اروند کیجریوال تہاڑ جیل منتقل، اب آتشی اور بھاردواج پر ای ڈی کی نظر!

Source: S.O. News Service | Published on 2nd April 2024, 11:03 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 2/ اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو 10 دن کی ای ڈی تحویل کے بعد  پیر کو پی ایم ایل اےکورٹ نے 15دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیاہے جس کے بعد انہیں  تہاڑ جیل منتقل کردیاگیاہے۔ ان کی جیل منتقلی پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے  ان کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے اسے ’’آمرانہ‘‘قراردیا اور امید ظاہر کی کہ عوام اس کا جواب دیں گے۔  بہرحال پیر کو عدالت میں شنوائی  کے دوران جب ای ڈی نے دعویٰ کیا کہ پوچھ گچھ  میں اروندکیجریوال نے  اپنے ۲؍وزراء آتشی اور سوربھ بھاردواج کا نام لیا ہے تو یہ قیاس آرائی تیز ہوگئی ہے کہ کیا اگلا نمبر ان دونوں کا ہوسکتاہے؟

دوسری طرف  کیجریوال  نےکہا  ہےکہ ’’وزیراعظم جو کررہے ہیں وہ ملک کیلئے اچھا نہیں ہے۔‘‘ اس کے ساتھ ہی انہوں  نے اعلان کیا کہ   وہ اپنے عہدہ سے استعفیٰ نہیں دیں گے۔  ای ڈی تحویل کی مدت پور ی ہونے کے بعد پیر کو  وزیراعلیٰ کو راؤز اوینیو کورٹ میں پیش کیا گیا۔ ای ڈی کے مطابق جانچ میں کیجریوال نے کہا ہے کہ ’’وجے نائر مجھے نہیں آتشی اور بھاردواج کو رپورٹ کرتا تھا۔‘‘ ای ڈی کا یہ بھی کہنا ہے کہ’’ ہم نے پوچھ گچھ کے دوران شراب گھوٹالہ میں شامل لوگوں کے خلاف ثبوت بھی پیش کئے ساتھ ہی وجے نائر اورکیجریوال کی میٹنگ کے ثبوت  دکھائے لیکن  کیجریوال نے کسی بھی  سوال پر کوئی جواب نہیں دیا اور لاعلمی کااظہار کیا۔ عدالت نے وزیراعلیٰ کو 15 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔  وہ تہاڑ جیل پہنچ چکے ہیں۔ انہیں جیل نمبر2میں رکھا جائےگا۔ وہ 24 گھنٹے کیمروںکی نگرانی میں رہیں گے ۔ انھیں ٹی وی، ڈاکٹر اورہفتہ میں2مرتبہ اہل خانہ سے ملاقات کی سہولیات مہیا کرائی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

ممتا بنرجی کا ’نیتی آیوگ‘ کو ختم کرنے اور ’پلاننگ کمیشن‘ کو بحال کرنے کا مطالبہ

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نیتی آیوگ کو ختم کرنے اور پلاننگ کمیشن کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ ممتا بنرجی ہفتہ، 27 جولائی کو نیتی آیوگ کی میٹنگ میں شرکت کے لئے دہلی پہنچی ہیں۔ ممتا بنرجی نے موجودہ تنظیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’نیتی آیوگ کو ہٹاؤ، پلاننگ کمیشن کو ...

نوی ممبئی میں تین منزلہ عمارت منہدم، متعدد افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ

نوی ممبئی یعنی نئی ممبئی میں ایک تین منزلہ عمارت 'اندرا نواس' گر گئی ہے ۔ عمارت کے ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ شہباز گاؤں میں اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی این ڈی آر ایف، ممبئی پولیس، محکمہ  فائر اور میونسپلٹی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچاؤ آپریشن شروع کیا۔

سونا 6700 روپے سستا، چاندی میں بھی 13000 روپے کی گراوٹ

  سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور یہ اپنی تاریخی بلند ترین سطح سے تقریباً 6700 روپے فی 10 گرام سستا ہو گیا ہے جبکہ چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے 13000 روپے فی کلو کم ہو گئی ہے۔

شمال مغربی ہندوستان میں مانسون پھر سے سرگرم، پنجاب-ہریانہ سے دہلی اور یوپی تک بارش کا امکان

جولائی کا آخری ہفتہ جاری ہے اور مانسون ایک بار پھر سرگرم ہو گیا ہے۔ کم بارش سے پریشان شمالی ہندوستان میں اب کئی دنوں تک بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس بار پر بھی خوب بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے دہلی سے ممبئی تک بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔

مغربی بنگال اور کیرالہ حکومتوں کا بل پینڈنگ رکھنے کے معاملہ میں سپریم کورٹ نے مرکز سے طلب کیا جواب

سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کر مغربی بنگال اور کیرالہ حکومتوں کے ذریعہ بل پینڈنگ معاملے میں داخل عرضی پر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے مغربی بنگال اور کیرالہ کے گورنرس کے سکریٹریز سے بھی ان ریاستی حکومتوں کی طرف سے داخل علیحدہ درخواستوں کے بارے میں ...