یلاپور ساتوڈی آبشار کے پاس شہد کی مکھیوں کا حملہ -15 سے زائد سیاح زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 14th April 2024, 7:47 PM | ساحلی خبریں |

یلاپور 14 / اپریل (ایس او نیوز) تعلقہ کے ساتوڈی آبشار کا نظارہ کرنے کے لئے آئے ہوئے سیاحوں پر شہد کی مکھیوں نے حملہ کر دیا ، جس کی وجہ سے 15 سے زائد سیاح زخمی ہوگئے ۔ ان میں سے چار افراد کی حالت سنگین ہونے کی خبر ہے ۔

 بتایا جاتا ہے کہ ساتوڈی آبشار کے آس پاس بڑی تعداد میں شہد کی مکھیوں کے چھتے پائے جاتے ہیں ، مگر عام طور پر مکھیاں سیاحوں پر حملہ نہیں کر تیں ۔ پرسوں پیش آئے معاملے میں مبینہ طور پر کچھ سیاحوں نے شہد کے چھتے پر پتھر پھینکا تو مکھیاں بپھر گئیں اور انہوں نے وہاں موجود لوگوں پر حملہ کر دیا ۔ جس کی وجہ سے سیاحوں نے یہاں وہاں بھاگ کر اپنی جان بچانے کی کوشش کی ۔ اس کے باوجود 15 سے زائد سیاح حملے کی زد میں آگئے ۔

 زخمیوں کو یلاپور سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے اور چار افراد کی حالت سنگین ہونے کی وجہ سے انہیں مزید بہتر علاج کے لئے ہبلی اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے ۔ 

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: بھاری بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں بینگلورو سے مینگلور، مرڈیشور اور کاروار کے درمیان چلنے والی ٹرینیں عارضی طور پر منسوخ

ساوتھ ویسٹرن ریلوے کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق میسورو ڈیویژن کے سیکشن میں وائی ڈی کے - کے جی وی ایل سکیشن میں مٹی کھسک  کر ریلوے ٹریکس پر گرنے کی وجہ سے اس روٹ پر کچھ  ٹرینیں منسوخ کی گئی ہیں

بھٹکل ٹی ایم سی میں گرما گرم بحث : گیس اسٹیشن کے لئے نو آبجکشن لیٹر منسوخ کرنے کا مطالبہ

شہر کے سنڈے مارکیٹ روڈ پر ایل پی جی بنک قائم کرنے کے لئے ٹی ایم سی ایڈمنسٹریٹر اور اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا کی طرف سے جو نو آبجکشن لیٹر ضلع ڈپٹی کمشنر کو بھیجا گیا ہے اس پر ٹاون میونسپل کاونسل کی میٹنگ میں گرما گرم بحث ہوئی اور اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔

بھٹکل انجمن کی پانچ نئی اسکول بسوں کا افتتاح

نجمن حامئی مسلمین  بھٹکل کے    تعلیمی اداروں کے لئے آج جمعرات کو 5 نئی اسکول بسوں کا افتتاح  عمل میں آیا، اس موقع پر  انجمن کے صدر  یونس قاضیا، جنرل سکریٹری  اسحاق شاہ بندری ، سابق جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل سمیت کئی دیگر  عہدیداران واراکین انتظامیہ موجود تھے۔

انکولہ چٹان کھسکنے کا معاملہ: فوت شدہ خاتون کی آخری رسومات میں تعاون کرنے والے مینگلور کے صحافیوں کی ڈی سی نے کی تہنیت

دکشن کنڑا ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے انکولہ کے شیرور میں چٹان کھسکنے کے بعد ملبے کے اندر دب کر ہلاک ہونے والی خاتون کی آخری رسومات انجام دینے میں تعاون کرنے والے مینگلورو کے صحافیوں کی انسانیت نوازی کو سراہا اور ان کی تہنیت کی