بیلتھنگڈی: نفرت انگیز تقریر معاملےمیں رکن اسمبلی ہریش پونجا اور منتظم کے خلاف معاملہ درج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th May 2023, 1:19 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بیلتھنگڈی: 25؍ مئی (ایس اؤ نیوز) بیلتھنگڈی پولس نے نفرت انگیز تقریر کرنے کے الزام میں رکن اسمبلی ہریش پونجا اور ایک شخص کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔ رکن اسمبلی ہریش پونجا نے اپنی ایک حالیہ تقریر میں وزیر اعلیٰ سدرامیاپر 24ہندوؤں کو قتل کرنے کا الزام لگایا تھا۔

بیلتھنگڈی کی نمیتا کے پجاری کی شکایت پر بیلتھنگڈی کی پولس نے اشتعال انگیز ی اور دو طبقات کے درمیان مذہبی اور نسلی نفرت پیدا کرنے کے الزام میں ہریش پونجا اور پروگرام کے منتظم جینت کوٹیان کے خلاف دفعہ 153،153(A) اور 505کے تحت کیس درج کرلیاہے۔

بیلتھنگڈی میں بی جے پی کی جانب سے 22مئی کو منعقدہ تہنیتی پروگرام میں رکن اسمبلی نے اپنی تقریر کے دوران بی جےپی کے سابق ضلعی یونٹ نگراں کار ستیہ جیت سورتکل کی طرف سے مخالف تشہیری مہم چلائے جانے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔مبینہ طورپر  رکن اسمبلی نے کہاتھا کہ ’’ستیہ اناّ اگر میں نےہندوتوا کے ساتھ دھوکہ کیاہوتا اور تم میرے خلاف مہم چلاتے تو مجھے قبول تھا۔ میں اس وقت بھی راضی رہتاجب میں ہندوتوا نظریے کی خلاف ورزی کیا ہوتا۔ لیکن آج میں تم سے پوچھتا ہوں کہ تم نے سدرامیا کے حق میں آخر ووٹ کیسےمانگا، جو 24ہندوؤں کے قاتل ہیں؟۔ تم کیسے کانگریس کے حق میں ووٹ مانگتے ہو ، جس نے بجرنگ دل پر پابندی عائد کرنےکی بات کی ہے۔ بیلتھنگڈی کے عوام تم سے سوال کررہے ہیں کہ تم کس طرح کے  ہندوتوا پر عمل پیرا ہو ‘‘۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل انجمن کی پانچ نئی اسکول بسوں کا افتتاح

نجمن حامئی مسلمین  بھٹکل کے    تعلیمی اداروں کے لئے آج جمعرات کو 5 نئی اسکول بسوں کا افتتاح  عمل میں آیا، اس موقع پر  انجمن کے صدر  یونس قاضیا، جنرل سکریٹری  اسحاق شاہ بندری ، سابق جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل سمیت کئی دیگر  عہدیداران واراکین انتظامیہ موجود تھے۔

انکولہ چٹان کھسکنے کا معاملہ: فوت شدہ خاتون کی آخری رسومات میں تعاون کرنے والے مینگلور کے صحافیوں کی ڈی سی نے کی تہنیت

دکشن کنڑا ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے انکولہ کے شیرور میں چٹان کھسکنے کے بعد ملبے کے اندر دب کر ہلاک ہونے والی خاتون کی آخری رسومات انجام دینے میں تعاون کرنے والے مینگلورو کے صحافیوں کی انسانیت نوازی کو سراہا اور ان کی تہنیت کی

ہوناور کے شراوتی کنارے بسنے والوں کے لئے جاری ہوا الرٹ؛ لنگن مکی میں بڑھ گئی پانی کی سطح

ہوناور میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں لنگن مکّی آبی ذخیرے میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کی طرف بڑھنے لگی ہے جس کی وجہ سے شراوتی ندی کے دونوں کناروں پر بسنے والوں کے چوکنا رہنےکا پہلا الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...