دنیا بھر میں بڑھتی مسلم دشمنی نسل پرستی،عدم برداشت دیکھ رہے ہیں: اقوام متحدہ

Source: S.O. News Service | Published on 29th January 2023, 8:19 PM | عالمی خبریں |

نیویارک، 29جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) کوپن ہیگن کی ایک مسجد کے قریب اسلام مخالف شخص کی جانب سے ڈنمارک میں ترک سفارت خانے کے سامنے مسلمانوں کی مقدس کتاب جلانے کے چند گھنٹے بعد اقوام متحدہ نے خبردار کیا کہ انٹرنیٹ نے نفرت انگیز تقریر کو بھڑکایا جس سے مجرموں کو اپنا جھوٹ، سازشیں اور دھمکیاں پھیلانے میں مدد ملی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتیرس نے معاملے سے متعلق کی گئی 8 پوڈ کاسٹ گفتگو میں سے ایک میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم دنیا بھر میں زینو فوبیا، نسل پرستی، عدم برداشت، خواتین کے خلاف پرتشدد بدگمانی، یہود دشمنی اور مسلم دشمنی بڑھتے دیکھ رہے ہیں۔

یہ پوسٹ کاسٹ گفتگو اقوام متحدہ کی اس مہم کا حصہ ہیں جس عنوان ’نفرت کے خلاف متحد‘، ہے اور اس کا مقصد بڑھتے ہوئے مسئلے کے اثرات اور ممکنہ حل تلاش کرنا ہے۔انتونیو گوتیرس نے نوٹ کیا کہ لبرل جمہوریتوں اور آمرانہ حکومتوں دونوں میں کچھ سیاسی رہنما نفرت انگیز خیالات اور زبان کو مرکزی دھارے میں لا رہے ہیں اور اس طرح سے وہ اس رویے کو معمول کی کارروائی بنا رہے ہیں۔

انتہا پسند لیڈر راسموس پالوڈن جس نے ڈنمارک میں مقدس کتاب کو نذر آتش کیا تھا، وہ بھی انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے نفرت انگیز خیالات کو بڑھاوا دے رہا ہے جیسا کہ اقوام متحدہ کے سربراہ نے ایسی حرکتوں کے پیچھے لوگوں کے بارے میں کہا۔راسموس پالوڈن پاس ڈنمارک اور سویڈن دونوں ملکوں کی شہریت ہے، اس نے 21 جنوری کو سویڈن میں قرآن پاک جلاتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کرکے نفرت انگیز مہم کا آغاز کیا، اس نے اسی طرح کی مذموم حرکت جمعے کے روز کوپن ہیگن میں ترکیہ کے سفارت خانے سامنے بھی کی اور ارادہ ظاہر کیا کہ وہ سویڈن کی نیٹو میں شمولیت تک ہر جمعہ کو احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈنمارک میں بھی انتہائی دائیں بازو کے ڈینش سیاستدان راسموس پلودان نے قرآن پاک کے نسخے کو مسجد کے سامنے نذ رآتش کیاتھا، واقعے کے بعد ترکیہ حکام نے ڈنمارک کے سفیر کو طلب کر لیا تھا۔

افسوس ناک واقعے سے قبل 21 جنوری کو سویڈن میں ترکیہ سفارت خانے کے باہر ڈنمارک کے انتہائی دائیں بازو کی سیاسی جماعت کے رہنما کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی تھی۔سویڈن، نیدرلینڈ اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف پاکستان اور افغانستان سمیت ایران اور دیگر مسلم ممالک میں بھی بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہندوستان میں امرت پال کی تلاش، واشنگٹن میں خالصتان حامیوں کا ہنگامہ، ہندوستانی صحافی پر حملہ، بدسلوکی

تنظیم 'وارس پنجاب دے' کے سربراہ اور خالصتان حامی امرت پال سنگھ کی تلاش جاری ہے۔ پنجاب پولیس کی جانب سے اس کی گرفتاری کے لیے آپریشن شروع کیے ہوئے ایک ہفتے سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن اب تک امرت پال پولیس کی پہنچ سے دور ہے۔ دریں اثناء، خالصتان حامیوں نے واشنگٹن ڈی سی میں ...

امریکہ میں طوفان کے سبب بھاری تباہی، 23 افراد ہلاک، متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی کا اعلان

  امریکہ کی ریاست مسیسیپی میں جمعہ کی رات دیر گئے آنے والے طوفان اور شدید آندھی سے کم از کم 23 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ ریاست کی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے کہا کہ طوفان نے 100 مربع میل (160 مربع کلومیٹر) سے زیادہ بڑے علاقہ میں نقصان کے نشانات چھوڑے ہیں۔ یہ معلومات خبر رساں ...

ہندوستانی ہائی کمشنردورئی سوامی نے سنسنی خیز جھوٹ پر یقین نہ کرنے کی اپیل کی

برطانیہ میں ہندوستان کے ہائی کمشنر وکرم دورئی سوامی نے ایک ویڈیو پیغام میں ان ہندوستانیوں سے اپیل کی ہے  جن کے پنجاب میں رشتہ دار ہیں کہ  وہ لوگ خالصتان کے حامی امرت پال سنگھ کو پکڑنے کے لیے پولیس کارروائی کے بعد، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے سنسنی خیز جھوٹ پر یقین نہ کریں۔

فرانس میں پنشن اصلاحات کے خلاف مظاہروں کے دوران 850 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا: وزارت داخلہ

  فرانس کے وزیر داخلہ جیرالڈ ڈارمنین نے کہا ہے کہ ملک میں حال ہی میں منظور شدہ پنشن اصلاحات کے خلاف احتجاج کے دوران 850 سے زیادہ مظاہرین کو حراست میں لیا گیا ہے۔ دارمینن نے بی ایف ایم ٹی وی کو بتایا: "جمعرات سے، فرانس میں 855 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، جن میں پیرس میں زیر حراست 729 ...

افریقی ملک ملاوی میں سمندری طوفان فریڈی سے تباہی، 500 افراد ہلاک

جنوب مشرقی افریقی ملک ملاوی میں سمندری طوفان فریڈی سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 499 ہو گئی ہے۔ ملاوی ڈیفنس فورس، ملاوی پولیس سروس اور برطانیہ کی جانب سے تنزانیہ اور زامبیا سمیت پڑوسی ممالک کے تعاون سے تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ پیر کی شام تک طوفان کی وجہ سے 499 افراد ...