بنگلورو میں جلد ہی بحال ہو گی پارکنگ فیس تمام زونس سے 188کروڑ روپے کی پارکنگ فیس وصول کرنے بی بی ایم پی کا منصوبہ

Source: S.O. News Service | Published on 21st September 2022, 12:01 PM | ریاستی خبریں |

بنگلور و، 21؍ستمبر(ایس او  نیوز)برہت بنگلورو مہا نگر پالیکے (بی بی ایم پی) نے شہر بھر میں ان سڑکوں پر جہاں پارکنگ کی سہولت موجود ہے پارکنگ کی فیس وصول کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور اندازہ لگایا ہے کہ اس سے بی بی ایم پی کو سالانہ188کروڑر وپیوں کی آمدنی ہوسکتی ہے۔ریاستی حکومت کی طرف سے پارکنگ پالیسی 2021کو حکومت کی طرف سے منظور کر دئیے جانے کے بعد اس بات پر غور کیا جا رہا ہے کہ جلد از جلد شہر میں پارکنگ فیس وصول کرنے کے لئے سروے کروایا جائے اور ان علاقو ں کی نشاندہی کی جائے جہاں کاریں اور ٹووہیلرس بڑی تعداد میں پارک کئے جاتے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ بی بی ایم پی کے پے اینڈ پارک نظام بحال کرنے کیلئے ٹینڈر طلب کرنے کی تیاری بھی کرلی ہے۔شہر کے آٹھ زونس میں بھی اہم سڑکوں کی بھی نشاندہی کروائی جا چکی ہے اور تین زمروں میں ان سڑکوں کو تقسیم کر کے وہاں پر پارکنگ کی فیس کے الگ الگ سلیب طے کئے جائیں گے۔ بی بی ایم پی کے چیف انجینئربی ایس پرہلاد نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ سڑکوں کو اے بی اور سی زمرے میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پارکنگ کے لئے فیس کی وصولی روزانہ صبح 7گھنٹوں سے رات 10بجے تک کی جائے گی۔ اے زمرے کی سڑکوں میں ٹو وہیلر پارکنگ کے لئے فی گھنٹہ 15روپے اور کار کی پارکنگ کے لئے 30روپے لئے جائیں گے۔ بی زمرے کی سڑک پر ٹو وہیلر کے لئے 10روپے اور کار کے لئے 20روپے فی گھنٹہ، سی زمرے کی سڑک پر ٹو وہیلر کے لئے 5روپے اور کار کے لئے فی گھنٹہ 10روپے دینے ہوں گے۔یلہنکا، بومن ہلی، راجہ راجیشوری نگر اور داسر ہلی زونس کی اکثر سڑکیں سی زون کا حصہ ہیں اور ان سے آمدنی ہو گی۔ دیگر زونس میں اے زمرے کی سڑکوں کی تعداد کافی زیادہ ہے اس لئے ان زونس سے بی بی ایم پی کو زیادہ آمدنی کی بھی امید ہے۔ مشرقی زون سے62کروڑر وپے، ساؤتھ زون سے 50کروڑ روپے،ویسٹ زون سے 20کروڑ روپے پارکنگ کے ذریعے وصول ہونے کی امید ظاہر کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...