امریکہ میں فائرنگ کے واقعات کا سلسلہ جاری، کیلیفورنیا میں 7، آئیووا میں 2 افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 24th January 2023, 10:59 AM | عالمی خبریں |

واشنگٹن، 24؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی)  امریکہ میں پیر (23 جنوری) کو ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں مجموعی طور پر 9 افراد ہلاک ہو گئے، پولیس نے واقعے کے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ سان مینٹو میں قائم پولیس ہیڈ کوارٹر نے بتایا کہ فائرنگ سان فرانسسکو سے 30 میل جنوب میں ہاف مون بے کے قریب ایک ہائی وے پر ہوئی۔ سان مینٹو پولیس نے بتایا کہ یہ متاثرین دو مختلف مقامات سے ملے ہیں۔

وہیں، امریکہ کے آئیووا کے شہر ڈیس موئنس کے ایک اسکول میں پیر کو ہی ہونے والی فائرنگ سے 2 طالب علم ہلاک ہو گئے، جب کہ ایک استاد شدید زخمی ہے۔ ڈیس موئنس پولیس نے دونوں ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ پولیس کے مطابق زخمی ٹیچر کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

کیلیفورنیا کے مقامی رہنماؤں نے ٹوئٹ کیا کہ وہ مقامی ضلع میں فائرنگ سے لوگوں کی ہلاکت پر اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے مقامی انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کرنے کا یقین دلایا۔

کیلیفورنیا میں دو دنوں کے اندر یہ تیسرا واقعہ ہے جس میں متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس سے قبل 22 جنوری کو کیلیفورنیا کے لاس اینجلس کے مونٹیری پارک میں چینی سال نو کی تقریب میں فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس فائرنگ کی زد میں آ کر کئی لوگ زخمی بھی ہوئے تھے۔ اس واقعے کے بعد ریسکیو آپریشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔

حملے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے کیلی فورنیا فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے امریکی پرچم کو ایک دن کے لیے سرنگوں رکھنے کا حکم دیا تھا۔

خبر رساں ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق مونٹیری پارک میں جہاں فائرنگ کی گئی وہاں ایشیائی نژاد افراد بڑی تعداد میں رہتے ہیں۔ اس لیے ماہرین کے مطابق فائرنگ کے پیچھے کی ایک وجہ نسلی امتیاز بھی ہو سکتا ہے۔ ایف بی آئی اس معاملے کی تحقیقات کرے گی۔ ایف بی آئی لاس اینجلس کا فیلڈ آفس مقامی پولیس کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے، اور تمام متعلقہ دیگر ایجنسیوں کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...