میں نہلے کا جواب دہلے سے نہیں بلکہ بیسویں سے دوں گا، بی جے پی حیران رہ جائے گی: اعظم خان

Source: S.O. News Service | Published on 26th November 2022, 6:54 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،26؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) اتر پردیش کی رامپور اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخاب کو لے کر سبھی پارٹیوں کی ہلچل بڑھی ہوئی ہے۔ اس درمیان اعظم خان نے انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ وہ مسلم طبقہ کے ووٹ ڈالے جانے کو یقینی بنائیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’اگر ایمانداری سے پولنگ ہو گئی تو اس سیٹ پر سماجوادی پارٹی کے امیدوار کو کوئی شکست نہیں دے سکتا ہے۔ بی جے پی ہمارے یہاں سے لیڈروں کو توڑ لے جا رہی ہے، تو ہم بھی وہاں سے ورکروں کو توڑ کر لائیں گے۔ انتظار کیجیے، میں نہلے کا جواب دہلے سے نہیں بلکہ بیسویں سے دوں گا۔ ایسا جواب دوں گا کہ بی جے پی کے لوگ حیران رہ جائیں گے۔‘‘

بی جے پی سے اپنی شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اعظم خان نے کہا کہ ’’اب عبدل تو دری بچھائے گا نہیں، بی جے پی کے دفتر پر دری تو بچھنی ہے، پھر دری کون بچھائے گا؟ کیا انگد دری بچھائے گا؟ اگر انگد دری بچھائے گا تو سمجھیے بی جے پی گئی۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’ایسا بھی نہیں ہے کہ ہم انتخابی تشہیر میں بی جے پی سے پیچھے چل رہے ہیں۔ ہم کوئی شور شرابہ نہیں کر رہے ہیں۔ ہمارے کارکنان گھر گھر جا کر لوگوں سے رابطہ کر رہے ہیں۔ لوگوں سے پرامن انداز میں اپنا ووٹ ڈالنے کی اپیل کر رہے ہیں۔‘‘ اعظم خان نے یہ بھی بتایا کہ سماجوادی پارٹی امیدوار کے حق میں جلسہ عام سے خطاب کرنے اکھلیش یادو بھی آئیں گے۔ ایک دو دن میں ان پروگرام طے ہو جائے گا۔

اپنی سیاست کے تعلق سے اعظم خان نے کہا کہ ’’میں نے اپنی نصف دہائی کی سیاست میں لوگوں کو جوڑنے کا کام کیا ہے۔ ہمارا رامپور کے لوگوں کے ساتھ دل سے جڑاؤ ہے۔ اس جڑاؤ کو ختم نہیں کیا جا سکتا ہے۔ حالات برعکس ہونے کے بعد بھی لوگ ہمارے دفتر پر آتے ہیں، ہمارے پروگرام میں آتے ہیں۔ آخر وہ کیوں آتے ہیں، وہ کیوں مجھے چاہتے ہیں؟ ظاہر ہے ان کا میرے ساتھ دل کا جڑاؤ ہے۔ میرے ساتھ تو ہر ذات اور مذہب کے لوگ جڑے ہوئے ہیں۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس کی عام بجٹ پر سخت تنقید

ام بجٹ پر  پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس نے بجٹ پر زبر دست تنقید کی  اوراسےایک طرف کرسی بچانے والا بجٹ قراردیا تو  دوسری طرف یہ بھی کہا کہ بجٹ میں کانگریس کے انتخابی منشور کی کئی  اسکیموں کو شامل کیا گیا ہے ۔

اب کانوڑ یاترا روٹ کی دکانوں پر ’نیم پلیٹ‘ نصب کرنے کے فیصلے کی حمایت میں بھی سپریم کورٹ میں درخواست

سپریم کورٹ نے ایک درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کانوڑ یاترا کے روٹ پر موجود تمام دکانوں پر نیم پلیٹ نصب کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا، تاہم یہ تنازعہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ اب سپریم کورٹ میں 'نیم پلیٹ' کی حمایت میں مداخلت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے ...

پٹنہ میں کانگریس لیڈروں اور کارکنوں پر لاٹھی چارج، پارٹی کا ریاست گیر احتجاج کا اعلان

بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ریاستی یوتھ کانگریس نے بدھ کو اسمبلی کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی، اس دوران پولیس نے انہیں روکنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔ اس واقعہ پر مشتعل کانگریس پارٹی نے آج جمعرات کو تمام ضلع دفاتر پر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نیٹ کی ترمیم شدہ ’میرٹ لسٹ‘ جلد ہوگی جاری، 4 لاکھ امیدواروں کے نتائج پر پڑے گا فرق!

 سپریم کورٹ نے ان تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے جس میں نیٹ-یو جی امتحان کو منسوخ کرنے اور نئے امتحان کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ اس بات کے ثبوت کافی نہیں ہیں کہ امتحان میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں، اس لیے 24 لاکھ بچوں کے لیے دوبارہ امتحان کا انعقاد ...

منالی ۔ لیہہ قومی شاہراہ پر بادل پھٹنے سے بھاری نقصان، پلچان میں سیلاب

ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں کل رات موسلا دھار بارش ہوئی۔ اس بارش کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور بادل پھٹنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ کل رات منالی-لیہہ قومی شاہراہ-003 پر پلچان کے قریب بادل پھٹ گیا۔ بادل پھٹنے سے سڑکوں پر بڑے بڑے پتھر آ گئے ...

مانسون اجلاس: بجٹ پر دوسرے دن بھی بحث جاری، لوک سبھا میں رجیجو کے بیان پر اپوزیشن کا ہنگامہ

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آج جمعرات   کو چوتھا دن ہے اور بجٹ پر مسلسل دوسرے روز بھی بحث جاری ہے۔ اپوزیشن لیڈر ایوان میں ہنگامہ برپا کر رہے ہیں، ان کے مطابق بجٹ میں ریاستوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا ہے۔ بجٹ کو لے کر ایوان میں گزشتہ روز بھی ہنگامہ کیا گیا تھا اور اپوزیشن ...