بنٹوال 16/ اپریل (ایس او نیوز) پونچا گاوں میں ایک زیر تعمیر پُل گرنے سے سات افراد زخمی ہوگئے جن کی شناخت مہیش، وجیا، یوسف،مہتاب، اخترول،ناگراج اور جواہر کے طور پر کی گئی ہے ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کو پتور اسپتال میں داخل کیا گیا ہے اور بعض زخمیوں کو منگلورو روانہ کیا گیا ہے ۔ یہ زیر تعمیر پل زمین سے 24 فٹ اونچا ہے ۔ جب پُل کے سنیٹرنگ کے بعد اس میں کانکریٹ انڈیلا جا رہا تھا تو نیچے سے سینٹرنگ پھسل گئی اور پورا سلیب بیٹھ گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ جب کانکریٹ انڈیلا جا رہا تھا تو اس وقت موقع سپروائزر موجود نہیں تھا۔ سمجھا جاتا ہے کہ مناسب منصوبہ بندی نہ ہونے اور سپروائزر کی کی غفلت اس حادثے کا سبب بنی ہے ۔