بنگلہ دیش میں ڈینگی کا قہر، 900 ہلاکتیں

Source: S.O. News Service | Published on 27th September 2023, 1:42 PM | عالمی خبریں |

ڈھاکہ ، 27/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) بنگلہ دیش میں ڈینگی بخار کی وجہ سے جاں بحق مریضوں کی تعداد 900 تک پہنچ گئی۔بنگلہ دیش میں ڈینگی بخار کی وبا نے شدت اختیار کر لی۔ اسپتالوں میں مریضوں کے رش کے باعث بیڈز کم پڑ گئے۔ بنگلہ دیش میں اس سال اب تک ڈینگی بخار کے ایک لاکھ 87 ہزار 725 کیسز سامنے آئے جن میں سے 9 سو سے زیادہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

وزارت صحت کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز (ڈی جی ایچ ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کل 909 اموات ریکارڈ ہو چکی ہیں، ستمبر میں 316، اگست میں 342 اور جولائی میں 204 اموات شامل ہیں۔

ستمبر میں اب تک ڈینگی کے 63 ہزار 917 کیسز ریکارڈ کیے جا چکے ہیں جبکہ اگست میں 71 ہزار 976 اور جولائی میں 43 ہزار 854 کیسز سامنے آئے ہیں۔

اتوار کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے تک ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 16 اموات اور ڈینگی کے 3 ہزار 8 مزید انفیکشن ریکارڈ کیے گئے۔

ڈی جی ایچ ایس نے کہا کہ اس سال ملک میں اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد ایک لاکھ 76 ہزار 346 ہے۔

مون سون کا دورانیہ جون سے ستمبر بنگلہ دیش میں ڈینگی بخار کا موسم ہے جسے مچھروں سے پھیلنے والی بیماری کے لیے ایک بڑا خطرہ والا ملک سمجھا جاتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔