باگلکوٹ: بچے کی تعلیم وتربیت کے متعلق قیامت کے دن اللہ والدین سے ہی سوال کرے گا: والیائے والدین کے لئے منعقدہ پیرنٹنگ ورکشاپ میں سید تنویر احمد کا خطاب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd November 2022, 8:27 PM | ریاستی خبریں |

باگلکوٹ :22؍ نومبر(ایس اؤ نیوز) ”تعلیم سے متعلق ملت میں یہ تصور عام ہے کہ جو اسکول زیادہ فیس لیتا ہے وہ سب سے اچھا اسکول ہے، جبکہ دنیا کے تمام اسکولس میں اے کو اے ہی پڑھا یاجاتاہے۔ والدین بچوں کے آگے اس کے اسکول اورٹیچر کی تنقید کے بجائے تعریف کریں اس سے بچے میں مثبت سو چ پیدا ہوگی۔ان خیالات کا اظہار سید تنویر احمد ، مرکزی سکریٹری جماعت اسلامی ہند (شعبہ تعلیم ومیڈیا) نے کیا۔

وہ یہاں مولانا ابولکلام آزاد انگلش میڈیم اسکول باگلکوٹ اوربورڈ آف اسلامک ایجوکیشن ( بی آئی ای) کرناٹک کے زیر اشتراک باگل کوٹ کے امبیڈکر بھون میں اولیائے طلبا کےلئے  منعقدہ  ’پیر نٹنگ کلاس ورکشاپ ‘ میں والدین و سرپرستوں سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ بچے کی تعلیم و تربیت کی ذمہ داری صر ف اسکول ہی کی نہیں بلکہ اس کی صحیح تعلیم و تر بیت، فکر اور اخلاق کی نشو نما کی ذمہ داری مدرسہ کے ساتھ ساتھ گھر اور والدین پر بھی ہے۔ قیامت کے دن بچوں کے سلسلے میں سب سے پہلے اللہ تعا لیٰ والدین سے سوال کریں گے۔   محبوب عالم بڑگن ناظم علاقہ جماعت اسلامی ہند بلگام نے صدارتی خطاب فرمایا۔

ورکشاپ  کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، قبل ازیں ریاض احمد سکریٹری بی آئی ای نے افتتاحی کلمات میں پیرنٹگ کلاس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ محمد وقار نے نظامت  کی تو عبدالرؤف قاضی صدر الاصلاح ایجوکیشن ٹرسٹ کے اظہا رتشکر کے ساتھ ورکشاپ کا اختتام ہوا۔   اس موقع پر ناصر کولاپور، خواجہ امین چودھری امرائے مقامی جماعت اسلامی ہند باگل کوٹ و نونگر،رفیق کولار سکریٹری اسکول، اراکین الاصلاح ایجوکیشن ٹرسٹ، پرنسپا ل صاحب و دیگر احباب شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...