انڈیا کو ہرا کر آسٹریلیا بن گیا چھٹی بارکرکٹ کا عالمی چیمپئن

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st November 2023, 3:09 PM | اسپورٹس |

احمد آباد 21/نومبر (ایس او نیوز): آئی سی سی ورلڈکپ میں آسٹریلیا نے انڈیا کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر چھٹی بار کرکٹ کا عالمی چیمپئن بنے کا شرف حاصل کرلیا۔

احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے فائنل میں انڈیا کا 241 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے 43 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر بنالیا۔

ٹریوس ہیڈ مین آف دی میچ جبکہ ویراٹ کوہلی ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ملک کے وزیراعظم نریندر مودی نے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو ٹرافی پیش کی۔

آسٹریلیا کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چھ بار چیمپئن بننے والی ٹیم بن گئی ہے جو اس سے قبل 1987، 1999، 2003، 2007 اور 2015 میں بھی ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے۔

واضح رہے کہ انڈیا کی یہ ٹورنامنٹ میں پہلی شکست تھی، قومی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنے تمام 9 لیگ میچز میں کامیابی کے بعد سیمی فائنل میں بھی کامیاب ہوئی تھی تاہم فائنل میں کینگروز نے بھارتی ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

رویندر جڈیجہ کا بھی ٹی-20 کرکٹ سے ریٹارئرمنٹ کا اعلان

ٹی-20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد جہاں ملک بھر میں خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے، وہیں، کچھ اہم کھلاڑیوں کے ریٹائرمنٹ کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ ورلڈ کپ کے خطاب پر قابض ہونے کے بعد کپتان روہت شرما اور وراٹ کوہلی نے ٹی-20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا تھا۔ اب ہندوستانی ...

کپتان روہت شرما نے بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو  سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر ٹی ٹوینٹی عالمی  کپ جیت لیا۔ اس حوالے سے ملک بھر میں جشن کا سماں ہے۔ دریں اثنا، ایک ایک کرکے دو ہندوستانی کرکٹرز نے T20 انٹرنیشنل کرکٹ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

ویراٹ کوہلی نے کیا ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ویراٹ کوہلی نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، ہندوستان نے کینسنگٹن اوول میں کھیلے گئے ایک سنسنی خیز فائنل میں جنوبی افریقہ کو سات رنز سے شکست دے کر ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ جیت لیا۔ 2007 کے چیمپئن ہندوستان نے 176-7 کا اسکور کیا۔ ویراٹ کوہلی (76) نے اس ورلڈ کپ میں اپنی پہلی ...

ٹی 20 ورلڈ کپ :17 سال بعد ہندوستان پھر بنا ٹی 20 کا شہنشاہ

ایک ارب 40 کروڑ ہندوستانیوں کی دعاؤں اور توقعات پر پورا اترتے ہوئے روہت شرما کی قیادت والی ٹیم نے ہفتہ کو اتحاد، ہمت اور تحمل کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دلچسپ مقابلے میں جنوبی افریقہ کو سات رن سے شکست دے کر 17 سال بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا۔