کارڈس ترمیم کیلئے منظور؛ عنقریب نئےبی پی ایل کارڈس کے لئے عرضیاں داخل کرنے کی اجازات

محکمہ خوراک نے بی پی ایل کارڈ ہولڈرس کو ایک اچھی خبر یہ دی ہے کہ جن بی پی ایل کارڈ ہولڈرس نے ترمیم کے لئے عرضیاں داخل کی تھیں۔ پچھلے ایک ماہ میں 53219 مستفید ین نے نظرثانی کے لئے عرضیاں داخل کی تھیں۔ جملہ 3 لاکھ 70 ہزار عرضیاں ترمیم کے لئے موصول ہوئی ہیں۔ ان عرضیوں میں سے ایک لاکھ 17 ...

کرناٹک میں بارش کی کمی سے 42 لاکھ ایکٹرعلاقہ کی فصلیں تباہ؛ جلد ہی مرکز کو رپورٹ روانہ کی جائے گی: کرشنا بائرے گوڈا

کرناٹک کے  وزیر برائےمحصولات کرشنا بائرے گوڈا نے کہا کہ ریاست کے 195 تعلقہ جات کو قحط زدہ قرار دیا جا چکا ہے اور اور ان تعلقہ جات کے لئے مرکز سے معاوضہ کے لئے عرضی داخل کرنے کا میمونڈرم ایک ہفتہ کے اندر پیش کیا جائے گا۔